کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23،اگست,2023)—تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں ایم ایس اور اسٹاف میں جاری تنازعہ میں ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز کو تبدیل کر دیا گیا محکمہ صحت کی جانب سے جاری آرڈر میں ٹی ایچ کیو کلر سیداں میں تعنیات سینئر ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عابدہ پروین کو ہسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈینٹ کا چارج بھی دے دیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ میں ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز اور سٹاف کے بعض ارکان کے درمیان تنازعات نے شدت اختیار کر لی تھی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر سہیل اعجاز کو بطور ایم ایس سبکدوش کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہسپتال کی ترقی اور مریضوں کی بہبود کے لیئے ہمہ وقت کوشاں رہے جس کا ثبوت ہماری او پی ڈی کی تعداد میں بھاری اضافہ ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ٹی ایچ کیو کے معاملات کو ابھی تک درست پیش ہی نہ کیا جا سکا۔بلدیہ 2013 کے جس معائدے کا ذکر کرتی ہے اس میں وہ صرف ٹی ایچ کیو ہسپتال کو پانی مہیا کرنے کی پابند ہے مگر اس ادارے نے خود اس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریسکیو 1122،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ڈی ایچ او اور ہسپتال کی رھائشی کالونی کو بھی ہسپتال کے کھاتے میں ہی کنکشن دے رکھے تھے اور ان کے واٹر چارجز بھی ہسپتال کو ادا کرنے کوکہا گیا مگر میں نے چیزوں کو ریگولرائزڈ کرنے کے لیئے انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ ہسپتال امتظامیہ اپنے زیر استعمال پانی کا بل ادا کرنے کو تیار ہے مگر رھائشی کالونی،ریسکیو 1122 اور ڈی ڈی ایچ او کے واٹر چارجز ہسپتال ادا نہیں کر سکتی دیگر ادارے جوبھی پانی استعمال کریں وہ خود اس کے بل ادا کریں ٹی ایچ کیو کسی بھی دوسرے ادارے کے واٹر چارجز ادا نہیں کرسکتا۔
Kallar Syedan, August 23, 2023 – The district headquarters hospital in Kallar Syedan witnessed a change in leadership as Dr. Sohail Ejaz, the Medical Superintendent (MS), was replaced amidst an ongoing dispute between the MS and the hospital staff. The Department of Health has issued an order appointing Dr. Abida Parveen, a senior woman medical officer, as the new Medical Superintendent of THQ Kallar Syedan.
This move follows several months of escalating tensions between Dr. Sohail Ejaz and certain staff members, resulting in his removal from the position. Dr. Ejaz, in his response, expressed his dedication to the hospital’s progress and patient welfare, citing a substantial increase in the number of patients treated during his tenure.
Regarding the water supply issue, Dr. Ejaz mentioned that the matters concerning water provisions at the hospital, particularly related to the Tehsil Headquarters (THQ) Hospital’s water usage agreement, have yet to be adequately addressed. According to the municipal agreement of 2013, the THQ Hospital is obligated to provide water solely to the hospital. However, it has been revealed that water connections were extended to institutions such as Rescue 1122, Deputy District Health Officer, and the hospital’s residential colony, with these entities being charged for water usage. Dr. Ejaz noted that the hospital administration is prepared to cover the cost of water consumed from its resources, but emphasized that the water charges for the residential colony, Rescue 1122, and the DHO cannot be borne by the hospital. He further pointed out that THQ Hospital cannot be held responsible for water charges incurred by other institutions.
As the new Medical Superintendent, Dr. Abida Parveen takes charge, her priorities include resolving the ongoing conflict and addressing the issues that have arisen. The transition in leadership is anticipated to shape the hospital’s future trajectory as it strives to maintain patient care and administrative stability.
آئیسکو صارفین کو بجلی بلوں کے نام پر بھتہ کی بھاری پرچیاں جاری
IESCO consumers are issued huge extortion slips in the name of electricity bills
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23،اگست,2023)—آئیسکو صارفین کو بجلی بلوں کے نام پر بھتہ کی بھاری پرچیاں جاری،ہر میٹر کا الگ ریٹ مقرر،واپڈا کے بے لگام افسران پی ڈی ایم کے نالائق وزیروں مشیروں نے پاکستان میں بجلی بلوں کے نام پر ایسا ٹیرف مقرر کیا ہے جس کی مثال کرہ ارض کے کسی بھی دوسرے ملک میں نہیں ملتی۔ملک کی اشرافیہ سالانہ 220 ارب کا پٹرول اور 550 ارب کی بجلی مفت استعمال کرتی ہے اور اپنی شاہ خرچیوں کے بل بھی یوٹیلٹی بلوں کے نام پر صارفین سے وصول کرتی ہے۔120 یونٹ کا بل 5102، ایک سو تراسی یونٹ کا بل 3110 ہے تو صرف دو یونٹ کے اضافی یونٹ پر بل 6248 روپے جاری کیا جاتا ہے جب افسر شاہی سلیب ریٹ کے نام پر لوٹ مار کر لیتی ہے تو پھر یہ ٹی وی،ریڈیو،فیول ایڈجسٹمنٹ،تصحیح بل،جنرل سیلز ٹیکس، دوبار فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ،ایف سی سرچارج،ٹی آر سرچارج کے نام پر لوٹ مار شروع کر دیتی ہے۔ جن گھروں میں ٹی وی ہیں نہ ریڈیو ہیں ان سے بھی چارجز کی وصولی عنڈہ گردی کے مترادف ہے یہ ماہرین کل کلاں پاکستان میں پیدا ہونے کے جرم میں بھی صارفین سے جبری ٹیکس کی وصولی شروع کر سکتے ہیں۔ ادہر کلر سیداں کے نواحی اضلاع میرپور،کوٹلی آزادکشمیر میں مساجد سے بجلی کے بل جمع نہ کروانے کے اعلانات کیئے جا رہے ہیں وہاں گاڑیوں پر بھی لاؤڈ اسپیکر باندھ کر بل جمع نہ کروانے کی ترغیبات دی جا رہی ہیں وہاں کی تمام سیاسی جماعتوں وکلا صحافیوں اور سول سوسائٹی نے بھی بل جمع نہ کروانے کے اعلانات کرکے عوام کی خدمت کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ دوسری جانب پوٹھوہار میں پی ٹی آئی ویسے ہی دیوار سے لگی ہوئی ھے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ذہنی غلام ہیں ان میں جرآت گفتار ہی نہیں ہے صرف جماعت اسلامی اس اہم مسئلے پر عوام کی ترجمانی کرتی دکھائی دیتی ہے۔ عام صارفین بجلی بلوں کو پی ڈی ایم اور اس کی اتحادی جماعتوں کی عوام دشمن پالیسی سمجھتے ہیں۔
کلرسیداں کے تمام شعبوں کی نمایاں شخصیات نے سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود کی کردار کشی کی شدید الفاظ میں مذمت
Prominent figures from all sectors of the Kallar Syedan community strongly condemned the character assassination of Supreme Court Justice Sardar Tariq Masood
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23،اگست,2023)—کلرسیداں کے تمام شعبوں کی نمایاں شخصیات نے سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود کی کردار کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی بلیک میلنگ سے تعبیر کیا۔نوجوان قانون دان چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،پریس کلب کلرسیداں کے صدر اکرام الحق قریشی،انجمن تاجراں چوآ روڈ کے صدر حاجی طارق تاج،پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،سابق ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،چوہدری مشتاق حسین،معروف کاروباری مسعود احمد بھٹی،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس،راجہ نعمان ظفر نے کہا ہے کہ جسٹس سردار طارق مسعود کی پیشہ وارانہ امور میں مہارت،انصاف پسندی قانون کا احترام اور میرٹ کی پالیسی کا مخالفین بھی اعتراف کرتے ہیں مگر ایک گروہ کی جانب سے ان کے خلاف مسلسل مہم چلائی جا رہی ہے جس کی ہر سطع پر مذمت کی جائے گی کسی بھی گروہ کو ذاتی مقاصد اور عزائم کی تکمیل کے لیئے منافرت اور جھوٹ کا سہارا لینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔
چوکپنڈوری کے ایک کباڑ خانے سے ملنے والی سرکاری سٹیشنری کے معاملے کی شفاف انکوائری کیلئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریونٹو سروسز راولپنڈی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی
A committee headed by District Health Officer Preventive Services Rawalpindi has been formed for a transparent inquiry into the issue of government stationery found in a junkyard in Chauk Pindori
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23،اگست,2023)—چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر اعجاز احمد نے چند روز قبل چوکپنڈوری کے ایک کباڑ خانے سے ملنے والی سرکاری سٹیشنری کے معاملے کی شفاف انکوائری کیلئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریونٹو سروسز راولپنڈی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سات دنوں میں اپنی تفصیلی انکواری رپورٹ کیساتھ واضح تبصرے اور اپنی سفارشات پیش کرے گی تا کہ اس معاملات کی طے تک پہنچا جا سکے۔ڈسٹرکٹ ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈی ایچ او راولپنڈی اور ڈی ڈی ایچ او گوجرخان کمیٹی کے ممبران ہونگے۔