DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Tapiyali’s Sui Gas project revived by ex PM Shahid Khaqan Abbassi
ٹپیالی کا سوئی گیس کو منصوبہ دوبارہ بحال ہو گیا،

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4مارچ2023)
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کاوشوں سے اہلیان ٹھنڈا پانی، ٹپیالی کا سوئی گیس کو منصوبہ دوبارہ بحال ہو گیا،اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبر ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ سمیت معززین علاقہ کی طرف سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،صوبائی نائب صدر مسلم لیگ ن حافظ عثمان عباسی اور سابق چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی کا شکر یہ،تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابقہ دور حکومت میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بحثیت وفاقی وزیر پٹرولیم کہوٹہ شہر کے علاوہ یوسی ہوتھلہ، یوسی دوبیرن، یوسی کھڈیوٹ، یوسی مواڑہ، یوسی مٹور کے اکثریتی علاقوں میں سوئی گیس لگ گئی تھی اور بعض علاقوں کے فنڈز منظور ہو گے تھے مگر کاموں پر پابندی لگا دی گئی تھی ان علاقوں میں یوسی دوبیرن خورد کا علاقہ ٹھنڈاپانی، ٹیپالی بھی تھا اب موجودہ حکومت کے دوران سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کاوشوں سے اہلیان ٹھنڈا پانی، ٹپیالی کا سوئی گیس کو منصوبہ دوبارہ بحال ہو گیاہے جس بہت جلد کام شروع کر دیا جائے گا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پرمعززین علاقہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبر ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ،اظہر محمو د بھٹی،محمد مسعود بھٹی، عبد الطیف بھٹی، عطیق الرحمن بھٹی،تنویر احمد بھٹی اور دیگرمعزین علاقہ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،صوبائی نائب صدر مسلم لیگ ن حافظ عثمان عباسی اور سابق چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی کا شکر یہ ادا کیا ہے۔
Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 04 March 2023)–Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi’s efforts have resulted in the revival of the Thanda Pani-Tapiyali Sui Gas Project in the area. The locals are overjoyed with this development, and esteemed personalities from the area, including former MNA Khawaja Maqbool Bhatti Advocate, expressed their gratitude to Shahid Khaqan Abbasi, Provincial Vice President Muslim League-N Hafiz Usman Abbasi, and former Chairman Raja Zaffar Baghavari. During the previous government’s tenure, as Federal Minister for Petroleum, Shahid Khaqan Abbasi had initiated the installation of Sui Gas in the majority of the Union Councils but work was stopped due to budget constraints. However, due to the efforts of the current government, the project has been revived and will begin soon. The esteemed personalities of the area, including Khawaja Maqbool Bhatti Advocate, Azeem Mahmood Bhatti, Muhammad Masood Bhatti, Abdul Latif Bhatti, Atiq-ur-Rehman Bhatti, and Tanveer Ahmad Bhatti, expressed their gratitude to Shahid Khaqan Abbasi, Hafiz Usman Abbasi, and Raja Zafar Baghawari for fulfilling their longstanding demand.
ضمنی الیکشن میں کرنل محمد شبیر اعوان کو جان بوجھ کر ہرایا گیا
Colonel Muhammad Shabbir Awan was deliberately defeated in the by-election
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4مارچ2023)
ضمنی الیکشن میں کرنل محمد شبیر اعوان کو جان بوجھ کر ہرایا گیا کرنل محمد شبیر جیت جاتے تو حلقے کا نقشہ ہی بدل جاتااپنے تمام چھوٹے موٹے اختلاف کو ختم کرنا ہو گااگر پی ٹی آئی کے کارکن، ورکر آپس میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر ناراض رہے تو فائدہ تیسری پارٹی اٹھا لے گئی اس لیے ہم سب کوآمدہ الیکشن میں ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہو کر اپنے قائدعمران کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانا ہو گا ہمارا آپس میں اتفاق سے عمران کی مضبوطی ہے کرنل محمد شبیر اعوان عوام کے حقیقی ہمدرد لیڈر ہیں جن کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ عوام کے تمام مسائل ان کی دہلیز پر حل کر یں ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ کہ ضمنی الیکشن میں کرنل محمد شبیر اعوان کی ناکامی حلقے کی عوام بدقسمتی ہے اگر کرنل محمد شبیر اعوان جیت جاتے تو حلقے میں تر قیاتی کاموں کے حوالے سے ایک حقیقی تبدیلی آتی انہوں نے کہا کہ سابقہ دور اقتدارکرنل محمد شبیر اعوان نے 90کروڑ روپے کے کام کرائے ہیں جو آج بھی اپنی جگہ کام و دائم ہیں انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں حلقے کی عوام نے ایک ریکارڈ ووٹ کرنل محمد شبیر اعوان کو دیے ہیں عوام آج بھی اسی طرع کرنل محمد شبیر اعوان کے ساتھ ہیں الیکشن جب بھی ہونگے ہیں حلقے کی عوام اپنا ووٹ کرنل محمد شبیر اعوان کو دیں گے اور انشاء اللہ کرنل محمد شبیر اعوان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔



