DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: British High Commissioner Andrew Dalglish addressed a gathering of British citizens of Pakistani in Kambeeli Sadiq
برٹش ہائی کمشنر اینڈریو ڈل گلیش نے کمبیلی صادق میں سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک کی رھائش گاہ پر پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے ایک اجتماع سے خطاب

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،مارچ,2023)—قائمقا م برٹش ہائی کمشنر اینڈریو ڈل گلیش نے کہا ہے کہ ہم ہمہ وقت پاکستان میں اپنے شہریوں کے لیئے دستیاب ہیں،پی آئی اے کی برطانیہ کی بحالی برطانوی سول ایویشن کا معاملہ ہے برٹش ایئرویز اپنے کاروباری فیصلے خود کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز کلرسیداں کے گاؤں کمبیلی صادق میں سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک کی رھائش گاہ پر پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے جب یہ کام شروع کیا تھا تو مجھے یہ توقع نہیں تھی کہ میں پاکستان کے وسط میں اپنے ہم وطنوں سے بھرے کمرے میں خود کو پاؤں گا،یہاں برطانوی کمیونٹی اور ان لوگوں سے ملنا بہت اچھا لگا ہے جو برطانوی نہیں ہیں۔ اس کے لیے میں آپ کا شکر گزار ہوں۔میرا آپ سے وعدہ ہے کہ میں اور برطانوی ہائی کمشن میں میرے ساتھی ہمیشہ آپ کے ساتھ ایماندار رہیں گے اگر آپ ہمارے پاس کوئی مسئلہ لاتے ہیں اور ہم اس مسئلے کو حل کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں تو ہم یہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہم یہ دکھاوا نہیں کر رہے ہیں کہ ہم سب کچھ کر سکتے ہیں کیونکہ یہ آپ اور ہم سب کے وقت کا ضیائع ہے۔ہم ہمیشہ یہ بتانے کی کوشش کریں گے کہ ہم کچھ کیوں نہیں کر سکتے، ہم ہمیشہ یہ بتانے کی بھی کوشش کریں گے کہ ہم آپ کے مسئلے کو کیسے حل کر سکتے ہیں مگر ہم آپ کو گمراہ نہیں کریں گے۔ میں اعتماد کے اس رشتے کے ساتھ امید کرتا ہوں کہ ہم قونصلیٹ کی ٹیم کے ذریعے فراہم کی جانے والی خدمات کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں تاکہ آپ کے خدشات کو دور کیا جا سکے۔میں مخصوص مسائل پر بات نہیں کروں گا پھر بھی میں اسے آپ کے لیے چھوڑ دوں گا کہ براہ راست ہینڈل کریں۔میں ملک سہیل کا بھی شکریہ ادا کروں گا جنہوں نے مجھے اپنے گھر مدعو کیا، آپ کے ہاں مہمان کے طور پر آنا ایک حقیقی اعزاز کی بات سمجھتا ہوں اور اس لیے آپ کا بے حد مشکور ہوں۔انہوں نے کہ ہم مسائل سن کر انہیں حل کرنے کی کوشش کریں گے مگر ہم اس کے لیئے تمام اصول و ضوابط کی مکمل پابندی کریں گے۔ پاکستان کی حکومت کو جتنی جلد ممکن ہو پی آئی اے کی بحالی کے لیئے اقدامات کرنا ہوں گے۔برٹش ائیرویز ایک خودمختار تجارتی ادارہ ہے وہ اپنے روٹس فلائٹس بارے میں تجارتی نکتہ نظر سے فیصلے کرتے ہیں اگر انہیں یہاں پاکستان میں مسائل درپیش ہیں تو پھر میں ان مسائل کے بارے میں حکومت سے بات کر سکتا ہوں اور امید ہے کہ ان مسائل کو دور کر سکتا ہوں۔ میں پر امید ہوں کہ برٹش ایئرویز پاکستان کے لیئے اپنی پروازیں جاری رکھے گی۔انہوں نے بھارت کے مقابلے میں پاکستانیوں کو ویزے دینے میں تعصب برتنے کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان،بھارت سمیت سب کے لیے ویزا پالیسی یکساں ہے یہ کہنا بھی درست نہیں کہ سفارت خانے کے بھارتی نژاد اہلکار پاکستانیوں کی درخواستیں مسترد کر دیتے ہیں میں اسے صرف افسانہ ہی کہہ سکتا ہوں۔ہائی کمیشن کی ترجمان فوزیہ یونس نے اپنے خطاب میں کہا کہ جون 2022 کو ختم ہونے والے سال میں ساڑھے 23 ہزار اسٹوڈنٹ ویزے جاری کیئے ہیں جن کی شرح 97 فیصد ہے اور یہ متاثر کن اعدادوشمار ہیں۔ہم نے گزشتہ برس 95,000 پاکستانیوں کو ویزے جاری کیئے جس کی شرح 70 فیصد ہے،مگر بدقسمتی پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں سے لوگ برطانیہ جا کر سیاسی پناہ کا دعویٰ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب پاکستان میں تین سال گزار کر اگلے ہفتے یہ ملک چھوڑ رہی ہوں مگر ضرورت اس بات کی ہے لوگ اپنی درخواستوں کے لیے صحیح طریقے سے تیاری کریں۔درخواست گزار ٹیلر ہو اور اس کے بینک اکاؤنٹ میں بہت سارے پیسے ہوں اس کے علاؤہ بھی ضروری ہے کہ ویزے کہ درخواست دینے سے قبل برطانوی حکومت سے دستیاب رہنمائی کو چیک کریں اور وہ اپنی ویزا درخواستوں کی صحیح دستاویز کے ساتھ داخل کریں۔اس سے قبل بلیک برن کونسل کے سابق لیڈر اور سابق میئر چوہدری محمد خان،سابق میئر چشم محمد ظفیر بھٹی،مرزا لیاقت،راجہ داؤد اکبر،انوار الحق،محمد منیر اور میڈم نبیلہ انعام نے بھی خطاب کرتے ہوئے پی آئی اے کی برطانیہ پروازوں کی بحالی،برٹش ائرویز کی پروازوں میں اضافے،برطانیہ میں انتقال کرجانے والے والوں کی میتوں کی پاکستان منتقلی میں غیر ضروری تاخیر اور برٹش ہائی کمیشن میں بھارتی نژاد اہلکاروں کے تعصب کی بات کی جس کے جواب میں ہائی کمشنر نے باری باری جوابات دیئے اس سے قبل ہائی کمشنر کو کمبیلی صادق پہنچنے پر کمسن بچیوں نے انہیں پھول پیش کیئے ہائی کمشنر بعد ازاں بیول روانہ ہو گئے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 06, March 2023)- Acting British High Commissioner Andrew Dalglish has said that we are always available for our citizens in Pakistan, the restoration of PIA in the UK, As far as civil aviation is concerned, British Airways makes its own business decisions. He expressed these views while addressing a gathering of British citizens of Pakistani origin at the residence of former town nazim Hafiz Sohail Ashraf Malik in the village of Kambeeli Sadiq in Kallar Syedan. I would also like to thank Malik Sohail who invited me to his home, I consider it a real honor to be your guest and therefore your be He said that we will listen to the problems and try to solve them, but we will follow all the rules and regulations. The spokesperson of the High Commission, Fauzia Younis, said in her address that in the year ending June 2022, 23,500 students have been issued visas at a rate of 97% and this is an impressive statistic. We issued visas to 95,000 Pakistanis last year, which is a rate of 70%, but unfortunately, Pakistan is one of those countries where people go to the UK for political reasons. Claiming asylum, She said that she is leaving this country next week after spending three years in Pakistan now but there is a need for people to prepare their applications properly. The applicant should be a teller and have a lot of money in his bank account. It is also important to check the guidance available from the British Government before applying for visas and to submit their visa applications with the correct documentation. Former Mayor Chasham Muhammad Zafir Bhatti, Mirza Liaquat, Raja Dawood Akbar, Anwarul Haq, Muhammad Munir and Madam Nabila Inam also spoke about the restoration of PIA UK flights, the increase in British Airways flights.




