DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Due to the special efforts of Sadaqat Ali Abbasi, funds of 1 billion 58 crores have been released for the construction and repair of Kallar Dhuangalli Road.

صداقت علی عباسی کی خصوصی کاوش سے کلر دھان گلی روڈ کی تعمیر و مرمت کیلئے 1 ارب 58 کروڑ کے فنڈ جاری

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،ستمبر,2022)—حکومت پنجاب کی طرف سے اور مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی کی خصوصی کاوش سے کلر دھان گلی روڈ کی تعمیر و مرمت کیلئے 1 ارب 58 کروڑ کے فنڈ جاری.۔۔یہ روڈ خصوصی طور پر کلر سیداں کی شرقی یونین کونسلز کے لئے بہت ضروری تھی اور عوامی مطالبہ بھی تھا ،یہ روڈ پاکستان اور آزاد کشمیر کو بھی آپس میں ملاتی ہے۔پی ٹی آئی کلرسیداں کے رہنما عاقب علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام علاقہ اپنے محبوب قائد صداقت علی عباسی کاشکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے صرف دعوے نہیں بلکہ عملی کام کر کے دکھایا ہے ۔انشاءاللہ اس روڈ کا جلد کام شروع کردیا جائے گا اور علاقے میں ترقی کا سفر دوبارہ سے شروع ہوگا

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 23, September 2022)- Fund of 1 billion 58 crore for the construction and repair of Kallar Dhuangalli Road by the Punjab government and with the special efforts of resigned MNA Sadaqat Ali Abbasi. This road was very important, especially for the Eastern Union Councils of Kallar Syedan ​​and there was a public demand, this road also connects Pakistan and Azad Kashmir, It has been said in the statement that the people of the region are grateful to Sadaqat Ali Abbasi that he has not only made claims but has shown by doing practical work.

قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی چوہدری ظہیر محمودسے ملاقات

National Assembly Speaker Raja Pervaiz Ashraf meeting with Chaudhry Zaheer Mahmood

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،ستمبر,2022)—+قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عمران خان کی منفی اور منافرت پر مبنی سیاست ملکی ترقی کے لیئے بھی ایک رکاوٹ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود کی قیادت میں ملاقات کرنے والے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی وفد میں پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدر چوہدری محمد ایوب،پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری چوہدری دانش بھی شامل تھے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ملک کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کے لیئے کوشاں ہیں مگر عمران خان ہر وہ کام کرتے ہیں جس سے پاکستان کی بدنامی ہو پہلے انہوں نے بیرونی سازش کا الزام لگایا پھر اسی امریکی سے معاملات طے کرنے کے لیئے امریکی فرموں کو پیسے دیئے اب وہ فوری الیکشن چاہتے ہیں یہ خود وزیراعظم تھے حالات اس وقت بھی بہت خراب تھے یہ الیکشن کروا دیتے؟ انہیں کسی سازش کے تحت نہیں بلکہ ہم نے عدم اعتماد کے آئینی راستے سے انہیں اقتدار سے الگ کرکے ملک کو بچایا ہے،یہ کبھی دھمکیاں دیتے ہیں پھر معافی معافی مانگ لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مالی مشکلات کے باوجود علاقے کی ترقی کے لیئے ہمہ وقت کوشاں ہوں گوجرخان میں پنجاب یونیورسٹی کیمپس کے علاؤہ سوئی گیس کے ریجنل دفتر کی منظوری دے دی گئی ہے میری ذاتی خواہش پر پنجاب کے سالانہ بجٹ میں کلر سیداں دھانگلی کارپٹ روڈ کو شامل کیا گیا اب اس منصوبے کے لیئے پی اینڈ ڈی نے بھی حتمی منظوری دے دی ہے بہت جلد اس منصوبے پر کام شروع ہو جائے گا جس سے نہ صرف کلرسیداں اور شرقی گوجرخان بلکہ آزاد کشمیر کے اضلاع میرپور،بھمبر اور کوٹلی اور سمندر پار پاکستانیوں کا بھی دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ہے انہوں نے کلرسیداں کے قانون گو حلقہ چوآ خالصہ کی ہر یوسی کے لیئے پچاس پچاس لاکھ کے ترقیاتی منصوبوں کے علاؤہ وہاں کے بجلی کیکاموں کو مکمل کرنے کا بھی اعلان کیا۔

خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیئے اواز بلند کی اس بل کی روح رواں پی ٹی آئی کی شریں مزاری ہیں

The spirit of this bill to raise voice for the rights of transgenders is PTI’s Shireen Mazari

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،ستمبر,2022)—پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ سینیٹر احمد اللہ نے کہا ہے کہ ٹراس جینڈر بل اسلام اور ملکی آئین کے متصادم ہے جے یو آئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں یہ پی ٹی آئی کی ہی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر جے یو آئی تحصیل کلرسیداں مولانا احسان اللہ چکیالوی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس بل پر 2017 میں اس وقت کام شروع ہوا جب پچاس کے قریب خواجہ سراؤں کو قتل کردیا گیا تھا جے یوآئی اور میں ذاتی طور پر روزاول سے اس ناحق قتل و غارت کے سخت خلاف تھے میں نے سب سے پہلے خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیئے اواز بلند کی اس بل کی روح رواں پی ٹی آئی کی شریں مزاری ہیں وہ سالہا سال سے اس پر کام کر رہی تھیں اس بل کا بنیادی مقصد تو خواجہ سراؤں کے حقوق کا تحفظ تھا مگر اس کی آڑ میں ایسے کچھ اس میں شامل کردیا گیا جس سے اس کی حقیقی روح بری طرح سے متاثر ہوئی اور اس بل کی آڑ میں خرابیوں کو قانون سازی کی چھتری تلے تحفظ دینے کی کوشش کی گئی یہ بل اسلام اور ملکی قوانین سے بھی متصادم ہے اس کی اجازت ہر گز نہیں دی جانی چاہیئے ہم ماضی کی طرح آج بھی اس کے شدید مخالف ہیں یہ اسلام کے سراسر منافی بل ہے اس کی حمایت ہرگز نہیں کی جا سکتی۔ملاقات میں کلرسیداں کے سترہ سالہ حافظ عبداللہ عباسی کی بازیابی کے لیے بھی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا نوجوان حافظ عبداللہ عباسی 29 جولائی کو تھانہ نصیر آباد راولپنڈی سے لاپتہ ہوا تھا۔

کلرسیداں دھانگلی سڑک کی تعمیر کی پنجاب کے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ نے منعقدہ اجلاس میں منظوری دے کر اس کی تعمیر میں آخری رکاوٹ بھی دور کردی

The planning and Development Board of Punjab approved the construction of Kallar Syedan Dhaungli road in a meeting and removed the last obstacle in its construction

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،ستمبر,2022)—کلرسیداں دھانگلی سڑک کی تعمیر کی پنجاب کے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ نے منعقدہ اجلاس میں منظوری دے کر اس کی تعمیر میں آخری رکاوٹ بھی دور کردی اگلے ماہ تقریب سنگ بنیاد رکھی جائے گی 24فٹ چوڑی کارپٹ سڑک کے اطراف میں تین تین فٹ کے کنکریٹ شولڈرز بھی تعمیر کیئے جائیں گے چوآ خالصہ اور شاہ خاکی کے نئے پل بھی تعمیر ہوں گے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،کرنل شبیر اعوان کا بیان،تفصیلات کے مطابق پانچ ماہ قبل وفاق میں پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت کے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کلر دھانگلی سڑک کی تعمیر کے لیئے پنجاب میں حمزہ شہباز کی حکومت کو خط تحریر کیا تھا جس کر حمزہ شہباز کی حکومت نے اس منصوبے کو پنجاب کے سالانہ بجٹ میں شامل کرتے ہوئے اس کے لیئے ایک ارب 58 کروڑ کی منظوری دیتے ہوئے رواں مالی سال کے لیئے بیس کروڑ رکھے تھے مگر پی اینڈ ڈی سے منظوری حاصل کرنا باقی تھا کہ پنجاب میں پی ڈی ایم کی حکومت ختم ہو گئی تھی گزشتہ روز لاہور میں پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کلر دھانگلی روڈ کی تعمیر و توسیع کی منظوری دے کر اس کی راہ میں آخری رکاوٹ بھی دور کردی بورڈ سے سڑک کی منظوری میں چوہدری جاوید کوثر اور کرنل شبیر اعوان نے بھرپور کردار ادا کیا،اس طرح کلر دھانگلی روڈ کی تعمیر میں مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے بھی اپنا اپنا حصہ ڈالا اور اسے سیاست کی نذر ہونے سے بچا لیا ہے۔

چوروں نے اب تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلرسیداں کو بھی اپنے نشانے پر رکھ لیا

Thieves have now targeted Tehsil Headquarters Hospital Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،ستمبر,2022)—کلرسیداں شہر اور مضافات میں دل بھر کر لوٹ مار کرنے والے چوروں نے اب تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلرسیداں کو بھی اپنے نشانے پر رکھ لیا ان کی ساتھی برقعہ پوش خاتون روزانہ ہسپتال میں آنے والی خواتین مریضوں کے پرسوں سے پیسے چرا رہی ہے اور پولیس بیبس ہے تفصیلات کے مطابق کلرسیداں اور گردونواح میں انت مچانے کے بعد چوروں کا گروہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں بھی پہنچ گیا جہاں سے نہ صرف کئی افراد کے موٹر سائیکل چوری کر لیئے گئے بلکہ روزانہ مریضوں کی جیبیں بھی کتنا شروع ہو گئی ہیں اب اس کے ساتھ ان کی خاتون برقعہ پوش ساتھی دوا لینے آنے والی خواتین مریضوں کو لوٹ رہی ہیں۔گزشتہ روز ہسپتال آئی دو خواتین کے بیگز سے نقدی چرا لی گئی،مزمل عباس نے بتایا کہ میری بھابھی ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں دوائی لینے عورتوں والی لائن میں کھڑی تھی کہ نامعلوم عورت نے بھابی کے پرس سے چھ ہزار روپے رقم سمیت دو آئی ڈی کارڈز نکال لئے۔دوسرے واقعہ میں عبدالرشید نے بتایا کہ میری اہلیہ دوائی لینے کے لیے عورتوں کی لائن میں کھڑی تھی کہ کسی نامعلوم عورت نے اہلیہ کے شاپربیگ کو تیز دھار آلے سے کاٹ کر بٹوہ جس میں چار ہزار روپے نقدی سمیت آئی ڈی کارڈ وغیرہ تھے نکال کر غائب ہوگئی۔ادھر ہسپتال ذرائع نے واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مقامی پولیس اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ سے تعاون کرے۔تاکہ اس قسم کے متعدد واقعات میں ملوث خاتون کو قابو پایا جا سکے۔

ڈھوک دھیال موضع سروھا کی واحد رابطہ سڑک اور حفاظتی دیوار دو ماہ قبل کی شدید بارشوں کی وجہ سے ٹوٹ گئی

The only link road and protective wall of Dhok Dhyal Mauza Saroha broke down due to heavy rains two months ago

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،ستمبر,2022)—میونسپل کمیٹی کلرسیداں کی ڈھوک دھیال موضع سروھا کی واحد رابطہ سڑک اور حفاظتی دیوار دو ماہ قبل کی شدید بارشوں کی وجہ سے ٹوٹ گئی تھی حفاظتی دیوار بھی منہدم ہونے سے امدورفت مکمل بند ہو گئی تھی انتظامیہ اور سیاسی زعما کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا گیا مگر کسی نے کوئی مدد کی نہ کوئی مشکلات کا جائزہ لینے ادہر آیا حالات سے مایوس ہو کر مقامی ابادی کے واجد بھٹی، حسنین بھٹی۔ل،مدثر بھٹی کی محنت اور دوستوں کے تھاون سے 5لاکھ کی رقم سے اپنی مدد آپ کے تحت دیوار اور سڑک کو تعمیر کر کے امدورفت کو بحال کردیا اور سیاسی سوداوں کو خبردار کیاکہ وہ آئندہ ووٹ مانگنے ان کے پاس ہرگز نہ آئیں۔

توہین عدالت کے قانون کو ختم کر دیا جائے, ظہیر احمد مغل

Contempt of court law should be abolished, Zaheer Ahmed Mughal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،ستمبر,2022)— مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سیکرٹری اطلاعات ظہیر احمد مغل نے پاکستان کی حکومت اور پارلیمنٹ سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ پہلی فرصت میں ججوں سے توہین عدالت کا حق و اختیار واپس لے لیں اور توہین عدالت کے قانون کو ختم کر دیا جائے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جج صاحبان اس قانون کا اطلاق صرف کمزوروں اور ناداروں پر کرتے ہیں۔ اور طاقتوروں کو مرضی کی رعایتیں دیتے ہیں جس سے یہ قانون اپنی اہمیت و افادیت سے محروم ہو چکا ہے لہذہ پارلیمنٹ بلاتاخیرتوہین عدالت کے قانون کو ختم کر دے۔

Show More

Related Articles

Back to top button