DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Government Girls Middle School Lehri has been given the status of High School.
گورنمنٹ گرلز مڈل سکول لہڑی کو ہائی سکول کا درجہ دے دیا گیا,

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28ستمبر2022)
مستعفیٰ ایم این اے صداقت علی عباسی اور چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی کی خصوصی کاوش سے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول لہڑی کو ہائی سکول کا درجہ دے دیا گیا, اہلیانِ علاقہ کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیااس سلسلے میں گذشتہ روزسکول ہذامیں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی, جس میں مصداقت علی عباسی،چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی،صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،کرنل (ر) سعید احمدجنجوعہ،صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ الطاف حسین اور سی ای او راولپنڈی میڈم عفت نسیم سمیت اہلیانِ علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 28 September 2022)
With the special efforts of retired MNA Sadaqat Ali Abbasi and Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza, Government Girls Middle School Lehri was given the status of a high school. In this regard, a special function was organized in the school, in which Musadaq Ali Abbasi, Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza, President PTI Tehsil Kahuta Raja Waheed Ahmad Khan, Colonel (Rtd) Saeed Ahmad Janjua, President PTI, Residents of the area including Kahuta Raja Altaf Hussain and CEO Rawalpindi Madam Ifat Naseem participated.
پولیس تھانہ کہوٹہ کی لکڑی چوروں کے خلاف کاروائی بھاری مالیت کی سبز چیڑ کی لکڑی (280بائی)بمعہ گاڑی کے ضبط
Action against wood thieves by Kahuta police station seized green pine wood of high value (280 bis) along with the vehicle

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28ستمبر2022)
پولیس تھانہ کہوٹہ کی لکڑی چوروں کے خلاف کاروائی بھاری مالیت کی سبز چیڑ کی لکڑی (280بائی)بمعہ گاڑی کے ضبط۔محکمہ جنگلات کہوٹہ کی ملی بھگت سے لکڑی چورروزانہ کہوٹہ کے مختلف جنگلات سے سبز چیڑ کی لکڑی کاٹ کر لے جاتے ہیں پرکشش تنخواہیں حاصل کر نے محکمہ جنگلات کے چیف کنزیویٹر، ڈی ایف او سمیت دیگر افسران کی کارکردگی صفر ہے کوئی بھی پوچھنے والا نہیں لکڑی چوری کی طرف سے آئے روز لکڑی کی بے دریغ کٹائی سے علاقے کا حسن ماند پڑھ گیا ہے سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دورہ کہوٹہ کے موقع پر لکڑی چوروں کے خلاف کاروائی کر نے کے حوالے سے محکمے کو کیے گئے احکامات بھی جاری کیے تھے مگر ان کی حکومت تو چلی گئی مگر ابھی تک اس طرع سے کوئی بھی عمل درآمد نہیں ہو رہا محکمہ جنگلات ان لکڑی چوروں کے خلاف کوئی بھی کاروائی نہیں کرتا ہے عوامی، سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
یہ وقت سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کا ہے
This is the time to help and restore the flood victims




