گو جر خان؛ (پوٹھوار ڈاٹ کام، جہانگیر افضل،05 ,دسمبر، 2022)— بیول کے ایک نجی ہسپتال زرِ فاضل ٹرسٹ میڈیکل سنٹر میں تعینات لیڈی ڈاکٹرہسپتال جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئی۔ صبح سویرے ڈاکٹر حراوحیداپنی کار میں ہسپتال ڈیوٹی پرجارہی تھی اسکا نوعمر بھائی ایان کارچلا رہا تھا۔ بیول گوجر خان روڈ پر نور علی چوک کے قریب نامعلوم وجوہات کی بنا پرگاڑی سڑک کنارے ایک ہوٹل کی دیوار سےٹکرا گئی۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ڈرائیور کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں جبکہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھی لیڈی ڈاکٹر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر حرا بیول میں گزشتہ چند سالوں سے خدمات سرانجام دی رہی تھی ایک ہمدرد اور اچھی ڈاکٹر کے طور پر مشہور تھی۔
Gujar Khan; (Pothwar.com, December 05, 2022)- A woman and a young driver were injured when a speeding car collided with a wall in Qazian Chowk Noor Ali in front of Al Noor restaurant.
The woman killed in the fatal accident is Hira Waheed a lady doctor at a Bewal hospital, While the driver’s name is Ayan Waheed, both were from village Matoa and were heading towards Bewal.