AJKDailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

AJK; Raja Sarwar Dad Khan formerly of Slough passed away in Sainsa, AJK.

راجہ سرورداد خان وفات پا گئے۔ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے بزرگ شخصیت حاجی راجہ سرورداد خان طویل عرصہ تک سلاؤ، انگلینڈ (یوکے) میں مقیم رہے

آزاد کشمیر/لندن۔یوکے: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ،27،ستمبر,2022)— راجہ سرورداد خان وفات پا گئے۔ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے بزرگ شخصیت حاجی راجہ سرورداد خان طویل عرصہ تک سلاؤ، انگلینڈ (یوکے) میں مقیم رہے۔ وہ ان دنوں آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کی تحصیل سہنسہ میں اپنے گھر موضع پیائی میں قیام پزیر تھے۔ 24 ستمبر 2022 ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ 25 ستمبر بروز اتوار کو ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اور مقامی قبرستان سہنسہ میں تدفین ہوئی۔ حاجی راجہ الطاف خان کے والد محترم حاجی راجہ سرورداد خان مرحوم کی وفات پر کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے افسوس کا اظہار کیا جبکہ انکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہئ خوانی کی۔
راجہ ایوب کا حاجی راجہ الطاف سے افسوس کا اظہار۔ پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ کے سابق صدر،سابق صدر کل جماعتی کشمیر بین الاقوامی رابطہ کمیٹی یوکے، سابق ممبر کشمیر سینٹر لندن (یوکے)، سابق سنیئر نائب صدر مسلم کانفرنس برطانیہ و آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنماء و ٹرسٹی ممبر جامع مسجد اینڈ اسلامک سینٹر، سٹوک پوجز لین سلاؤ حاجی راجہ محمد ایوب خان نے 24 ستمبر 2022 ء بروز ہفتہ کو سلاؤ، برکشائر کاؤنٹی، انگلینڈ (یوکے) میں مقیم حاجی راجہ الطاف خان کی رہائشگاہ پر جا کر ان سے انکے والد محترم کی وفات پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ جبکہ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہئ خوانی کی۔

Azad Kashmir/London.UK: (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, 27, September 2022)- Raja Sarwar Dad Khan passed away. Haji Raja Sarwar Dad Khan, a senior figure from Azad Kashmir, lived in Slough, England (UK) for a long time.

After leaving Slough he settled at his home Piyai in Tehsil Sainsa, Azad Kashmir. Funeral prayer was performed on Sunday, September 25. And the burial took place in the local cemetery Sainsa.

The Kashmiri and Pakistani community expressed their grief over the death of late Haji Raja Sarwar dad Khan, father of Haji Raja Altaf Khan.

Raja Ayub Former President of Pakistan Welfare Association Slough, Former President of All Party Kashmir International Coordination Committee UK, Former Member of Kashmir Center London (UK), Former Senior Vice President of Muslim Conference UK and Azad Kashmir Muslim League-N Central Leader and Trustee Member Jama Masjid And Islamic Centre, Stoke Pudge’s Lane, Slough Haji Raja Muhammad Ayub Khan visited the residence of Haji Raja Altaf Khan residing in Slough, to express his condolences on the death of his respected father.

Show More

Related Articles

Back to top button