DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
London; Former Governor Punjab Chaudhry Sarwar addressed public gathering in Slough
سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے سلاو میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب

سلاو ۔یوکے ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ,17جولائی,2022)— اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل ملک پاکستان کے مفاد میں ہے، اربوں کا زرمبادلہ بھیجنے والوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، بحیثیت گورنر پنجاب ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کیے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کی اربوں کی قیمتی جائیدادوں میں ناجائز قبضے ختم کروائے ہیں، آئندہ بھی اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بنوں گا، ان خیالات کا اظہار برطانیہ کے پہلے مسلمان ممبر آف پارلیمنٹ کا اعزاز رکھنے والے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے سلاو میں سابق لیڈر آف دی سلاو بارو کونسل و نومنتحب صدر گرینڈ اوورسیز کلب ساؤتھ ایسٹ لندن سہیل منور کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔




