DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; Armed robbery incident at Jameel and Naveed tuck shop located in Missa Kaswal GTR

مسہ کسوال جی ٹی یر واقع جمیل اینڈ نوید ٹک شاپ پر مسلح ڈکیتی کی واردات

مسہ کسوال ,گوجرخان ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،04،اگست,2022)— مسہ کسوال جی ٹی یر واقع جمیل اینڈ نوید ٹک شاپ پر مسلح ڈکیتی کی واردات۔ تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحے کی نوک پر ٹک شاپ کے مالک پی ٹی آئی کے سابقہ کونسلر جمیل بھٹی عرف کالا سے اسلحے کی نوک پر 50ہزار روپے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گے۔ مسلح ڈاکو جو کہ ہنڈا موٹر ساہیکل پر سوار تھے، بھاگتے ہوئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔گوجرخان پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی-

Missa Kaswal, Gujar Khan ; (Pothwar.com, 04, August 2022)- Armed robbery incident has taken place at Jameel and Naveed tick shop located in Missa Kaswal Gtr. Three motorcycle-riding robbers snatched Rs 50,000 cash and a mobile phone from the owner of a tuck shop, former PTI councilor Jameel Bhatti alias Kala, at gunpoint and escaped. The armed robbers, who were riding a Honda motorcycle, fired in the air while running away. Gujar Khan police reached the spot, but no arrests have been made yet.

بیول نوجوان نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر خد کشی کر لی

M Shiraz of Madni Mohalla, Bewal commits suicide by shooting himself

File photo of Mohammad Shiraz

بیول ,گوجرخان ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،راجہ طارق ایوب,04،اگست,2022)—بیول نوجوان نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر خد کشی کر لی۔محمد شیراز ولد محمد عارف عمر بیس سال جو کہ مدنی محلہ بیول کا رہائشی تھا اس نے گھریلو حالات سے تنگ آکر اپنی آپ کو گولی مار لی جسے فوری طور پر گوجر خان ہسپتال پہنچایا گیا لیکن اس کے جسم سے بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے وہ دم توڑ چکا تھا۔پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی گئی۔

بیول آئیسکو آفیس بیول کے باہر زائد بلز کے حوالے سے احتجاج صحافی پر تشدد

Journalist attacked while protesting in front of Bewal IESCO sub division

بیول,گوجرخان ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, افتخار وارثی،04،اگست,2022)—آئیسکو آفیس بیول کے باہر زائد بلز کے حوالے سے احتجاج کے دوران سموٹ کے رہائشی قدیر ولد بنارس نے احتجاج کی کوریج کرنے والے بیول کے صحافی چوہدری حماد پر حملہ کرتے ہوئے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کا دولاکھ چالیس ھزار مالیت کا آئی فون چھین لیا جبکہ حماد چوہدری کے ساتھ کوریج کرنے والے وقاص کا موبائل چھین کر توڑ دیا گیاواقعہ کے خلاف قاضیاں چوکی پر درخواست جمع کروا دی گئی ہے جبکہ بیول کی صحافی برادری نے اس واقعہ پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث قدیر نامی شخص کی فوری گرفتاری اور موبائل برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے

Show More

Related Articles

Back to top button