مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو بجلی کے بھاری برقم بلوں نے چکرا کر رکھ دیامردوخواتین کا واپڈا آفس کہوٹہ کے باہر روڈ بند کر کے شدید احتجاج
Kabir Ahmed JanjuaAugust 22, 2023
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23اگست2023) مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو بجلی کے بھاری برقم بلوں نے چکرا کر رکھ دیامردوخواتین کا واپڈا آفس کہوٹہ کے باہر روڈ بند کر کے شدید احتجاج،گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں شدید گرمی سے مسافروں کے بھی برا حال ہو گیا،حکومت اور محکمے کے خلاف شدید نعرہ بازی تفصیل کے مطابق گذشتہ روز بجلی کے بھاری بلوں سے تنگ مردوخواتین کی بھی بڑی تعداد واپڈا دفتر کے باہر پہنچ گئی ٹریفک شدید جام رہا ناجائز ٹیکس نا منظور نا منظور کے نعرے عوام علاقہ کا کہنا تھا کہ اتنی تنخواہ یا پنشن نہیں جتنے بل آ جاتے ہیں گھر کا چولہا جلائیں یا بل جمع کروائیں قوم پر مسلط نالائق ٹولوں نے ہمیشہ سے عوام پر بوجھ ڈالا یہ بل کسی صورت قابل قبول نہیں فلفور ٹیکس ختم کیا جائے وگرنہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کریں گے خواتین نے کہا کہ 20 ہزار پنشن ہو تو 14 سے 15 ہزار بل آجات ہے اب بل جمع کروائے یا بچوں کا پیٹ پالیں اس موقع پر مرد و خواتین نے ٹریفک کے لیے راستہ بند کر دیا ٹریفک شدید جام رہی عوام علاقہ کا مطالبہ تھا کہ فلفور اگر بجلی بل کم نہ کیے گے اور ٹیکس ختم نہ کیے گے تو شدید احتجاج کریں گے۔
Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 23 August 2023) A massive protest unfolded outside the WAPDA office in Kahuta as frustrated citizens grappling with rising living costs and hefty electricity bills rallied against the burden of inflated charges. The protest, led by men and women, brought traffic to a standstill and saw a powerful display of dissent against the government and authorities.
The scorching heat added to the public’s frustration as lengthy queues of vehicles turned roads into traffic jams, leaving travelers in distress. According to reports, the crowd was demanding an end to unjust taxation and challenging the government’s policies.
Reports indicate that yesterday’s electricity bills have irked a significant number of people, leading them to gather outside the WAPDA office. The traffic situation deteriorated due to the volume of protesters, leading to road closures. Chants against unjust taxes and the government’s perceived incompetence echoed through the area.
Residents expressed their grievances, stating that the amount they receive as salaries or pensions is far less than the mounting bills they are confronted with. Frustration was palpable as citizens questioned why they should shoulder the burden of non-essential taxes while struggling to make ends meet.
The protestors emphasized that unless their demands are met – including the reduction of electricity bills and the abolition of unfair taxes – they will expand their demonstrations. Women in the crowd highlighted that a pension of 20,000 rupees often translates into electricity bills amounting to 14,000 to 15,000 rupees, leaving little to support their families.
As the crowd swelled, roads were blocked, and traffic congestion worsened. The protesters aimed to draw attention to their plea for relief from escalating utility costs and the weight of excessive taxation. The situation remains tense as demonstrators underscore their commitment to continued protests if their concerns are not addressed by the authorities.
کہوٹہ کے علاقہ ہوتھلہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات،24سالہ نوجوان کو فائر کر کے قتل کر دیا،
Mohammad Bilal, son of Mehboob Hussain, a resident of Hothla, was shot and killed by an unknown person
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23اگست2023) کہوٹہ کے علاقہ ہوتھلہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات،24سالہ نوجوان کو فائر کر کے قتل کر دیا،نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے نمازے جنازہ آج دن 11بجے ان کے آبائی گاؤں عثمان پور یوسی ہوتھلہ میں ادا کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ کہوٹہ کے علاقہ ہوتھلہ قتل کی لرزہ خیز واردات میں تقریبا 24سالہ نوجوان محمد بلال ولد محبوب حسین ساکن ھوتھلہ کو نامعلوم شخص نے فائر کر کے قتل کر دیا پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل پولیس مصروف تفتیش ذرائع کے مطابق وجہ عناد پرانی دشمنی بتائی جا رہی ہے
سبحان راشد عباسی نےکلاس نو کے رزلٹ میں 478نمبر حاصل کر کے نمائیاں پوزیشن حاصل کی
Subhan Rashid Abbasi secured a distinguished position by securing 478 marks in the 9th class result
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23اگست2023) ہونہار طالب علم سبحان راشد عباسی نے 9thکلاس کے رزلٹ میں 478نمبر حاصل کر کے نمائیاں پوزیشن حاصل کی،مسلم لیگی کارکن راشد مبارک عباسی کے صاحبزادے اور کہوٹہ کے معروف تعلیمی ادارے ارم سکول اینڈ کالج کے ہونہار طالب علم سبحان راشد عباسی نے کلاس نہم راولپنڈی بورڈ کے سالانہ امتحان میں ٹوٹل نمبر545 میں سے 478 نمبر حاصل کر کے سکول میں نمائیاں پوزیشن حاصل کی راشد مبارک عباسی کے تمام دوستوں عزیزوں نے ان کے بیٹے کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی مزید کامیابی کے لیے دعا دی ہے۔
راجہ ارسلان احمدکے بھائی کی دعوت ولیمہ
Raja Arslan Ahmed’s brother’s wallima held with social and political personalties
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23اگست2023) راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا راجہ ارسلان احمدکے بھائی کی دعوت ولیمہ میں شرکت،گذشتہ روز قبل مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ناظم و چیئرمین یوسی دوبیر ن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے راجہ ارسلان احمدآف جوچھہ ممدوٹ کے بھائی دعوت ولیمہ میں دولہامیں شرکت کی،دولہاکو مبارکباد پیش کی اس موقع پر دیگر سیاسی وسماجی شخصیات چوہدری زین العبدین، چوہدری خضران لطیف،راجہ اعجازبھی موجود تھے۔
پاکستان کو موجودہ مسائل کی دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ ہر سطح پر اسلامی نظام کا نفاذ ہے
The only way to get Pakistan out of the quagmire of its current problems is the implementation of the Islamic system at all levels
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23اگست2023) جماعت اسلامی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری نوجوان سیاسی،سماجی شخصیت ملک عبد القیوم چھنی بازار کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو موجودہ مسائل کی دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ ہر سطح پر اسلامی نظام کا نفاذ ہے جب ملک میں اسلامی نظام ہو گا تو امیر غریب کا فرق ختم ہو جائے،سب پر ایک جیسا ہی قانون لاگوہو گا،انہوں نے کہا کہ بڑھے دکھ کی بات ہے کہ زکوۃ کے نظام کوراج کرنے کے بجائے ہمارے حکمرانوں نے سود پر مبنی بدترین معاشی نظام ملک پر مسلط کر رکھا ہے یہی سودی نظام ملک کی تباہی و بربادی کا ذمہ دار اور ناقابل برداشت مہنگائی کا سبب ہے انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ عوام اپنے دیگرحقوق کیلئے تو احتجاج اور دھرنوں کیلئے نکل آتے ہیں مگر اسلامی نظام کے نفاد جیسے اہم مطالبے کیلئے ایسا کرنے کو تیار نہیں بحیثیت قوم ایسا طرزِ عمل اسلام اور نظریہ پاکستان سے بے وفائی ہے انہوں نے کہا کہ انفرادی اور اجتماعی شعبوں میں بلا تفریق اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی حقیقی توبہ کے تقاضے پورے کئے جاسکتے ہیں۔