DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: Effective action of Gujar Khan police, accused involved in Triple murder case arrested

گوجرخان پولیس کی موثر کاروائی،تہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار

گوجرخان (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،29,اپریل،2023) —گوجرخان پولیس کی موثر کاروائی،تہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار،اشتہاری مجرم فخر اقبال نے سال 2015 میں رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے 03افراد کو قتل کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم فخر اقبال کو گرفتار کرلیا،اشتہاری مجرم نے سال 2015 میں رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے 03افراد کو قتل کر دیا تھا،مقتولین میں محمد الطاف اہلیہ صدیقہ بیگم اور بیٹی صبیحہ خانم شامل تھے،اشتہاری مجرم فخر اقبال وقوعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا جسے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے گرفتار کیا،

Gujar Khan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 26, April 2023) – Effective action of Gujar Khan police, wanted criminal involved in a triple murder case arrested, Wanted criminal Fakhr Iqbal shot and killed three people in 2015 over a relationship dispute. According to the details, the Gujar Khan police arrested Fakhr Iqbal involved in the case of three murders. Muhammad Altaf, his wife Siddiqa Begum, and daughter Sabiha Khanum were involved, Fakhr Iqbal escaped after the incident and was arrested with the help of human intelligence.

شادی پر ہوائی فائرنگ کے لیے اسلحہ لے جانے والے 04 ملزمان گرفتار

Jatli: Four suspects who were carrying weapons for air firing at the wedding are arrested

جاتلی, گوجرخان (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،26,اپریل،2023) —تھانہ جاتلی پولیس کی کاروائی،شادی پر ہوائی فائرنگ کے لیے اسلحہ لے جانے والے 04 ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے 03 رائفل 12 بور اور 02 پستول اور گولیاں برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شادی پر ہوائی فائرنگ کے لیے اسلحہ لے جانے والے 04 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کی شناخت طلحہ، سعد جمیل، نقاش اور سکندر کے ناموں سے ہوئی، ملزمان کے قبضہ سے 03 رائفل 12 بور اور 02 پستول اور گولیاں برآمد،ملزمان کے زیر استعمال گاڑیاں بھی قبضہ پولیس میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے ایس ایچ او جاتلی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Show More

Related Articles

Back to top button