DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Waheed Akhtar Qureshi returned home safely after performing Hajj
وحید اختر قریشی فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد بخیریت وطن واپس پہنچ گئے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7اگست2022)
ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے چھوٹے بھائی وحید اختر قریشی فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد بخیریت وطن واپس پہنچ گئے۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سٹی صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے چھوٹے بھائی وحید اختر قریشی فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ ومدینہ منورہ سے گذشتہ روز بخیریت وطن واپس پہنچ گئے اہر پورٹ پر سے ان کو ان کے بھائیوں ڈاکٹر محمد عارف قریشی، اختر قریشی،وسیم قریشی اور خاندان کے دیگر افراد عزیز و اقارب نے پر تباک استقبال کیا ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے کثیر تعداد میں قریبی ساتھیوں، دوستوں نے وحید اختر قریشی کو حج کی ادائیگی پر مبارکبادپیش کی اور دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت درجہء قبولیت عطا فرمائیں آمین




