سعودی عرب/کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،اگست,2022)—سمندر پار پاکستانی کو نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے کلرسیداں آتے ہوئے پولیس کی وردیوں میں ملبوس ملزمان سے لوٹ لیا اور فرار ہو گئے واقعہ جی ٹی روڈ پر مصروف کاروباری مرکز گیگا مال کے قریب پیش آیا تفصیلات کے مطابق عامر ولد فیض سکنہ منگال سعودی عرب سے رخصت پر وطن آیا جہاں اسے اپنے قریبی رشتہ دار خوش آمدید کہنے کے بعد اسے گاڑی میں کلرسیداں لا رہے تھے کہ شب آٹھ بجے عقب سے ریوالونگ لائٹس لگی گاڑی نے انہیں پاس کرکے روک لیا اور کہا کہ وہ باہر سے آنے والے کی تلاشی لینا چاہتے ہیں اس دوران ملزمان جو واکی ٹاکی اور اسلحہ سے بھی مسلح تھے ایک جعلی افسر نے عامر کو گاڑی سے اتار کر تلاشی لیتے ہوئے اس کا پرس نکال لیا اور اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گئے مسافر عامر کے مطابق ملزمان اس کے پرس میں موجود اس کے شناختی کارڈ اقامہ اور ساڑھے گیارہ ہزار سعودی ریال کے کر فرار ہو گئے پولیس اسٹیشن سہالہ نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Saudi Arabia / Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 06, August 2022)—An overseas Pakistani was robbed by suspects dressed in police uniforms while coming from New Islamabad International Airport to Kallar Syedan and escaped. According to the details, Amir son of Faiz of Mangal came home on leave from Saudi Arabia, where he was welcomed by his close relatives and was brought in a car by at eight o’clock in the evening, A car with revolving blue lights passed them and stopped them and said that they wanted to search the person coming from outside. Meanwhile, the accused, who were also armed with walkie-talkies and weapons, a fake officer took Aamir out of the car and searched him. According to the passenger, Amir, who took out his wallet and the accused fled with his Iqama ID card and 11,500 Saudi Riyals in his wallet. Police station Sihala has registered a case.