- Bhoun Awan wins the Floodlight Super Four Ball Tournament:
- Bhoun Awan’s team won the Floodlight Super Four Ball Tournament held in Khewra, while Pothwar Club Khewra’s team was the runner-up.
- The winning team received a cash prize of 30,000 rupees and a trophy, while the runner-up team received a cash prize of 20,000 rupees and a trophy.
- Prominent political and social figures attended the tournament:
- Several prominent political and social figures of the area attended the tournament, including Malik Fida Awan, Chaudhry Muhammad Zahir Dar, Malik Shahzeb Masoomi, Malik Nadim Ashraf Masoomi, and Malik Asim Habib Masoomi.
- Other attendees included Malik Madthar Masoomi, Malik Sahil Murtaza, Malik Tahir Nasir, Malik Zahid, Chacha Mahmood Fakhre, Malik Sarfaraz, Malik Walid, Malik Naseem Ashraf, Malik Naseer Shahzad Counselor, Malik Tahzeeb, Malik Zubair, Malik Qasim Sajjad, and Sufi Ihtesham-ul-Haq Masoomi.
- Large number of spectators enjoyed the match:
- A large number of enthusiastic spectators enjoyed the match.
- The winning team was praised for their excellent performance.
- Unsung heroes of the match:
- The match was well-organized and smoothly conducted thanks to the efforts of the unsung heroes, including Fakhr-e-Pothwar, Saeed Madni, and Danish Gajar.
بھون اعوان میں منعقد ہونے والافلڈ لائٹ سپر فور شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ (المعصوم کلب بھون اعوان)نے جیت لیا جبکہ پوٹھوار کلب کہوٹہ کی ٹیم رنر اپ رہی،جیتنے والی ٹیم کو 30ہزاراور ٹرافی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 20ہزار روپے انعام اور ٹرافی دی گئی، تفصیل کے مطابق گذشتہ رات کو تحصیل کہوٹہ کے علاقہ بھون اعوان میں منعقد ہونے والافلڈ لائٹ سپر فور شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ (المعصوم کلب بھون اعوان)نے جیت لیا جبکہ پوٹھوار کلب کہوٹہ کی ٹیم رنر اپ رہی اس موقع پر علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات نمبردار ملک فدا اعوان بھون، چوہدری محمد ظہیر دڑ ھوالہ،ملک شاہ زیب معصومی، ملک ندیم اشرف معصومی (ANF)،نوجوان سیاسی شخصیت ملک عاصم حبیب معصومی آف بھون اعوان،ملک مدثر معصومی (ANF)،ملک سہیل مرتضیٰ، ملک طاہر نصیر، ملک ظہیر، ملک کلیم،چاچا محمود فخر ئے بھون،ملک سرفراز، ملک ولید، ملک نسیم اشرف، ملک ناصر شہزاد کونسلر،ملک تہذیب، ملک زبیر، ملک قاسم سجاد،صوفی احتشام الحق معصومی،ملک مظہر، ملک حاجی نصیر،ملک سیف، ملک دستگیر سمیت بڑھی تعداد میں شائقین والی بال نے شرکت کی اس موقع پر جیتنے والی ٹیم کو 30ہزاراور ٹرافی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 20ہزار روپے انعام اور ٹرافی دی گئی میچ میں اناونسر کی زمہ داری فخرے پوٹھوار سعید مدنی اور دانش گجر نے بخوبی سر انجام دی۔
حاجی غلام مصطفی آف کلیال کی صاحبزادی کی دعائے چہلم،محفل میں مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، تفصیل کے مطابق گذشتہ روزیونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں کلیال میں حاجی غلام مصطفی آف کلیال کی صاحبزادی معراج مصطفی اور ضیاء کیانی یو ایس اے کی ہمشیرہ محترمہ، حامد ستی پنجاب پولیس کی اہلیہ،ڈی ایس پی عبدالمجید کیانی کی نواسی،زاہد کیانی، عابد کیانی انعام کیانی کی بھانجی اور نوجوان سیاسی شخصیت جابر کیانی کی کزن کی ایصال ثواب کے لیے دعائے چہلم کا اہتمام ان کی رہائش گاہ بمقام کلیال میں کیا گیا جس میں معروف مذہبی شخصیت پیر مسرت حسین ہون شریف،سید منیر حسین شاہ، سید ضمیر حسین شاہ،سابق ممبر ضلع کونسل و چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مدثر آف ہوتھلہ بن،خالد ستی محکمہ ہائی وئے، بابو عابد ستی محکمہ ہائی وئے،بابو رضاء محکمہ ایجوکیشن، ارسلان نصیر ستی ایڈوکیٹ، زین جنجوعہ راجگان، راجہ مدثر، راجہ عثمان ضمیر جنجوعہ،ٹھکیدار راجہ طالب حسین،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔
(چیرمین سرور گروپ) کی طرف سے عوامی خدمت کا سلسلہ بدستور جاری راجہ عرفان سرور کی کوششوں ایک وعدہ اور تکیمل کو پہنچ گیا، راجہ عرفان سرور سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی۔ سابق MPA راجہ صغیر احمد نے عوام کا سب سے بڑھا مسلہ حل کر دیا، سابق MPA راجہ صغیر احمد، راجہ توقیر احمد، راجہ عرفان سرور نے گلور راجگان کی سٹرک کا افتتاح کر دیا عوام علاقہ کی طر ف سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد،سابق وائس چیئرمین راجہ توقیر احمد، کونسلر راجہ عرفان سرور کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین،تفصیل کے مطابق کونسلر راجہ عرفان سرور کی کوششیں رنگ لے آہیں راجہ عرفان سرور کی در خواست پر سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمدکی ذاتی کوششوں سے گلور راجگان کی سٹرک کا افتتاح کردیا گیا ہے سڑک کا افتتاح سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد، کونسلر راجہ عرفان سرور اور دیگر معزز ین علاقہ نے کیا اپنے خطاب میں راجہ صغیر احمداورراجہ عرفان سرور نے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر کا اہلیان علاقہ کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جو پورا ہوا عوام علاقہ اس سے استفادہ حاصل کریں گے اہلیان علاقہ کو مبارکباداس موقع پر معززین علاقہ راجہ نعیم، راجہ شکیل، راجہ نصیر، راجہ لیاقت، راجہ شریف، راجہ منیر اور تمام گلور برداری نے روڈ کا کام شروع کرانے پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد،سابق وائس چیئرمین راجہ توقیر احمد، کونسلر راجہ عرفان سرور کا شکر یہ ادا کیا ہے۔
نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت”فخرئے بریشا”راجہ اکمل عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان دنیا بھر کے مختلف خطوں میں زیر عتاب ہیں 5درجن کے قریب دنیا میں مسلم ممالک ہیں لیکن غیر موثر ہیں آپس میں کوئی الحاق نہیں ایک دوسرے کا درد نہیں جو بڑی طاقتیں چاہتی ہیں کر رہی ہیں دنیاوی اعتبار سے ہر نعمت انہیں حاصل ہے انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت کی ڈوریں بڑی طاقتوں کے ہاتھ میں ہیں ہم مجبور اور لاچار ہو کر ان کے رحم و کرم پر پڑے ہیں ان تمام حالات کی وجوہات ہم سب کو پتہ ہے کہ دین سے دوری اور بے عملی ہماری سرشت میں شامل ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ دنیا میں آئے دن ہماری مقدس کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی اور شان ِ رسالتﷺ میں گستاخیاں ہو رہی ہیں لیکن ہم کوئی ٹھوس اور عملی اقدامات کرنے سے قاصر ہیں دنیا صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے آج اگر ہم اپنے دین مقدس اور نبی رحمت کے طور طریقے اپنالیں ہر مسئلے کیلئے اپنے دین سے رہنمائی لیں تو کوئی وجہ نہیں کہ دنیا میں عزت و وقار ہمارے قدم چومے بس اپنے دین کی سچائیوں پر چل پڑیں دنیا خود ہمارے قدموں میں ہوگی۔