DailyNewsHeadlineKahuta

Ex MPA Col (retd) Shabir Awan in Kalyam Sharif

عظیم الشان خاتم النییین ﷺکانفرنس

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6جولائی2023)
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا دربار عالیہ کلیام شریف پر حاضری سجادہ نشین دربار عالیہ ساہیں محمد شعبان فرید چشتی صابری کے زیر انتظام عظیم الشان خاتم النییین ﷺکانفرنس میں شرکت، محفل سے خطاب کرتے ہوئے سابقMPA کرنل محمد شبیر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ساری زندگی اگر سجدئے میں گزار دیں تو اس بات کا شکر ادا نہیں کر سکتے کہ ہم نبی پاک ﷺ کے امتی ہیں اس میں ہمارا کوئی بھی کمال نہیں ہے یہ اللہ پاک کا ہم سب پر احسان عظیم ہے کہ انہوں نے ہمیں اپنے پیارے حبیب ﷺ کا امتی بنا کر اس دنیا میں بھیجا ہے انہوں نے کہا کہ دوسرئے مذاہب کے لوگ بھی نبی پاکﷺ کے عظمت کو مانتے ہیں میں کچھ عرصہ قبل بیرون ملک گیا تو وہاں ایک شخص میرے پاس بیٹھا تھا جو مجھے بار بار دیکھ رہا تھا تو میں نے اس سے انگلش میں پوچھا کہ کیا تم مسلمان ہو تو اس نے کہا کہ نہیں میں غیر مسلم ہوں مگر میں نے اسلام پر بہت ریسرچ کی ہے تو میں نے اس سے پوچھا کہ تم نے کیا نتیجہ نکالاتو اس نے کہا کہ میں دیکھا ہے کہ مسلمان اپنے نبی پاک ﷺ کے نام پر اپنی جان،مال، اولاد قربان کرنے میں ایک سیکنڈ نہیں لگاتے انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ قادیانیت ایک فتنہ ہے جبکہ ہمارے نبی پاک ﷺ اللہ کے آخری سچے رسول ہیں جب نبی پاک ﷺ معراج پر گے تو اللہ پاک نے آپ کو درود بھیجا اور فرشتوں گوائی دی کہ آپ اللہ کے آخری نبی ہیں انہوں نے کہا کہ جس عشق کا ہم اپنے نبی پاکﷺ سے دعویٰ کرتے ہیں ہمیں چاہے کہ آپ ﷺ کے بتائے ہوئے راستے  پر بھی چلیں ان کے اسوہ حسنہ پر عمل کریں تاکہ ہماری دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت بھی اچھی ہو محفل سے کرنل محمد شبیر اعوان سمیت دیگر سیاسی،سماجی شخصیات اور علمائے کرام نے بھی خطاب کیا اور سجادہ نشین ساہیں محمد شعبان فرید چشتی صابری نے تمام امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6جولائی2023)
یونین کونسل مٹور میں کرنل (ر) راجہ سعید احمد کے زیر انتظام پاکستان تحریک انصاف کا تنظیمی اجلاس،پانچ یوسیز کے عہدیداروں کی شرکت،قائدین کا ویڈیو کال کے ذریعے خطاب، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے دفتر مٹور میں تنظیمی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سینئر راہنما PTI تحصیل کہوٹہ کرنل (ر) راجہ سعید احمد نے کی اجلاس میں جنرل سیکرٹری PTI تحصیل کہوٹہ سردار ایم رضا سمیت 5 یونین کونسلز کے صدور اور جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی اجلاس میں صدر PTI شمالی پنجاب صداقت علی عباسی اور نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ طارق محمود مرتضٰی نے بھی آن لائین ویڈیو کال پر شرکت کی صداقت علی عباسی اور راجہ طارق محمود مرتضٰی نے اجلاس کے شرکاء سے سیاسی امور پر مشاورت کی اور آئیندہ کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو کی انہوں نے کہا کہ پارٹی پر اس وقت مشکل وقت ہے لیکن ہم نے گھبرانا نہیں ہے خان صاحب کی ھدایات ہیں کہ سینئر قیادت گرفتاری سے بچیں اسی وجہ سے خاص حکمت عملی کے تحت گراونڈ پر اس وقت سینئر قیادت نہیں آئے گی اور یونین کونسل لیول پر بذریعہ زوم رابطہ کرے گی جوں ہی حالات بہتر ہوتے ہیں تو قیادت عملی طور پر لوگوں کو متحرک کرے گی اگلے 2 ہفتوں میں تمام یونین کونسلز میں زوم میٹنگ کے زریعے کارکنان سے مرکزی قیادت گفتگو کرے گی اجلاس میں شامل عہدیداران اور کارکنان نے پاکستان تحریک انصاف اور خان صاحب کا مکمل ساتھ دینے کے عزم کا ارادہ کیا۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6جولائی2023)
وزیر اعظم پاکستان آئی ایم ایف معائدے کے لیے ٹیم سے ملاقات قابل ستائش ہے ملکی معیشیت کے لیے اہم استحکام سابقہ حکومت کے لیے سیاسی موت ہے ان خیالات کا اظہار بزرگ مسلم لیگی کارکن ماسٹر خوشی محمد ستی دھپری نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس معائدے سے پاکستانی عوام کے لیے بہتری لانے میں آسانی ہو گئی نیز بے روزگاری مہنگائی پرحکومت کنٹرول کر لے گئی انہوں نے کہا کہ قائد محترم میاں محمد نواز شریف کی دئبی میں اہم ملکی سربراؤں سے ملاقات ملکی ترقی محمد تقویت ملے گئی ملک کی عوام کی ووٹ کی طاقت سے قائد محتر م میاں محمد نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم ہونگے انہوں نے مزید کہاکہ ہم پینشنر حضرات وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ 17|50فیصد پر غور کر یں چونکہ وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا جس کی پینشن ایک ہی فارمولے پر عمل ہو گا حالانکہ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں پیش ہونے والے بجٹ میں بھی 20فیصد کا اعلان کیا ہے پنجاب سے متعلقہ ریٹائر ملازمین کی پینشن میں 5فیصد اضافہ نہ ہونے کے برابر ہے نظر ثانی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6جولائی2023)
پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ وحید احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سویڈن کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کر نے کی شدید مذمت کرتے ہیں، تمام اسلامی ممالک ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہو کر اس عمل کی مذمت کریں اور سویڈن کے ساتھ ہر قسم کا بائیکاٹ کر یں انہوں نے کہا کہ دکھ کی بات یہ ہے کہ قرآن کی دانستہ طور پر کی گئی بے حرمتی اور مسلمانوں کو اشتعال دیلانے والی بات ہے ان کے اس گھنونے جرم سے لاکھوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچایا گا ہے اوران کا یہ عمل مذاہب کے احترام کے اصول کے منافی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس سے مغربی حکومتوں کی اخلاقی اور اسلام سے نفر ت صاف ظاہر ہوتی ہے مغربی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ ایسے اقدامات کرنے سے باز رہیں جو قوموں کے درمیان نفرت پیدا کریں اور یہ جان لیں کہ بعض کی آزادی دوسروں کی آزادی اور ان کے جذبات کا احترام کرنے پر منحصر ہے اور اس لیے قرآن کریم کی خلاف ورزی کے جرم کا کوئی جواز نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میں تمام اسلامی ممالک سے اس بات پر زور دیتا ہوں کہ وہ اسلام کی خاطر ایک اسلامی جنڈے تلے جمع ہو کر ان اسلام دشمن قوتوں کا سختی سے جواب دیں اور سویڈن حکومت سمیت دیگر تمام یورپ ممالک سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھیں اور اسلاموفوبک کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
کبیر احمد جنجوعہ

Show More

Related Articles

Back to top button