مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5نومبر2023) طارق حمید ستی سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن یوسی دوبیرن خورد نے اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں حلقہ این اے 51سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ بلال یامین ستی کو دیا جائے،حلقے کی عوام بلال یامین ستی کے ساتھ ہے قیادت نے ان کو اگت ٹکٹ دیا تو وہ سیٹ با آسانی جیت سکتے ہیں انہوں نے اپنے بلدیاتی دور میں جہاں اپنی یوسی میں نڑھ میں جہاں کروڑو روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں وہاں پر ہی انہوں نے تحصیل بھر کی دیگر یوسی میں بھی اپنے قائدین کی وساطت سے کام کرائے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سابق صوبائی وزیر کرنل محمد یامین ستی(مرحوم)،سابق ایم پی اے منیرہ یامین ستی (مرحومہ) کے بھائی اور سابق ایم پی اے ثوبیہ انور ستی کے ماموں سابق چیئرمین و ناظم بلال یامین ستی اپنے حلقے کی عوام کے مسائل کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور ان کو حل کر انے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں بلال یامین ستی اپنے والد محترم کی کے دور سے سیاست سے گہری وابستگی ہے وہ حلقہ این اے ستاون اپنا ایک سیاسی حلقہ احباب رکھتے ہیں پارٹی کی اعلیٰ قیادت ٹکٹ کے حوالے سے منصفانہ فیصلہ کرتے ہوئے مسلم لیگ ن حلقہ این اے اکاون کا ٹکٹ بلال یامین ستی کو دے کر ن لیگ کے کارکنوں، ورکروں کی دلی خواہش کو پورا کیا جائے۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 5 November 2023) Tariq Hameed Satti Senior Vice President of Muslim League-N, UC Doberan Khurd, while talking to media representatives in his office, said that the ticket of Muslim League-N should be given to Bilal Yameen Satti from Constituency NA-51 in the upcoming election. If the leadership gives him a ticket, he can win the seat easily. He further said that former provincial minister Colonel Muhammad Yamin Satti (deceased), brother of former MPA Munira Yamin Satti (deceased) and uncle of former MPA Sobia Anwar Satti, former chairman and moderator. Bilal Yamin Satti is well aware of the problems of the people of his constituency and has the ability to solve them. My friends believe that the top leadership of the party should make a fair decision regarding the ticket and fulfill the heartfelt desire of the PML-N workers by giving the ticket to Bilal Yamin Satti.
شہید ہونے پاک فوج کے14 جوانوں کو سلام عقیدت پیش
Tribute to the martyred 14 soldiers of Pakistan Army
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5نومبر2023) بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے پاک فوج کے14 جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج دہشگردوں کا قلع قمع کریں گے انشاء اللہ بہت جلد دہشگری میں ملوث تمام افراد کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ہم شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں،پوری قوم شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت “شہزادہ پوٹھوہار”سردار منیب سدزوئی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی ان گھنونی حرکتوں سے پاک فوج کو اس کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹایا نہیں جا سکتادہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے بہادر جوانوں کی قربانیاں افواج پاکستان کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ا نہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان اپنی جانوں پر کھیل کر ملک وقوم کی حفاظت کر رہے ہیں ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گیانشاء اللہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کو جڑھ سے اکھاڑ پھینکیں گی۔