DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan; Heavy rain wreaked havoc in the low lying areas of Gujar Khan
موسلادھار بارش نے گوجرخان کے نشیبی علاقوں میں تباہی مچا دی

گوجرخان ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،01،اگست,2022)—شدید بارش کے باعث گوجرخان نالہ کے آس پاس آبادی میں لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔ اندرون شہر کی نواحی آبادیوں محلہ بابو گلاب ڈہوک امیر باز ڈہوک شاہ زمان ڈھوک وادی وارڈ نمبر 1 ,5 , 8 ,19 علاوہ دیگر نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا….حامد جھنگی ڈیم ٹوٹ گیا۔صندل روڈ اور محلہ بابو گلاب سمیت بیشتر علاقوں میں بارش کے باعث ہنگامی صورتحال۔ شدید بارش کے باعث موہڑہ دھمیال کے قریب واقع ڈیم کا بند ٹوٹ گیا جس سے گوجرخان کی نالہ کے آس پاس آبادی میں لوگوں کے گھروں میں پانی گھس گیا۔مزید بارش سے پورا ڈیم ٹوٹنے کا خدشہ ہے.۔ ڈونگی ڈیم بھی پانی سے بھر گیا جس پر آج اس کے گیٹ کھول دیئے گئے ۔




