AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: Ch Nisar Ahmad DEO Elementary and Secondary Schools visited the educational institutions of Chakswari and Islamgarh.

چودھری نثار احمدڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری اینڈسیکنڈری سکولز ضلع میرپور کا حلقہ نمبردو چکسوار ی اسلا م گڑھ کے تعلیمی اداروں کا دورہ

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,11،فروری,2023)— چودھری نثار احمدڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری اینڈسیکنڈری سکولز ضلع میرپور کا حلقہ نمبردو چکسوار ی اسلا م گڑھ کے تعلیمی اداروں کا اچانک دورہ کلاسز کامعا ئنہ کیا اورریکارڈ کی جانچ پڑتال کی دورے کے دوران انہوں نے یونین کونسل فیض پورشریف کے دیگرتعلیمی اداروں کی طرح صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈھانگری بالا فیض پورشریف کا بھی دورہ کیا اس ادارے کا تفصیلی معائنہ کیااچانک دورے کے وقت ادارے کے صدرمعلم اوراساتذہ کوادارے میں حاضر اورمصروف کارپایا انہوں نے کلاسز کامعائنہ بھی کیاادارے کے تفصیلی دورے معائنہ اورریکارڈ کی سرسری چیکنگ کے بعدادارے کے صدرمعلم چودھری محمدسعیدعالم اساتذہ اورطلبہ کی کارکردگی پراطمینان کااظہار کیااورکارکردگی کوسرہاتے ہوئے اسے تسلی بخش قرار دیااورکہاکہ صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالا کی عمارت کے17کمرے ہیں اس کل رقبہ چارکنال اورپانچ مرلہ ہے ادارے میں لائبریری کی سہولت موجود ہے 285طلبہ زیر تعلیم ہیں تعلیمی سیشن 2022-23 کے دوران 25نئے طلبہ داخل ہوئے اس وقت جماعت دہم میں سترہ جماعت نہم میں انیس جماعت ہشتم میں چھتیس اورجماعت پنجم میں اٹھائیس طلبہ زیرتعلیم ہیں سالانہ امتحانات 2022ء میں جماعت دہم کانتیجہ ترانوے فی صدجماعت نہم کانتیجہ انسٹھ فی صد جماعت ہشتم کانتیجہ سوفی صداورجماعت پنجم کانتیجہ بھی سوفی صدرہاسکول کی نصابی اورہم نصابی سرگرمیوں میں طلبہ کی کارکردگی شاندار ہے نظم وضبط معیار ی اورمثالی ہے تعلیمی ماحول قابل ستائش ہے سکول کی پرانی عمارت کی مرمت (رنگ وروغن) کاکام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ٹیچنگ سٹاف کی تعداد بائیس ہے کل ستائیس آسامیاں ہیں چار آسامیاں خالی ہیں صدرمعلم چودھری محمدسعیدعالم کویہاں تعینات ہونے مختصر عرصہ ہواہے اس مختصر سے عرصہ میں جوکام ہواہے یہ ان کی ادارے کی بہتر ی کے لئے بہت گہری اورذاتی دلچسپی کا بہترین عملی اظہار ہے پرانی بوسیدہ عمارت کی چھت کی از سرے نو مرمت رنگ وروغن اوروضو خانہ کی تعمیر تعمیراتی کام اس کی قابل ستائش مثا ل ہے ادارے کاتعلیمی اور تعمیراتی (عمارتی) ماحول خوب صورت دیدہ زیب اورجاذب نظر ہے دورے کے دوران صدرمعلم اور پوراسٹاف ڈریس کوڈ (گاؤؓن) میں پایاگیامجموعی طورپرادارے کی کارکردگی تسلی بخش ہے

Chakswari (Pothwar.com, Allah Ditta Bismal, 08, February 2023)- Mr. Nisar Ahmed, the Education Officer of the District Education Office in Mirpur, visited the Chakswari and Islamgarh area for a routine inspection of the educational institutions. During his visit, he conducted an in-depth inspection of the Sofi Mohd. Akhbar Shaheed Government High School Dangri Bahadur and was impressed by the facilities available there. The school’s head teacher and other staff members were present during the inspection and provided detailed information about the school’s operations. The Education Officer praised the performance of the school’s head teacher, Mr. Muhammad Saeed Alam, and the students, and expressed his satisfaction with the functioning of the school. The Sofi Mohd Akhbar Shaheed Government High School is located in Chakswari and is one of the oldest schools in the area. The school has 17 classrooms and a library and serves 285 students.

میئررادھرم سٹی کونسل برطانیہ چودھر ی تجمل خان نے اپنے وفد کے ارکان سابق میئرچودھر ی شوکت علی اورحاجی چودھری محبوب حسین کے ہمراہ ہیلتھ کیئرفار آل انٹرنیشنل حمیدآباد سنٹر کادورہ کیا

Mayor Rotheram City Council UK Chaudhary Tajumal Khan along with his delegation members former Mayor Chaudhary Shaukat Ali and Haji Chaudhary Mehboob Hussain visited Healthcare for All International Hameedabad Center

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،حافظ شہریاربسمل ,11،فروری,2023)—میئررادھرم سٹی کونسل برطانیہ چودھر ی تجمل خان نے اپنے وفد کے ارکان سابق میئرچودھر ی شوکت علی اورحاجی چودھری محبوب حسین کے ہمراہ ہیلتھ کیئرفار آل انٹرنیشنل حمیدآباد سنٹر کادورہ کیا یہاں آمدپر کمیونٹی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے عہدیداروں نے صدر کمیٹی حاجی چودھری محمدقربان کی قیادت میں مہمانان گرامی کااستقبال کیاوفد کے ارکان نے ادارے میں آمدپرپہلے ادارے کے تما م شعبوں کا تفصیلی د ورہ کیاڈائریکٹرایڈمن علی ابن خالد نے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پرمختصر سی تقریب کااہتمام کیاگیاجس سے مہمان خصوصی چودھری تجمل خان میئررادھر م سٹی کونسل سابق میئرچودھری شوکت علی حاجی چودھری محبوب حسین سیاسی وسماجی راہنماحاجی چودھری محمدقربان چکسواری پریس کلب کے صدر اللہ دتہ بسمل کمیٹی کے سیکرٹری جنرل شفقات احمد عنصر محمود غزالی سیکرٹری جنرل چکسوار ی پریس کلب علی ابن خالد نے خطاب کیاتقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاکمیٹی کے ممبرمحمدسلیمان ناز نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی اورمحمدعمیر نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا کمیٹی کے سیکرٹری جنرل شفقات احمدنے نظامت کے فرائض انجام دیے مہمان خصوصی چودھری تجمل خان نے اپنے خطاب میں کہاکہ مجھے اس ادارے کادورہ کرکے بے حدخوشی ہوئی ہے آپ لوگ دکھی انسانیت کی بہترین خدمت کررہے ہیں آپ نے مختصرسے وقت میں لوگوں کی دل جیت لیے ہیں آپ کی خدمت مثالی ہیں کام منظم ہے کام کرنے والے خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہیں ادارے اپنی کارکردگی کی بنیاد پرترقی کی منازل طے کرے گا ہم بھی آپ سے تعاون کریں گے آپ نے جومحبت ہم دی ہے اسے بھلا نہیں سکتے وفد کے رکن حاجی چودھری محبوب حسین مرکز ی نائب صدر پی پی پی آزادکشمیر برطانیہ نے ادارے کے لئے پچاس ہزارروپے کاعطیہ دینے کااعلان کیاکمیٹی کے سدر حاجی چودھری محمدقربان نے اپنے خطاب میں مہمانان خصوصی چودھری تجمل خان چودھری شوکت علی حاجی محبوب حسین کاشکریہ اداکیااورکہا کہ آپ اس دھرتی کے سپوت اورقابل فخر سرمایہ ہیں آپ ہی کے دم سے وطن عزیز کی معیشت کاپہیہ چل رہاہے یہ ادارہ تارکین وطن کے خصوصی مالی تعاون سے چل رہاہے آپ کی آمدسے ہمارے حوصلے بلندہوئے ہیں اللہ تعالی آپ کومزیدعزتوں سے نوازے کمیٹی کے عہدیداران نے چکسواری پریس کلب کے نومنتخب صدر اللہ دتہ بسمل سیکرٹری جنرل عنصر محمودغزالی اوران کی میڈیاٹیم کاشکریہ اداکیاتقر یب کے انتظام وانصرام کی نگرانی اویس مغل نے کی تقریب میں کمیونٹی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے عہدیداروں حاجی محمدممتاز چودھری مظہرالہی حاجی چودھری محمدبشیرپرواز محمدطارق صدف بشارت حسین عدیل مغل اویس مغل محمدسلیمان ناز اورسیاسی وسماجی راہنماؤ ں چودھری فضل داد خان چودھری محمداقبال آف تلواڑہ انچارج انتظامی امور علی ابن خالد نے شرکت کی اورمہمانان گرامی کاوالہانہ استقبا ل کیا

ڈومال کے ممتاز سیاسی سماجی کاروباری نوجوان راہنماخواجہ محمداحتشام کے یوتھ کونسلر یونین کونسل فیض پورشریف منتخب ہونے پر ان کے اعزاز میں ڈومال کے نوجوان راہنماؤں حاجی راجہ گلباز خان حال مقیم برطانیہ اورراجہ علی اکبر نے پرخلوص عشائیہ کااہتمام

In honor of Domal’s prominent political, social and business youth leader Khawaja Muhammad Eihtsham being elected as the Youth Councilor of Union Council Faizpour Sharif, Haji Raja Gulbaz Khan of the UK, and Raja Ali Akbar, the young leaders of Domal, hosted a dinner in his honor

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,11،فروری,2023)— ڈومال کے ممتاز سیاسی سماجی کاروباری نوجوان راہنماخواجہ محمداحتشام کے یوتھ کونسلر یونین کونسل فیض پورشریف منتخب ہونے پر ان کے اعزاز میں ڈومال کے نوجوان راہنماؤں حاجی راجہ گلباز خان حال مقیم برطانیہ اورراجہ علی اکبر نے پرخلوص عشائیہ کااہتمام کیاجس میں اہلیان ڈومال نے بھرپورشرکت کی استبالیہ تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاحاجی قاضی محمدآصف نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی استقبالیہ تقریب سے مہمان خصوصی یوتھ کونسلر خواجہ محمداحتشام تقریب کے میزبان راجہ علی اکبر اوربزرگ راہنما حاجی راجہ محمداصغرخان نے خطاب کیاحاجی راجہ محمداصغرخان نے خواجہ محمداحتشام کوکونسلر منتخب ہونے پراپنی اوراہلیان ڈومال کی طرف سے دلی مبار کبادپیش کی اوردلی مسرت کااظہار کیا راجہ علی اکبر نے اپنے خطا ب میں ایم ایل اے چودھری قاسم مجید مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ چودھری قاسم مجید نے اہلیان ڈومال اوریونین کونسل فیض پورشریف کے عوام اورپارٹی کارکنوں کی خواہش کے احترام میں یوتھ کی کونسلرشپ کاتاج اہلیان ڈوما ل کے سرسجایا جس پرہم ان کادلی شکریہ اداکرتے ہیں ڈومال گاؤں کی تعمیروترقی کاسہرا سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجیداورایم ایل اے چودھری قاسم مجید کے سرہے ڈومال گاؤں ایک مثال گاؤں کی تعمیروترقی کی راہ پرگامزن ہے یہ سارا تعمیر ترقی کاکام خواجہ محمداحتشام کی وساطت سے ہواہے جس پرہم ان کاشکریہ اداکرتے ہیں خواجہ احتشام کوکونسلر بننے کاجواعزاز ملاہے یہ ان کی جماعت اورعلاقہ کے لئے مخلصانہ کاوشوں اورخدمات کااعتراف ہے پارٹی قیادت کی طرف سے بہترین حوصلہ افزائی ہے جو پیپلزپارٹی کی قیادت کاطرہ امتیاز ہے کارکن کی بہترین حوصلہ افزائی اورخدمات کابہترین انداز میں اعتراف کیاجاتاہے نومنتخب یوتھ کونسلر خواجہ محمداحتشام مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں میزبان تقریب راجہ گلباز خان راجہ علی اکبر کادلی شکریہ ادا کیااورکہاکہ حاجی راجہ گلباز خان راجہ علی اکبر اس سے قبل بھی کئی مرتبہ اپنے خلوص کااظہارکرچکے ہیں میرے کونسلر منتخب ہونے پراس خاندان نے میرے اعزاز میں عشائیہ میں کااہتما م کرکے جس خلوص کااظہار کیاہے اس پران کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ اداکرتاہوں اہلیان ڈومال نے جس دلی خوشی کااظہار کیاہے یہ میرے لئے بڑااعزاز ہے میں نے ڈومال کے لئے جوکچھ کیاوہ ڈومال کافردہونے کے ناطے میرافرض تھا اورہے ان شاء اللہ آئندہ بھی اپنے عوام اورعلاقہ کے لئے اپنابھرپور کرداراداکروں گایہ میراکمال نہیں اورنہ ہی میں نے کوئی احسان کیاہے بلکہ یہ میرے قائدین سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چودھر ی عبدالمجید صاحب کی شفقت اورایم ایل اے چودھری قاسم مجید صاحب کی خصوصی توجہ اوردلچسپی ہے و ہ بطور ایم ایل اے اپنے حلقہ انتخاب کی تعمیروترقی کے لئے اپناتاریخی رول اداکررہے ہیں کیاہے اورکرتے رہیں گے یہ ان کامشن ہے اورعوام کی خدمت کاچالیس سال سے جاری سیاسی سماجی رفاعی فلاحی کارنامہ ہے جواپنی مثال آپ ہے۔خواجہ احتشام نے کہاکہ پہلے بھی اپنے علاقہ کے لئے کام کیاہے اوران شاء اللہ آئندہ بھی کروں گاانہوں نے پارٹی قیاد ت کاشکریہ اداکرتے ہوئے سابق وزیر اعظم چودھر ی عبدالمجید ایم ایل اے چودھری قاسم مجید کی قیاد ت پرزبردست اعتماد کااظہار کیاانہوں نے شرکاء تقریب کاشکریہ اداکیااوران تمام بزرگوں بھائیوں اوردوستوں کاشکریہ اداکیاجنہوں نے میری سپورٹ کی خوشی کااظہار کیامیری حوصلہ افزائی کی

Show More

Related Articles

Back to top button