DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Police case registered against the groom, his father, folk singer Ch Ehtisham Gujjar, Khan Mujtaba Khan
پولیس نے شادی کی تقریب میں ساؤنڈ لگا کر شعر خوانی کی محفل سجانے پر دولہا،اس کے والد،معروف پوٹھوہاری شعر خوانوں چوہدری احتشام گجر،خان مجتبی خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،مارچ,2023)—کلر سیداں پولیس نے شادی کی تقریب میں ساؤنڈ لگا کر شعر خوانی کی محفل سجانے پر دولہا،اس کے والد،معروف پوٹھوہاری شعر خوانوں چوہدری احتشام گجر،خان مجتبی خان ان کے سازندوں سمیت تیس سے پینتیس افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔یہ کاروائی مخبر کی اطلاع پر ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت کی گئی،پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ حسن ریاض اور محمد ریاض سکنہ میال ٹاؤن بھکڑال روڈ پر شادی کی تقریب میں لب سڑک ایک خالی پلاٹ میں ساؤنڈ سسٹم لگا کر محفل شعر خوانی کروائی جا رہی ہے جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دیکھا کہ حسن ریاض اور اس کا والد ریاض اور شعر خوان چوہدری احتشام اکرم،خان مجتبی خان اور 30/35نامعلوم اشخاص ہمراہ سازندے بلند آواز میں شعر خوانی کر رہے تھے جن کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی جو رات کی تاریخی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے جبکہ موقع پر لگے ساؤنڈسسٹم اور دیگر آلات قبضہ میں لے لئے گئے۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ادہر مقامی حلقوں نے پولیس کاروائی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا فن شعر خوانی قیام پاکستان سے قبل سے جاری ہے مگر پولیس نے کاروائی کرکے لاکھوں پوٹھوہاری شعر خوانی کے شوقین افراد کی دل آزاری کی ہے جبکہ پولیس کے مطابق اس نے یہ کاروائی ساؤنڈ ایکٹ کے تحت کی ہے۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 01, March 2023) – Kallar Syedan police charged the groom, his father, a well-known Pothohari poet, Chaudhry Ehtsham Gujjar, Khan, Mujtaba Khan and registered a case against thirty to thirty-five people including. This action was taken under the Sound System Act on the information of an informer. In the event, a sound system is being installed in an empty plot, where the police reached the spot and saw that Hasan Riaz and his father Riaz and the poet Chaudhry Ehtesham Akram, Khan Mujtabi Khan, and 30/35 unknown. The people who were reciting poems in a loud voice, who were being tried to arrest, who managed to escape by taking advantage of the darkness of the night, while the sound system and other equipment installed on the spot were taken into custody. A case was registered and the investigation was started. local circles expressed their surprise at the police action and said that the art of reciting poetry should be preserved. It has been going on since before, but the police has taken action and offended the hearts of lakhs of people who are fond of reciting Pothwari poetry, while according to the police, they have done this action under the Sound Act.
ڈی ایس پی رضا اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر اسلحہ اور منشیات کے خلاف کاروائیاں جاری
On the special instructions of DSP Razaullah Khan, operations against arms and drugs are ongoing
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،مارچ,2023)—پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوری نے ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف راولپنڈی ریجن اور ڈی ایس پی رضا اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر اسلحہ اور منشیات کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ تفصیلات کے مطابق پوسٹ انچارج عامر علی ایس آئی نے ملزم گلزرین سکنا کہوٹہ کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل نائن ایم ایم ایک عدد میگزین ما دس ضرب راوند برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا کیا جبکہ دوسری کارروائی میں حفیظ خان اے ایس آئی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عدیل الیاس سکنہ راولپنڈی سے تین بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کرایا دونوں ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا گیا۔
مبینہ طور پر ساتھیوں کے ہمراہ سیدھی فائرنگ اور قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم کی درخواست ضمانت منظور۔
The application of the accused who allegedly threatened to shoot and kill along with his accomplices was granted bail
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،مارچ,2023)—مبینہ طور پر ساتھیوں کے ہمراہ سیدھی فائرنگ اور قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم کی درخواست ضمانت منظور۔ایڈیشنل سیشن جج کلرسیداں جاوید اقبال سپرا کی عدالت میں ملزم حسنین علی بٹ کے کونسل معروف قانون دان جاوید چشتی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے قبل از گرفتاری درخواست ضمانت میں اپنے دلائل میں ملزم کو بے جا ملوث کرنے خالی ہاتھ ھونے وقوعہ میں شامل نہ ھونے اور کم عمر ھونے کاموقف اختیار کیا۔ یاد رھے ملزم اور اس کے ساتھیوں ازکار الفت، محمد علی ظفر اور عقاب پر وسیم مشتاق نے زیردفعات 506ii, 337H2, 148,149 تعزیرات پاکستان مقدمہ نمبر 642/22 تھانہ کلرسیداں میں درج کرا رکھا ھے۔ یاد رھے کہ اس مقدمہ کے اندراج کے بعد ملزم اذکار الفت تھانہ کہوٹہ کی حدود میں قتل کر دیا گیا تھا جبکہ دوسرا ملزم محمد علی اسی قتل کے الزام میں اڈیالہ جیل قید ھے۔عدالت نے ملزم حسنین علی بٹ کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
ڈینگی ٹاسک میں کسی بھی محکمے اور ادارے کی غفلت اور کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی
Negligence and laxity of any department and organization in dengue task will not be tolerated
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،مارچ,2023)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی ٹاسک میں کسی بھی محکمے اور ادارے کی غفلت اور کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔محکمہ صحت فیلڈ میں ٹیموں کو مزید متحرک کرے اور ڈینگی کی افزائش کی کوئی جگہ نظروں سے اوجھل نہ ہو۔انہوں نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرویلنس سرگرمیوں کو چیک کر کے خامیوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے اے سی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ برس ڈینگی لاروا برآمد ہونے اور صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنے پر 60 مقدمات درج کروائے گئے۔05جگہوں کو سر بمہر، 92 کو چالان جبکہ 321 افراد کو نوٹسز جاری کئے گئے۔اس موقع پر رواں سال کیلئے مجوزہ انسداد ڈینگی پلان کو بھی زیر بحث جبکہ ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات اورآگاہی مہم کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب جنرل سیکرٹری رضوان شبیر کیانی کا تعلق کلرسیداں کے نواحی گاؤں بھلاکھر سے ہے ان کی کامیابی پر مبارکباد
Newly elected General Secretary of Islamabad High Court Bar Association, Rizwan Shabbir Kayani of Bhalakhar congratulated
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،مارچ,2023)—اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب جنرل سیکرٹری رضوان شبیر کیانی اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے جنرل سیکرٹری کا تعلق کلرسیداں کے نواحی گاؤں بھلاکھر سے ہے ان کی کامیابی پر کلرسیداں کے وکلا ہی نہیں تمام سیاسی سماجی کارکنان معززین علاقہ اور صحافیوں نے بھی دلی مبارکباد دی ہے۔
ملک انصر خان عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے
Malik Ansar of France congratulated on his Umrah pilgrimage
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،مارچ,2023)—پی ٹی آئی فرانس کے رہنما ملک انصر خان عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے۔کلر یوتھ کونسل کے صدر سہیل بٹ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے جنرل سیکرٹری سردار محمد وسیم، قیصر رشید خلجی اور دیگر نے ان کی رھائش گاہ پر جاکر انہیں مبارکباد دی اور پھول پیش کیئے۔
حوالدار حاجی محمود حسین کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا
Namaz e janaza of Havildar Haji Mehmood Hussain was held in Choa Khalsa
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،مارچ,2023)—پیپلز پارٹی چوآخالصہ کے سرگرم کارکن حوالدار حاجی محمود حسین کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا نمازجنازہ میں دربار حسینی کے سجادہ نشین مخدوم سید حسن ناصر نقوی،راجہ خرم پرویز،راجہ قمر مسعود،راجہ ندیم احمد،سید راحت علی شاہ، چوہدری ابرار حسین،راجہ گلفراز احمد ایڈووکیٹ،چوہدری امتیاز حسین،چوہدری توقیراسلم، چوہدری جمیل وارثی، چوہدری عبدالقدوس،ڈاکٹر لاڈلے حسن خان،قاضی سہیل افتخار، قاضی مظہرالحق،محمد فیاض کیانی،حاجی شوکت علی،عابد حسین زاہدی،شیخ محمد حنیف،نمبردار اسد عزیز،گلراز بٹ،شہزاد مالک مغل،چوہدری غلام شبیر،شیخ غلام شبیر،کلب عباس جعفری،اسحاق حیدری،راجہ شیر افگن،وقاص گجر،ماسٹر محمد شفیق،شیخ تراب علی،چوہدری تصور حسین،طاہر محمود بھٹی،ملک نثار،طارق منہاس اور دیگر نے شرکت کی۔
موہڑہ ہیراں میں راجہ عنایت اللہ لنگڑیال کی اہلیہ انتقال کر گئیں
Wife of Raja Inyat Ullah passed away in Morra Heeran
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,01،مارچ,2023)—پی ٹی آئی چوآخالصہ کے رہنما راجہ عنایت اللہ لنگڑیال کی اہلیہ اور راجہ مبشر عباس کی خالہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ موہڑہ ہیراں میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی رہنماؤں سابق بلدیاتی ارکان تاجروں اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔