DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Annual urs mubarak of Hazrat Khawaja Abdul Rehman held in Baghar Sharif

دربار عالیہ بگہار شریف میں عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ عبدالرحمن رحمتہ اللہ علیہ کی یاد میں سالانہ عرس مبارک کا انعقاد کیا گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 14نومبر2022)
ممتاز علمی و روحانی شخصیت حضرت پروفیسر پیر ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ مجددیہ بگھار شریف کے زیر صدارت دربار عالیہ بگہار شریف میں عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ عبدالرحمن رحمتہ اللہ علیہ کی یاد میں سالانہ عرس مبارک کا انعقاد کیا گیا جس ملک بھر سے ممتاز علماء اور ثناء خوان رسول ﷺنے شرکت کی اور اپنی اپنی حاضری پیش کی،محفل پاک میں حضرت پروفیسر پیر ڈاکٹر ساجد الرحمن،صاحبزادہ عمیر ہاشم، صاحبزادہ بلال ہاشم،معروف سیاسی، سماجی ومذہبی شخصیت راجہ صغیر احمد بگہاروی،معروف مذہبی و سماجی شخصیت صاحبزادہ محمد داؤد، ڈپٹی ڈرائیکٹر سی ڈی اے خضر ستی سمیت سینکڑوں کی تعداد میں مریدین نے شر کت کی اپنے خصوصی خطاب میں پروفیسر پیر ڈاکٹر ساجد الرحمن نے کہا کہ بڑا مشکل وقت آ رہا ہے اس لیے اپنے بچوں کا دین اور تربیت کریں قرآن پڑھیں اور پڑھاہیں ہمارے ادارے کو 22 سال ہو گے بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دے رہے ہیں میری خواہش ہے کہ میرے علاقے کے بچہ بچہ قرآن کا حافظ ہو ہر بچہ قرآن کی تعلیم اور تربیت سے آراستہ ہواانہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے انسان کو بے مقصدق پیدا نہیں کیا اللہ پاک قرآن پاک میں فرمایا ہے کہ ہم نے انسان کو پید اکیا تاکہ میں دیکھ سکوں کہ تم میں سے میرا کون بندہ ہے اللہ پاک نے ایک لاکھ چوبیس ہزار کم و پیش ابنیا رسول بھیجے تاکہ وہ مخلوق کو بتاہیں کہ تم بے مقصدق پیدا نہیں کیا گیا انہوں نے ان کو بتایا کہ تم نے سونا کس طرع کھانا کس طرع ہے اپنے دوستوں کے ساتھ کس طرع رہنا اپنے عزیزوں کے ساتھ کیسا برتاوں کرنا ہے انہوں نے کہا کہ انسان کو اللہ پاک نے ایک خاص مقصد کے لیے پیدا کیا ہے اللہ پاک کی کارگری ہے ایک پانی کے قطرے سے انسان کو پیدا کیا ہے اس کو بولنا، کھانا، پینا غرض کے زندگی گزارنے کے تمام اسلوب اپنے انبیا ئے کرام کے ذریعے بتایا انہوں نے کہا کہ انسان کو عقل دی اور زندگی گزارنے کے لیے انسان کو عقل کے حوالے نہیں کیا بلکہ ان سے کہا کہ میرے حبیب ﷺکے در پر آو اور میرے حبیب ﷺکے بتاے ہوے راستے پر چلیں جس طرع میرا محبوب آپ کو بتاہیں اسی طرع آپ اپنی زندگی گزاریں تاکہ تماری دنیا اور آخرت اچھی انہوں نے کہا کہ انسان کو دو طرع کی فکر دیں ایک فکر ظاہر اور ایک فکر باطن نماز پڑھو سر سجدے میں ہو اور آنکھوں سے آنسو جاری ہوں فکر ظاہر اور فکر باطن جب آپس میں ملتے ہیں تو پھر جا کرانسان اللہ کے ولی بنتے ہیں پھر وہ خواجہ معین الدین بنتے ہیں پھر وہ مہر علی بنتے ہیں پھر وہ داتا علی ہجویری بنتے ہیں پھر خواجہ عبدالرحمن بنتے ہیں پھر وہ خواجہ یعقوب بنتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ جو اللہ کے ولی ہوتے ہیں یہ بے نظیر ہوتے ہیں ہر چیز سے بے فکر ہوتے ہیں ہم جب اللہ کے ان نیک بندوں کا عرس مناتے ہیں یہ ان کے لیے ہم ایصال ثواب کرتے ہیں اور اللہ اپنے ان بندوں کے لیے پیار اپنی مخلوق کے دل میں ڈال دیتے ہیں احادیث میں ہے اللہ فرماتے ہیں جب کوئی بندہ مجھے پسند آتا ہے میں جبریل ؑ کو فرماتا ہو ں کہ فلاں بندے کو میں پسند کرتا ہوں تم بھی اس بندے سے پیار کرو یوں جبریل ؑ ساتویں آسمان پر اعلان کرتے ہیں کہ آپ فلاں شخص سے پیار کرو ساتویں والے چھٹے کو چھٹے والے پانچیوں کو یو پہلے آسمان والے فرشتے زمین پر آتے ہیں اور اللہ کی مخلوق کے دل میں اس بندے کے لیے پیار ڈالتے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام مساہل کا حل احکامات خدا وندی اور در مصطفی ﷺہے اللہ کے حکم اور نبی پاکﷺ کے بتاے ہوے راستے پر چلنے سے ہی کامیابی مل سکتی ہے نبی پاک کی آل اور قرآن سے رابطہ ہی دنیا آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے محفل کے اختتام پر تمام عالم اسلام کے لیے دعا کی گئی اور شر کاء کو لنگر دیا گیا۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua 14 November 2022)
An annual Urs Mubarak was held in memory of the great Sufi Hazrat Khwaja Abdul Rahman, may God bless him and grant him peace, under the chairmanship of eminent intellectual and spiritual personality Hazrat Prof. Dr. Sajid ur Rehman and a host of political and religious personalities.

ملک جہانگیر کی رہائش گاہ پرمعروف صحافی ارشد شریف کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

A condolence reference in the memory of famous journalist Arshad Sharif at the residence of Malik Jahangir

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 14نومبر2022)
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کے چھوٹے بھائی ملک جہانگیر کی رہائش گاہ پرمعروف صحافی ارشد شریف کی یاد میں تعزیتی ریفرنس،کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف کے امیدوار پی پی 7سابق ایم پی اے کرنل شبیراعوان کے برادر اصغر ملک جہانگیر اعوان نے اپنی رہائش گاہ سمبل سموٹ میں سنیئراینکرارشدشریف کی یاد میں ایک تعزیت ریفرنس کا انعقاد کیا جس میں مقامی علماء اکرام اور نعت خوانوں نے شرکت کی پروگرام کے بعد خصوصی دعاہوئی جس میں سنیئراینکر ارشد شریف کے درجارات کی بلندی اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی صحت یابی کی خصوصی دعاکی گی بعد میں شرکا میں لنگر تقسیم کیا گیا

حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے کوئی چیک اینڈ بیلنس ہے

There is a no check and balance by the government and administration

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 14نومبر2022)
کہوٹہ میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا کبھی سال بعد بجٹ کے دوران دو چار روپے چیزیں سستی یا مہنگی ہوا کرتی تھیں مگر آجکل صبح کا ریٹ اور شام کا ریٹ اور ہوتا ہے نہ حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے کوئی چیک اینڈ بیلنس ہے اور نہ ناجائز منافع خوروں اور ذکیرہ اندوزں کو خدا کا خوف غریب رل گئے یوٹیلیٹی سٹور پر گھی چینی آٹے کی لمبی لائنیں لگی رہتی ہیں سرسوں کا تیل8سو روپے کلو پیاز 270ٹماٹر250چاول3سو سے4سوروپے تک کلو دودھ دہی 170سے180اسی طرح بیکری کی اشیاء سبزی فروٹ دالوں کے ریٹ بھی آمسان سے باتیں کرنے لگے کہوٹہ میں نہ عوامی نمائندے نظر آتے ہیں اور نہ انتظامیہ نام کی کوئی چیز ہ کبھی کسی نے نہ شہر کا دورہ کیا نہ ریٹ لسٹ پر عمل کروایا نہ ہی ذکیرہ اندوزوں کے خلاف کوئی کاروائی کی ہے بجلی کے بھاری بل اور اتنی مہنگائی لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو گے شہریوں عوام علاقہ نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button