DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Murder or natural death, The case of the death of a married woman in village Jandi

قتل یا طبعی موت۔تھانہ کہوٹہ کیعلاقہ جنڈی میں شادی شدہ عورت کی ہلاکت کا معاملہ

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر,02،مئی,2023)— قتل یا طبعی موت۔تھانہ کہوٹہ کیعلاقہ جنڈی میں شادی شدہ عورت کی ہلاکت کا معاملہ،عورت کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہماری بہن کو قتل کیاگیاہے اورہم 6 گھنٹے سے زائد وقت سے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کہوٹہ میں
پوسٹ مارٹم کیلئے بیٹھے ہوئے ہیں۔ ہسپتال کا عملہ تعاون نہیں کررہاہے،متوفیہ کے بھائی امجدمحمود کا کہناتھا کہ ہماری بہن کو گزشتہ رات قتل کیا گیا ہے اور ہمیں صبح بتایا گیا کہ ہماری بہن رات کو سوئی تھی اور صبح اٹھی ہی نہیں،اس سے پہلے بھی ہماری بہن پروحشیانہ تشدد کیا جاتا رہاہے،ہمیں یقین ہے ہماری بہن کو قتل کیا گیاہے۔پولیس تھانہ کہوٹہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور حقائق کی تلاش میں مصروف ہے۔

Kahئta: (Pothwar.com, Imran Zamir, 02, May 2023)- Murder or natural death. In the case of the death of a married woman in Jandi area of Kahuta police station, the family members of the woman say our sister has been killed and we were In Tehsil Headquarters Hospital Kahuta for more than an hour Sitting for post mortem. The hospital staff is not cooperating, the deceased’s brother Amjad Mahmoud said that our sister was killed last night and we were told in the morning that our sister slept at night and did not wake up in the morning. We are sure our sister has been murdered. Police station Kahuta immediately reached the spot and is busy searching for the facts.

پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ طارق محمود مرتضیٰ کا ممیام راجگان کا دورہ،

The visit of PTI nominated candidate for PP7 Raja Tariq Mehmood Murtaza to Mamyam Rajgan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2مئی2023)
پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ طارق محمود مرتضیٰ کا ممیام راجگان کا دورہ،ممیام راجگان میں قائم “آشیانہ خدمت”آمد،علاقہ کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ بابو افضل سے ملاقات، راجہ بابو افضل نے راجہ طارق محمود مرتضیٰ کو آمدہ الیکشن میں بھر پور ساتھ دینے کا یقین دیلایا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کے نامز د امیدوار راجہ طارق محمود مر تضیٰ نے ہمراہ صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،کرنل سعید احمد جنجوعہ،کرنل ارشد محمود، راجہ الطاف حسین، راجہ واحد سمندر بھی ہمراہ موجود تھے اس موقع پر راجہ بابو افضل نے تمام معزز مہمانوں کا پر تباک استقبال کیا اور کہا کہ “آشیانہ خدمت”عوام کی فلاح و بہبود کے بنایا گیا ہے جہاں عوام علاقہ کی بے لوث خدمت کی جا رہی ہے ہم اہلیان علاقہ نے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیا تھا اور انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں خان کے ویژن کے ساتھ ہی کھڑے ہیں اورالیکشن میں بھر پور ساتھ دیں گے اس موقع پر حاجی مشتاق، حاجی سکندر بخت، راجہ کلیم، راجہ اویس، راجہ لقمان،راجہ وقاص، راجہ اسجد،راجہ اذان،راجہ تنویر، راجہ آصف،راجہ سفیر، راجہ غلام زکر یا،راجہ طاہر،راجہ اویس، راجہ حمید، راجہ نذاکت، طیب شاہ،عاشق کیانی، قمر، عابد سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

بھون اعوان کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت نمبردار ملک فدا اعوان اور آڑی سیداں والے سید زبیر احمد شاہ اور عمرئے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ

The well-known political and social personality of Bhoon Awan, Nambardar Malik Fida Awan and Syed Zubair Ahmad Shah of Adi Sayedan returned home after performing Umrah

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2مئی2023)
بھون اعوان کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت نمبردار ملک فدا اعوان اور آڑی سیداں والے سید زبیر احمد شاہ اور عمرئے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ آئے اہر پورٹ پہنچنے پر ان کا پرتباک استقبال کیا گیا اس موقع پر ملک نمبردار الیاس، ملک اعجاز، ملک قاسم علی چشتی، ملک ندیم، ملک مظہر، ملک زاہد،ملک رضوان، ملک فیضان، ملک تہذیب، ملک شبیر،ملک نسیم، ملک احسان، ملک مدثر، ملک انتظار احمد، ملک عاصم انتظار، ملک غلام ربانی، ملک عامر، نمبردار ملک فدا اعوان کا صاحبزاہ ملک محمد علی اور دیگر معززین علاقہ بڑھی تعداد میں موجود تھے تمام معززین نے نمبردار ملک فدا اعوان اور سید زبیر احمد شاہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button