DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London: Dr Muhammad Zafar Iqbal Jalali, Principal Shaikh Al-Hadith Jamia Islamabad, who came to Britain from Pakistan delivered the Friday sermon at Jamia Masjid Ghousia and Slough

ربیع الاوّل کے محترم، مقدس اور بابرکت مہینہ میں پاکستان سے برطانیہ آئے ہوئے ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی پرنسپل شیخ الحدیث جامعہ اسلام آباد، نے جامع مسجد غوثیہ اینڈ سلاؤ اسلامک ٹرسٹ، سلاؤ، جمعۃ المبارک کو خطبہئ جمعہ دیا

سلاؤ۔یوکے : (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ،03،اکتوبر,2022)— ربیع الاوّل کے محترم، مقدس اور بابرکت مہینہ میں پاکستان سے برطانیہ کے تبلیغی، روحانی و مطالعاتی مشن پر آئے ہوئے اسلامی اسکالر، ظفر اہلسُنت، آبشار علم و حکمت و ماہر تعلیم جناب پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی پرنسپل شیخ الحدیث جامعہ اسلام آباد، خلیفہ مجاز آستانہئ عالیہ بھکھی شریف  نے اپنے پہلے دورہئ برطانیہ کے دوران جامع مسجد غوثیہ اینڈ سلاؤ اسلامک ٹرسٹ، ڈائمنڈ روڈ سلاؤ،  30 ستمبر 2022 ء بروز جمعۃ المبارک کو خطبہئ جمعہ دیا۔ جبکہ نماز باجماعت کی امامت بھی کی۔ جامع مسجد میں موجود سینکڑوں نمازیوں سے اپنے ایمان افروز خطاب میں انہوں نے شان رسالت مآب ﷺ بیان فرمائی۔ نبیئ کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا خُلق عظیم، ایثار، عفو و درگزر اور معاشرہ کی اصلاح اور بنی نوع انسان کی رشد وہدایت پر روشنی ڈالی۔ فرمایا کہ آپ ؐ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔انہوں نے فرمایا کہ اسلام کا حقیقی تصور امن، محبت، اخوت، بھائی چارہ اور سلامتی کا پیغام دنیا کے سامنے رکھیں۔اسلام ایک مکمل ضابطہئ حیات ہے۔ حضرت علامہ ڈاکٹر مُفتی محمد ظفر اقبال جلالی نے اپنے مُرشد کامل کا جشن عید میلا النبیؐ منانے کے سلسلہ میں جشنِ آمد رسول ؐ ”مرحبا“ کا پیغام اُمت مُسلمہ تک پہنچایا۔ انہوں نے پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی، کشمیر کی آزادی اور مسلم اُمہ کی یکجہتی کیلئے دعا فرمائی۔ مُفتی ظفر اقبال جلالی کے سلاؤ میں میزبان معروف سماجی و سیاسی شخصیت جناب نعیم احمد راجہ تھے۔ جبکہ سابق ڈپٹی میئر آف سلاؤ محمد عزیز راجہ اور منصور بن یعقوب نے میزبان کے ہمراہ مہمان خصوصی کا استقبال کیا اور سرزمین برطانیہ آمد پر خوش آمدید کہا۔ مولانا ظفر اقبال جلالی دربار عالیہ بھکھی شریف کے خلیفہ مجاز ہیں۔ اس آستانہ کے سجادہ نشین پیر طریقت پیر سیّد محمد نوید الحسن المشہدی ہیں۔ بعد از نماز جمعہ جامع مسجد میں سرور کونین ؐ، ہادیئ برحق، ختم الرسُل، تاجدار مدینہ رسالت مآب حضور نبیئ کریم ﷺ کے حضور ہدیہئ درود و سلام پہنچایا گیا۔ درود و سلام کے بعد جامع مسجد غوثیہ میں نمازیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میزبان نعیم احمد راجہ، خطیب و امام جامع مسجد قاری ارشد، حافظ نعیم، راجہ محمد عزیز، تھانیدار جمیل، حاجی چوہدری محمد یونس، حاجی راجہ مصطفی خان، راجہ ارشد محمود خان، منصور بن یعقوب اور طارق کیانی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

Slough, UK : ( Pothwar.com, Muhammad Naseer Raja, 03, October 2022)- Professor Dr. Muhammad Zafar Iqbal Jalali Principal Sheikh Al-Hadith Jamia Islamabad, Khalifa Majaz Astanhai Alia Bhikhi Sharif during his first visit to the UK, at Jamia Masjid Ghousia and Slough Islamic Trust. , Diamond Road Slough, Delivered the Friday Sermon on 30 September 2022. While leading the congregational prayer.

In his faith-inspiring address to hundreds of worshipers present in the Jamia Masjid, he described the glory of the Holy Prophet. The noble character of the Holy Prophet, peace and blessings of God be upon him, shed light on his dedication, forgiveness and the reformation of society and the development of mankind. He said that he was sent as a mercy to all the worlds.

 Hazrat Allama Dr. Mufti Muhammad Zafar Iqbal Jalali conveyed the message of “Merhaba” to the Muslim Ummah in connection with the celebration of Eid Milad-ul-Nabi (PBUH). He prayed for the security, development and prosperity of Pakistan, the freedom of Kashmir, and the unity of the Muslim Ummah.

Mufti Zafar Iqbal Jalali’s host was Mr. Naeem Ahmad Raja, a well-known social and political personality. While the former Deputy Mayor of Slough Muhammad Aziz Raja and Mansoor Bin Yaqoob along with the host welcomed the special guests and welcomed them on their arrival in Great Britain.

Maulana Zafar Iqbal Jalali Darbar Aliya Bhikhi Sharif is authorized as Khalifa. The Sajjada Nasheen of this Astana is Pir Tariqat Pir Syed Muhammad Naveed Al Hasan al-Mushhidi. After salutations, he met the worshipers at Jamia Masjid Ghousia. On this occasion, the host Naeem Ahmad Raja, Khateeb and Imam of the Jamia Masjid Qari Arshad, Hafiz Naeem, Raja Muhammad Aziz, Thanedar Jameel, Haji Chaudhry Muhammad Younis, Haji Raja Mustafa Khan, Raja Arshad Mahmood Khan, Mansoor bin Yaqoob and Tariq Kayani among others. were present.

Show More

Related Articles

Back to top button