فرانس/کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،مارچ,2023)—مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر نائب صدر اور پاکستانی بزنس کیمونٹی کے صدر شیخ وسیم اکرم کی لاہور میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات،سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل اور تنظیمی معاملات پر بات چیت، گورنر بلیغ الرحمان نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں حکومت ان ووٹ دینے کے طریقہ کار پر کام کر رہی ہیں ہم انہیں خود سے الگ نہیں سمجھتے کیونکہ ملکی تعمیر و ترقی میں پوری قوم سمندر پار پاکستانیوں کی خدمات کی معترف ہے۔انہوں نے زور دیا کہ اب وقت ہے کہ نوجوان سامنے آئیں اور ملکی سیاست میں اپنا کردار ادا کریں،شیخ وسیم اکرم نے کہا کہ فرانس میں پاکستانی وہاں کے قوانین کی مکمل پاسداری کرکے پاکستان کی نیک نامی کا موجب بن رہے ہیں پاکستانی محنت کشوں اور کاروباری افراد نے فرانس میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کو بھی شامل کرے کیونکہ یہ لوگ دن رات پاکستان کے لیئے سفارتکاری کرتے ہیں۔
France / Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 04, March 2023) –Sheikh Waseem Akram, the Senior Vice President of the Muslim League in France and the President of the Pakistani Business Community, met with Governor Punjab Balighur Rehman in Lahore to discuss issues related to Pakistanis living abroad and organizational matters.
Governor Balighur Rehman emphasized that overseas Pakistanis are valuable asset to the country, and the government is working on ways to improve their voting process.
He also stated that the entire nation recognizes the contributions of overseas Pakistanis toward the country’s development.
Sheikh Waseem Akram expressed that Pakistanis living in France are upholding the laws and regulations of the country, contributing to Pakistan’s positive image.
He further stressed that the Muslim League should include overseas Pakistanis, specifically those living across the seas, in the upcoming elections as they are working tirelessly for the betterment of Pakistan.