مٹور (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1مئی2023) کہوٹہ کے معروف تجارتی مر کز اے کے مال کہوٹہ میں گرینڈ قرعہ اندازی عمرے کا ٹکٹ، موٹر سائیکل اور لاتعداد انعامات کی بارش ہوئی کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے قرعہ اندازی میں حصہ لیا بھرپور فیملی شو اور لا تعداد انعامات دینے پر سیاسی سماجی مذہبی شخصیات نے اے کے مال کے اونرز چوہدری خضران لطیف، چوہدری وقاص الحسن، اور راجہ اذکار احمد کو سراہاتفصیلات کے مطابق اے کے مال کہوٹہ میں گرینڈ قرعہ اندازی کی گئی جس حوالے سے بہترین فیملی شو کا انعقاد کیا گیا جس میں بے شمار مرد و خواتین فیملیز نے شرکت کی اور قرعہ اندازی میں بھرپور حصہ لیا قرعہ اندازی کے ذریعے عمرے کا ٹکٹ، موٹر سائیکل سمیت قیمتی 50سے زائد انعامات بذریعہ قرعہ اندازی، سوالات کے درست جواب دینے والوں اور کھیل میں حصہ لیکر جیتنے والوں کو دیے گے اس موقع پر کہوٹہ کلر سیداں کی سیاسی سماجی مذہبی شخصیات مہمانان گرامی خلیفہ مجاز دربار عالیہ بکھر شریف حاجی محمد مسعود عباسی،ناظم اعلیٰ دربار عالیہ بکھر شریف مولاناحافظ ممتاز حسین جنجوعہ،صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان، سابق کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری، چوہدری افتخار احمد، چوہدری عنصر لطیف، سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر اونر اے کے مال چوہدری خضران لطیف نے اے کے مال کے اغراض و مقاصد آمدہ کے اقدامات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ اے کے مال دو سال سے کہوٹہ میں عوام علاقہ کو نہ صرف ایک چھت تلے تمام سہولیات مناسب قیمت پر مہیا کر رہا ہے بلکہ روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے ہیں سینکڑوں افراد اس میں کام کر رہے ہیں ہم مختلف آفرز کے ذریعے عوام کو ریلیف دے رہے ہیں جبکہ بہت جلد ایک اور سیکشن اور ایک جدید قسم کی سویٹ اینڈ بیکرز کی اوپننگ کرنے جا رہے ہیں میرے والد محتر م خواہش ہوا کرتی تھی کے قرعہ اندازی میں عمرے کا ٹکٹ دیا جائے انشااللہ کہوٹہ کے عوام سے پیار ہے عوام کو ہر ممکن ریلیف دیں گے عوام سے تعاون کی درخواست ہے اس موقع پرتمام مہمانان گرامی نے اے کے مال کی شاندار کامیابیوں اور ایک چھت تلے تمام معیاری سہولیات مہیا کرنے اور قرعہ اندازی کے ذریعے محبتیں تقسیم کرنے پر انکو خراج تحسین پیش کیا جبکہ آخر میں چوہدری خضران لطیف، راجہ اذکار احمد اور چوہدری وقاس الحسن نے مہمانان گرامی، عوام علاقہ اور سٹاف کا شکریہ ادا کیااور ان کو کھانا کھلایا۔
The grand raffle at AK Mall Kahota, a well-known commercial center of Kahuta, rained Umrah tickets, motorcycles and numerous prizes. A large number of men and women participated in the draw. The personalities congratulated the owners of AK Mall, Chaudhry Khizran Latif, Chaudhry Waqasul Hasan, and Raja Azkar Ahmed. Families participated and actively participated in the raffle. More than 50 valuable prizes including Umrah ticket, motorcycle will be awarded by raffle to those who answer the questions correctly and participate in the game. The political, social and religious personalities of Color Syedan were the guests. On this occasion, the owner of AK Mall, Chaudhry Khizran Latif, explained about the aims and objectives of AK Mall and said that AK Mall has served the public in Kahota for two years. It is providing all the facilities under just one roof at a reasonable price but also provides employment opportunities. Hundreds of people are working in it. We are giving relief to the public through various offers. My father is going to open Sweet and Bakers. My father wished that Umrah tickets should be given in the lottery. The guests paid tribute to AK Mall for its great achievements and for providing all quality facilities under one roof and for distributing love through a raffle while at the end Chaudhry Khizran Latif, Raja Azkar Ahmed and Chaudhry Waqas Al Hasan honored the guests. People thanked the area and the staff and fed them.