مندرہ,گو جر خان۔(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ,30،ستمبر,2022)—مندرہ میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات تھانہ مندرہ سے چند میٹر کے فاصلہ بس سٹاپ پر دن دیہاڑے 37000 ہزار کی مسلح ڈکیتی کی دلیرانہ واردات نے علاقے میں خوف و ہراس،ڈکیت کامیاب واردات کے بعد بھرے بازار سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دن گیارہ بجے کے قریب تھانہ مندرہ تھانہ سے چند میٹر کے فاصلہ پر ذوالقرنین ولد یعقوب عمر 36 سال نے ایچ بی ایل مندرہ سٹی سے 37 ہزار روپے کی نقد رقم نکلوا ی وہ 37 ہزار روپے نقد لے کر سروس روڈ پر تھا کہ 125موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے اسے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا ملزمان فائرنگ کرتے ہوئےگوجر خان کی طرف فرار ہو گئے واضح رہے کہ جہاں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے وہ سروس روڈ کی انتہائی مصروف جگہ ایس ایچ او تھانہ مندرہ چوہدری محمد عباس ڈکیتی کی واردات کی اطلاع پر میں اپنی ٹیم کے ہمراہ فوراً موقع پر پہنچ گیا ہر پہلوں سے کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے اور جلد ملزمان سلاخوں کے پیچھے ہوں گے ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ھے انہوں نے نوسربازی کی واردات حوالے سے کے استفسار پر لاعلمی کا اظہار کیا
Mandra, Gujar Khan (Pothwar.com, 30, September 2022) – A daring incident of robbery in Mandra bazaar, the incident of armed robbery of 37000 thousand in broad daylight at a bus stop a few meters away from Mandra police station has created fear in the area. After the successful robbery incident, the armed men fled with air firing in a crowded bazaar. Zulqarnain son of Yaqub aged 36 years was on the service road after he withdrew 37,000 rupees in cash when two persons on a motorcycle robbed him at gunpoint. It is a very busy place on the service road. SHO Mandra Chaudhary Muhammad Abbas informed about the incident of robbery. I immediately reached the spot along with my team. The case is being investigated from all angles and soon the accused will be behind the bars. A case of robbery has been registered.