DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Incompetence of WAPDA sub-division Nara Mator, electric pole can fall at any time despite being warned
محکمہ واپڈا سب ڈویژن نارہ مٹورکی نا اہلی۔ نارہ مٹور روڈ لب سڑک بجلی کا پول کسی بھی وقت گر سکتا ہے۔ بار بار اطلاع کر نے کے باوجود محکمہ ٹس سے مس نہیں۔

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29ستمبر2022)
محکمہ واپڈا سب ڈویژن نارہ مٹورکی نا اہلی۔ نارہ مٹور روڈ لب سڑک بجلی کا پول کسی بھی وقت گر سکتا ہے۔ بار بار اطلاع کر نے کے باوجود محکمہ ٹس سے مس نہیں۔اہلکار صرف مال بناو مہم میں سرکرداں ہیں عوام کے مسائل حل کر نا ”کبیرہ گناہ ” سمجھتے ہیں خدانخواستہ بجلی کا اگر یہ پول گر گیا تو عوام کو شدید مشکل کا سامنا ہو سکتا اور کوئی جانی نقصان بھی ہو سکتا ہے کیو کہ روزانہ یہاں سے نہ صرف مقامی ٹرانسپورٹ بلکہ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے انجینئرزز ورکرز اور سٹاف روزانہگاڑیوں میں گزرتے ہیں اس کھمبے کو یہاں سے کب کا ہٹا دیا جاتا مگر شرط یہ تھی کہ یہاں سے کوئی ان کو ”انکم” ہوتی اس لیے یہ ابھی تک وہی کا وہی کھڑا ہے اہلیان علاقہ نے متعدد بار محکمہ واپڈا کو مزکورہ بجلی کا پول سڑک کے نزدیک سے ہٹا کر پیچھے کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ خطر ناک پول کسی وقت بھی گر کر قیمتی انسانی جانوں کے لیئے خطرہ بن سکتا ہے معززین علاقہ نے محکمہ واپڈ کے اعلی حکام نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 29 September 2022)
The incompetence of WAPDA sub-division Nara Mator, the electric pole can fall at any time, despite repeated reports, there is no response from the TIS department. There may be some loss of life because every day not only local transport but also engineers, workers, and staff working on the Krot Hydropower Project pass in vehicles every day. The residents of the area have repeatedly demanded the WAPDA department to move the electric pole near the road and move it back, saying that it is dangerous. The pole can fall at any time and has become a threat to precious human lives. The dignitaries of the area have appealed to the higher authorities of Wapad Department to take notice.
جشن ِ عیدمیلاد النبی ﷺ کے جلوس کے سلسلے میں مرکزی میلاد کمیٹی و مرکزی جامع مسجد انتظامیہ کا اجلاس
A meeting of the Central Milad Committee and the Central Jamia Masjid administration in connection with the procession of Eid Milad-ul-Nabi ﷺ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29ستمبر2022)
جشن ِ عیدمیلاد النبی ﷺ کے جلوس کے سلسلے میں مرکزی میلاد کمیٹی و مرکزی جامع مسجد انتظامیہ کا اجلاس زیرِ صدارت صدر مرکزی جامع مسجد کہوٹہ و صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم منعقد کیا گیا اجلاس میں صدر مرکزی میلاد کمیٹی تحصیل کہوٹہ و صدر انجمن فدایان رسولﷺ ڈاکٹر محمد عارف قریشی، صدراہلسنت والجماعت کہوٹہ صاحبزادہ مخدوم ادریس ہاشمی سمیت دیگر کی شر کت،اجلاس میں مرکزی جلوس بارہ ربیع الاول اور دیگر پروگرام و انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں طے پایا کہ 12ربیع الاول کا مرکزی جلوس حسب سابق مرکزی جامع مسجد کہوٹہ سے مین بازار اور پنجاڑ چوک سے سخی سبزواری چوک،تھانہ روڈ سے گزر کر واپس جامع مسجد میں اختتام پذیر ہوگا میلاد کمیٹی کے رہنماؤں ڈاکٹر محمد عارف قریشی، صدراہلسنت والجماعت کہوٹہ صاحبزادہ مخدوم ادریس ہاشمی،صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان،معروف کاروباری ومذہبی شخصیت شیخ ذاہد سیفی، شیخ فارس،راجہ احمر صدیق،شیخ رانا عبدالشکور،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،سعید افضل چوہان،شیخ اشتیاق،افتخار غوری،راجہ فیضان جنجوعہ،قاضی ولید اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں جلوس کے روٹ انتظامیہ کی ذمہ داریاں تھانہ کہوٹہ ٹریفک کنٹرول اور دیگر میلاد جلوس و تقریبات کو زیرِ بحث لایا گیا اجلاس میں گذشتہ جلوس و تقریبات میں پائی جانے والی کمی کو دور کرنے پر زور دیا گیااور آئندہ کے لیے ان پر کنٹرول کرنے کی تلقین کی گئی انشاء اللّٰہ میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ڈی،ایس،پی کہوٹہ،ایس،ایچ،او کہوٹہ اور چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ سمیت انتظامی افسران سے ملاقات کرکے جلوس کے روٹ،ٹریفک،صفائی اور سکیورٹی سمیت دیگر مسائل اور امور پر گفتگو کی جائے گی اجلاس کے اختتام پر خصوصی دعا امام مرکزی جامع مسجدصاحبزادہ مخدوم ادریس ہاشمی نے فرمائی۔
جشن میلاد النبی ﷺمذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ مناہیں گے
Celebration of Milad-ul-Nabi ﷺ will be celebrated with religious devotion and respect

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29ستمبر2022)
امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون انجینئر راجہ نذاکت حسین نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرع اس سال بھی دنیا بھر کے عاشقان مصطفیﷺ12 ربیع اول جشن میلاد النبی ﷺمذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ مناہیں گے،نہوں نے کہا کہ سرورِ کائنات حضرت محمدؐ کی حیثیت اس کائنات میں اُس بے مثال آفتاب کی ہے جو غار حرا سے طلوع ہوا اور ساری کائنات پر چھا گیا آپؐ کائنات کی وہ عظیم ترین شخصیت ہیں جس کی نظیر ازل سے ابد تک ممکن نہیں آپ ؐ نے دشمنی کو محبت میں اور بیگانگی کو یگانگت میں تبدیل کرنے کی تعلیم دی انہوں نیاپنے پیغام میں کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ؐ کی زندگی اپنے اندر اعلیٰ اخلاق کی ایک دنیا لیے ہوئے ہے آپ ؐ نے دشمنوں سے اپنے آپ کو صادق اور امین کہلوایا اور تبلیغ اسلام اس وقت شر وع کی جب لوگوں نے انہیں صادق وامین تسلیم کر لیا تھا آپ ؐ نے کبھی جھوٹ نہیں بولا اور کبھی امانت میں خیانت نہیں فرمائی آپ ؐ نے اپنے حسن انتظام سے روئے زمین پر ایک مثالی فلاحی ریاست اور رول ماڈل معاشرہ قائم کیاانہوں نے کہا عشق مصطفیﷺہی دنیا اور آخرت میں کامیابی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔
آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے انچارج طالب حسین کی نگرانی میں صفائی کے بہترین انتظامات
Excellent sanitation arrangements under the supervision of Talib Hussain, in charge of RWMC Kahuta




