DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Armed gang dressed in police uniforms rob overseas Pakistanis at gunpoint

پولیس وردیوں میں ملبوس سفید ہنڈا کار سوار 04 مسلح ڈاکو اوورسیز پاکستانی سےرقم گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہوگئے

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،مارچ,2023)—پولیس وردیوں میں ملبوس سفید ہنڈا کار سوار 04 مسلح ڈاکو سعودی پلٹ اوورسیز پاکستانی سے 27 ہزار سعودی ریال گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہوگئے۔راولپنڈی میں اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں سے لوٹ مار کرنے والا گینگ بدستور متحرک۔ راولپنڈی پولیس خاموش تماشائی۔گوجر خان، بھائی خان کے رہائشی محمد یاسرنے 27 فروری کو سعودی عرب سے اسلام آباد ائیرپورٹ لینڈ کیا۔ گھر واپسی دوران راولپنڈی پولیس تھانہ نصیر آباد کے حدود کوہ نور ملز کے سامنے رات 11:30 بجے پیچھے سے آئی سفید ہنڈا کار میں سوار پولیس وردیوں میں ملبوس 04 مسلح ڈاکوؤں نے یاسر کی کیری ڈبہ گاڑی کو روک لیا۔محمد یاسر کے مطابق پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکوؤں نے گاڑی سائیڈ پر لگوا کر گن پوائنٹ پر تلاشی لی۔آتشیں اسلحہ سے لیس مسلح ڈاکوؤں نے خاموش رہنے اور گاڑی سے اترنے نہیں دیا ۔یاسر کے دروان تلاشی مجھ سے 27 ہزار 250 سعودی ریال،ڈرائیور خرم سے 600 روپے لے لیے اور موقع سے فرار ہوگئے۔یاسر کے مطابق ہم ڈر و پریشانی کی وجہ سے اپنے گھر گوجرخان چلے گئے کہ یہ پولیس والے ہیں یا ڈاکو ہیں۔ ہمیں اب کنفرم ہوا کہ یہ پولیس وردی میں ملبوس ڈاکو تھے۔یاسر کے مطابق پولیس وردیوں میں ملبوس ایک شخص 45/50 سال کا باقی نوجوان اور اردو زبان میں گفتگو کررہے تھے ۔محنت کش تارک وطن یاسر کے مطابق ہزاروں ریال میری زندگی کی جمع پونجی تھی جو سعودی عرب میں 13 سالہ مجموعی ملازمت کے بعد ملے تھے۔تھانہ نصیر آباد پولیس نے متاثرہ شہری محمد یاسر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

Rawat (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 02, March 2023) –Armed robbers driving a white Honda car robbed a Pakistani citizen of 27,000 Saudi Riyals at gunpoint at Gun Point and fled.

The gang, which was involved in looting overseas Pakistanis landing at Islamabad Airport in Rawalpindi, is still at large.

Muhammad Yasar, a resident of Gojra Khan, Bhai Khan, landed at Islamabad Airport from Saudi Arabia on February 27, During his return home, at around 11:30 pm near Koh-e-Noor Mills in Naseerabad Police Station limits, four armed robbers wearing police uniforms in white Honda car intercepted his vehicle.

Yasar claimed that the robbers, who were wearing police uniforms, searched his car at gunpoint. They took 27,250 Saudi Riyals and 600 rupees from the driver, Khurram, and fled the scene.

 Yasar confirmed that the robbers were wearing police uniforms but were actually robbers. According to Yasar, one of the robbers in police uniform was a 45/50-year-old young man who spoke Urdu. Yasar had saved thousands of Riyals during his 13-year-long job in Saudi Arabia, and the robbers took away all of his life savings. On Yasar’s request, the police in Naseerabad Police Station has registered an FIR and are investigating the case.

Show More

Related Articles

Back to top button