DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan: Ex PM Raja Pervaiz Ashraf arrived in Ranjali village of Union Council Manghot
اسپیکر قومی اسمبلی و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی یونین کونسل منگھوٹ کے گاوں رنجالی آمد

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام،14 فروری 2023)—اسپیکر قومی اسمبلی و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی یونین کونسل منگھوٹ کے گاوں رنجالی آمد.اس موقع پر سابق کونسلر راجہ اورنگزیب چوہان، سابق کونسلر منظور حسین چوہان، چوہدری دلپذیر، حاجی آزاد، کپٹن ر برکت حسین، شبیر احمد چوہدری، راجہ سعد منہاس اور دیگر برادریوں کے لوگوں نے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔اسپیکر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ شمولیت اختیار کرنے والوں نے اپنے اور عوام کے بہترین مفاد میں فیصلہ کیا ہے۔ گوجر خان کی غیور عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو عزت بخشی ہے۔ پیپلز پارٹی پر عوام کا بھرپور اعتماد قابلِ ستائش ہے۔ پیپلز پارٹی پارلیمانی، عوامی اور جمہوری جماعت ہے۔ عوام پیپلز پارٹی سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے گوجر خان کی عوام کے اعتماد پر پورا اتری ہے۔




