DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: 17 candidates have come forward for the by-elections from the constituency NA 57 Murree, Kahuta, Kotli Sattian and Kallar Syedan
حلقہ این اے ستاون مری،کہوٹہ،کوٹلی ستیاں اور کلرسیداں سے ضمنی انتخابات کے لیئے 17امیدوار سامنے آگئے
کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،10,فروری،2023) — حلقہ این اے ستاون مری،کہوٹہ،کوٹلی ستیاں اور کلرسیداں سے ضمنی انتخابات کے لیئے 17امیدوار سامنے آگئے۔ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی جماعتیں آپس کے اختلافات، دھڑے بندی کی وجہ سے تقسیم ہو کر ٹکڑے ٹکڑے ہوگئیں۔ مسلم لیگ (ن) میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی موجودگی میں سابق ایم پی اے راجہ صغیر کی جانب سے تھوہا خالصہ جلسہ میں بلال یامین ستی کو بطور امیدوار قومی اسمبلی کا الیکشن لڑانے کے اعلان سے مسلم لیگ (ن) کے سابق چیئر مینوں سجاد ستی، ظہور عباسی،اسد ستی، سابق سٹی ناظم راجہ ظہور اکبر، سابق وائس چیئرمین کہوٹہ سٹی ملک غلام مرتضیٰ نے اپنے بلدیاتی کونسلروں قاضی عبد القیوم، قاضی اخلاق احمد، ایم ذرین شاہ، اسحاق کھٹڑ، اور راجہ فیصل عزیز نے بلال یامین ستی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے ایک دھڑے نے گزشتہ روز سابق چیئر مینوں راجہ ظفر بگہاروی، راجہ فیاض کی جانب سے اس بغیر مشارت کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے ایک احتجاجی اجلا س بلا یا گیا۔ جس میں شوکت جنجوعہ، شوکت بھٹی، راجہ ندیم، ماسٹر چوہدری یونس، اور دیگر مسلم لیگی کارکنا ن کو مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے احتجاج کرتے ہوئے بغیر مشاورت کے اس فیصلہ کو ڈکٹیٹر شپ قرار دیا۔ تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات اور دھڑے بندی کی وجہ سے صداقت عباسی کے ساتھ ساتھ غلام مرتضیٰ ستی نے بھی اپنے کاغذات داخل کرائے جس سے جماعت دو بڑے دھڑوں میں تقسیم ہوگئی۔ امیدواروں کی پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لیئے دوڑ شروع۔ مسلم لیگ (ن) سے حافظ عثمان عباسی،بلال یامین ستی، اصغر عباسی، راجہ ندیم احمد، کرنل انوار عباسی، راجہ قذافی نے جبکہ تحریک انصاف سے صداقت علی عباسی، غلام مرتضیٰ ستی، سردار سلیم خان، سہیل عباسی، راجہ ایاز عباسی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ پیپلز پارٹی سے آصف شفیق ستی، شوکت علی عباسی سمیت 4آزاد امیدوار بھی منظرے عام پر آگئے۔ جماعت اسلامی اور جے یو آئی کے کسی امیدوار نے کاغذ جمع نہ کرائے۔عام آدمی لیگ کی طرف سے حافظ نصیر عباسی نے کاغذات داخل کرائے۔ جبکہ راجہ طارق عظیم فرزند کہوٹہ نے آزاد حیثیت سے کاغذات داخل کرائے۔دیگر امیدواروں میں راجہ قذافی، جاوید اختر عباسی، ندیم عباسی سہیل عرفان عباسی، سردار محسن عباسی، عبدالجبار ستی، ایاز عباسی وغیرہ شامل ہیں۔الیکشن کے لیئے جوڑ توڑ اور ڈور ٹو ڈور مہم تیزی سے جاری ہے۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, 10, February 2023) — 17 candidates have come forward for the by-elections from Constituency NA 57 Murree, Kahuta, Kotli Sattian, and Kallar Syedan. The parties of the Muslim League (N) and Tehreek-e-Insaaf got divided and fragmented due to differences and factionalism. In the presence of former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi in the presence of former PML-N, former MPA Raja Sagheer announced that Bilal Yameen Satti would contest the National Assembly election as a candidate in the Thoha Khalsa Jalsa. Mainu Sajjad Satti, Zahoor Abbasi, Asad Satti, former city nazim Raja Zahoor Akbar, former vice chairman of Kahuta City Malik Ghulam Murtaza, their municipal councilors Qazi Abdul Qayyum, Qazi Akhlaq Ahmed, M. Zareen Shah, Ishaq Khattar, and Raja Faisal Aziz Bilal. On the other hand, a faction of Muslim League (N) called a protest meeting yesterday rejecting this decision without consultation on behalf of former chairmen Raja Zafar Bagharvi, Raja Fayyaz. In which Shaukat Janjua, Shaukat Bhatti, Raja Nadeem, Master Chaudhry Yunus, and other Muslim League workers were invited. On this occasion, the speakers protested and termed this decision as a dictatorship without consultation. Due to internal differences and factionalism of Tehreek-e-Insaf, Sadaqat Abbasi as well as Ghulam Murtaza Satti also submitted their papers, which split the party into two major factions. The race for candidates to get party tickets has started. Hafiz Usman Abbasi, Bilal Yamin Satti, Asghar Abbasi, Raja Nadeem Ahmed, Colonel Anwar Abbasi, Raja Gaddafi from Muslim League (N) while Sadaqat Ali Abbasi, Ghulam Murtaza Satti, Sardar Salim Khan, Sohail Abbasi, Raja Ayaz Abbasi from Tehreek-e-Insaf Submitted nomination papers. 4 independent candidates including Asif Shafiq Satti, Shaukat Ali Abbasi from the People’s Party also came into the limelight. No candidate of Jamaat-e-Islami and JUI submitted papers. Hafiz Naseer Abbasi filed papers on behalf of Aam Aadmi League. While Raja Tariq Azim’s son Kahuta filed papers as an independent candidate. Other candidates include Raja Gaddafi, Javed Akhtar Abbasi, Nadeem Abbasi Sohail Irfan Abbasi, Sardar Mohsin Abbasi, Abdul Jabbar Satti, Ayaz Abbasi etc. The to-door campaign is in full swing.
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کا کہوٹہ سے ملتان سٹی تبادلہ کر دیا گیا۔
Assistant Commissioner Kahuta Simal Mushtaq has been transferred from Kahuta to Multan City
کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،10,فروری،2023) — اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کا کہوٹہ سے ملتان سٹی تبادلہ کر دیا گیا۔ جبکہ چند ماہ قبل کہوٹہ سے ٹرانسفر ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر یاسر رضوان کو دوبارہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ تعینات کر دیا گیا۔ شہریوں نے تبدیل
ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر کوٹہ سیمل مشتاق کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سیمل مشتاق نے بطور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اپنے فرائض ذمہ داری اور احسن طریقے سے ادا کیئے۔ اہلیا ن کہوٹہ فرض شناس اور محنتی آفیسر سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں163اسسٹنٹ کمشنر کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے اور نوٹیفکیشن جاری کیئے۔ تبدیل ہونے والوں میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق بھی شامل ہیں۔
سجادہ نشین دربار عالیہ سائیں رضوان فاروق حسین بادشاہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجید آف گوہڑہ راجگان کی رہائش گاہ آمد
Sajjada Nashin Darbar Alia Sain Rizwan Farooq Hussain Badshah’s arrives at residence of well-known political and social figure Raja Majeed of Gohra Rajgan
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10فروری2023)
سجادہ نشین دربار عالیہ سائیں رضوان فاروق حسین بادشاہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجید آف گوہڑہ راجگان کی رہائش گاہ آمد، راجہ مجید کے صاحبزادے کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز معروف مذہبی شخصیت سجادہ نشین دربار عالیہ سائیں رضوان فاروق حسین بادشاہ صدر انٹرنیشنل مشائخ کونسل یوکے نے کہوٹہ کی معروف کاروباری،سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجید آف گوہڑہ راجگان کی رہائش گاہ پر آئے اور ان سے ملاقا ت کی سائیں رضوان فاروق حسین بادشاہ نے راجہ مجید آف گوہڑہ راجگان کی صحت یابی کی دعا کی اور ان کے صاحبزادے راجہ اظہارمجید المعروف زاری آف گوہڑ ہ راجگان کی بھی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اس موقع پر راجہ ظہور آف گوہڑ ہ راجگان اور راجہ امان مجید آف گوہڑ ہ راجگان بھی موجود تھے۔