DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Retired Tehsil Municipal Officer Malik Dad Bhatti of Takal shifted to Rawalpindi hospital
ریٹائرڈ تحصیل میونسپل آفیسر مالک داد بھٹی آف ٹکال ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں راولپنڈی منتقل کردیا گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی11،اکتوبر,2022)—نمازجنازہ میں امام صاحب کی تقریر کی طوالت،کلر سیداں کی یوسی چوآخالصہ کے مسلم لیگی رہنما ریٹائرڈ تحصیل میونسپل آفیسر مالک داد بھٹی آف ٹکال گر پڑے ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں راولپنڈی منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق وہ سابق ضلعی نائب ناظم محمد افضل کھوکھر،چوہدری توقیراسلم اور سابق ارکان اسمبلی کے ہمراہ سابق رکن ضلع کونسل و ناظم راجہ اظہر مندری کی نمازجنازہ میں شریک تھے جہاں امام صاحب نے مقررہ وقت کے بعد بھی اپنی تقریر جاری رکھی اس دوران یہ طبیعت بگڑ جانے سے زمین پر گر گئے نمازجنازہ میں شریک افتخار احمد وارثی کے ایک معالج ساتھی نے انہیں طبی امداد دی جس کے بعد انہیں راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔مالک داد بھٹی محکمہ بلدیات میں پراجیکٹ منیجر کے علاؤہ گوجرخان اور کلرسیداں میں ٹی ایم او بھی رہے انہوں نے گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر چیئرمین یوسی چوآ خالصہ کا الیکشن بھی لڑا تھا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi 11, October 2022) – During the Imam Sahib’s speech at the funeral prayer, the Muslim League leader of UC Choa Khalsa, Retired Tehsil Municipal Officer Malik Dad Bhatti of village Takal, collapsed he was given first aid and was transferred to Rawalpindi hospital. According to the details, he attended in the funeral prayers of Raja Azhar Mundri, along with former District Deputy Nazim Muhammad Afzal Khokhar, Chaudhry Toaqir Asalam and former members of the Assembly, where Imam Sahib delivered his speech, During this time, Malik Dad fell on the ground due to deterioration of health. A medical colleague of Iftikhar Ahmad Warsi, who participated in the funeral prayer, gave him medical aid, after which he was transferred to Rawalpindi. Malik Dad Bhatti, project manager in the Department of Municipalities, Also Gujar Khan and Kallar Syedan, he was also TMO, he also contested the election of chairman UC Choa Khalsa on the ticket of Muslim League-N in the last local body elections.
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں نمبر 1 میں ایک کروڑ چار لاکھ روپے کی گرانٹ سے 12 کمروں پر مشتمل نئی بلڈنگ کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہو گئی
The construction of a new building at girls high school, Kallar Syedan with 12 rooms has entered the final stages

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی11،اکتوبر,2022)— گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں نمبر 1 میں ایک کروڑ چار لاکھ روپے کی گرانٹ سے 12 کمروں پر مشتمل نئی بلڈنگ کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہو گئی۔صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 7کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی سفارش پر گرانٹ جاری کی گئی تھی جس پر محکمہ بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ نے کمروں کی تعمیر کا کام کر لیا ہے۔سکول کی پرنسپل مسز نجمہ ملک نے صحافیوں کو بتایا کہ نئی بلڈنگ میں مڈل کلاسز کی 500 طالبات کیلئے کلاس رومز تعمیر کئے گئے ہیں جہاں ان طالبات کیلئے چارعدد سائنس لیبارٹریزکی سہولت بھی دستیاب ہوکی۔انہوں نے بتایا کہ سکول میں اس وقت 1031کے قریب طالبات زیر تعلیم ہیں جس کی وجہ سے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کو اضافی کمروں کی تعمیر کیلئے گرانٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔
سید سیماب حیدر شاہ نقوی نےپریس کلب کلرسیداں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب
Syed Seemab Haider Shah Naqvi’s speech at the dinner given in honor of Press Club Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی11،اکتوبر,2022)—پاکستان تحریک انصاف ایم سی کلرسیداں کے صدر سید سیماب حیدر شاہ نقوی نے کہا ہے کہ ہم نے بلدیہ کلرسیداں کی 23 میں سے 21 وارڈوں میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب پریس کلب کلرسیداں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں صدر پریس کلب شیخ قمر اسلام راجہ،راجہ سعید احمداکرام الحق قریشی،چوہدری جواد مجید،مرزا عتیق الرحمان،حافظ کامران حشر ل،ارسلان ثانی،فیصل جاوید اور دیگر کے علاؤہ پی ٹی آئی رہنما مرزا فرخ نے بھی شرکت کی۔ سید سیماب حیدر شاہ نقوی نے کہا کہ کلرسیداں کو یہ منفرد اعزاز بھی حاصل ہوا ہے کہ اس نیضلع راولپنڈی میں سب سے پہلے تنظیم سازی کو مکمل کی ہے جس پر پارٹی صدر سید سیماب حیدر شاہ کو دلی مبارکباد دی گئی۔سید سیماب حیدر شاہ نے کہا کہ ہم نے اندرون شہر کی وارڈوں پر مشتمل ایک سٹی تنظیم بھی قائم کی ہے ہمارے اس آئیڈیا کو ضلع بھر میں سراہا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تحصیل کلرسیداں میں پی ٹی آئی کے عہدیداران کی تعداد پانچ سو سے زیادہ ہیہم آج علاقے کی سب سے نہ صرف بڑی جماعت ہیں بلکہ ہم تنظیم سازی میں بھی دیگر سے بہت آگے جا چکے ہیں ہم نے کھوکھلے نعرے اور وعدے نہیں کیئے بلکہ پی ٹی آئی کے لیئے اپنا دن رات قربان کرنے والوں کو عہدے دے کر ان کی خدمات کا اعتراف کیا ہے دیگر جماعتیں اتنی فراخدلی سے کام نہیں لیتی ہیں۔
الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کی میڈیکل ٹیم سیلاب سے شدید متاثرہ ڈیرہ غازی خان کے چار روزہ دورے کے بعد واپس کلرسیداں پہنچ گئی
The medical team of Al-Khidmat Foundation returned after a four-day visit to Dera Ghazi Khan, which was severely affected by the flood
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی11،اکتوبر,2022)—الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کی میڈیکل ٹیم سیلاب سے شدید متاثرہ ڈیرہ غازی خان کے چار روزہ دورے کے بعد واپس کلرسیداں پہنچ گئی میڈیکل ٹیم کی قیادت الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد توقیر اعوان نے کی جبکہ ٹیم میں ڈاکٹر راجہ رب نواز،راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ،دریا خان بھکر کے لیب ٹیکنیشن اکمل شہزاد گھلو،نعمان ساجد کے علاؤہ محمد آلیان،محمد تحسین اور اکرام الحق قریشی بھی شامل تھے میڈیکل ٹیم نے تونسہ شریف کے دور دراز مقامات نتکانی،بستی مڑل اور سکھانی میں میڈیکل کیمپ لگائے نتکانی میں چار سو،بستی مڑل میں تقریباً سات سو اور بستی سکھانی میں نو سو سے زائد مریضوں کو چیک اپ کے بعد مفت ادویات مہیا کی گئیں اس طرح اس دورے میں الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں نے دو ہزار سے زائد مریضوں کو ادویات مہیا کیں اور بیشتر مریضوں کو لیباٹری ٹیسٹ کی بھی سہولت مہیا کی جبکہ ٹیم کی کلرسیداں آمد پر جماعت اسلامی کے امیر جاوید اقبال نے ان کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیا جس میں چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیر اسلم،ڈاکٹر ظفر گوندل،ڈاکٹر محمد شاہد،شیخ قمر اسلام اور دیگر نے بھی شرکت کی اور متاثرہ علاقوں میں ٹیم کی کارکردگی پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
کلرسیداں اور گردونواح میں میلاد النبی ﷺکے اجتماعات میں لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت
Participation of large number of people in gatherings of Milad-ul-Nabi ﷺ in and around Kallar Syedan
کلرسیداں / لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی11،اکتوبر,2022)—کلرسیداں اور گردونواح میں میلاد النبی ﷺکے اجتماعات میں لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت، جلوس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنرمحمداعجاز،ہارون کمال ہاشمی،حا فظ سہیل اشرف،راجہ ازرم حمید سیالو ی،سیدحامد علی شاہ اور مفتی زاہد یوسف نے کی۔ شرکا جلوس پر متعدد مقامات پر گلپاشی بھی کی گئی کلر یوتھ کونسل،کلر کمیو نٹی کی طرف سے لنگر جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما سجاد حسین شاہ کی جانب سے پانی کی سبیل لگائی گئی تھی۔اس کے علاوہ چوکپنڈوری،شاہ باغ،
باغ،بھلاکھر،منگال،دوبیرن کلاں،نلہ مسلماناں اور دیگر مقامات پر بھی میلاد کی تقریبات منعقد ہوئیں اور جلوس نکالے گئے



