DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London; An evening with singer Rajab Ali was celebrated on Eid Special in Slough.

سلاؤ میں عیدا سپیشل پر ایک شام رجب علی کے نام منائی گئی۔

سلاؤ۔یوکے ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ,14جولائی,2022)—سلاؤ میں عیدا سپیشل پر ایک شام رجب علی کے نام منائی گئی۔ انگلینڈ (یوکے) کے خوبصورت ٹاؤن سلاؤ میں عید اسپیشل پر ایک شام لیجینڈ گلوکار رجب علی کے نام منائی گئی۔ رِکی لوبو انٹرٹینمنٹ لمیٹڈ کی جانب سےء بروز اتوار کی شام دی لیجنڈ رجب علی کے نام سے عید اسپیشل شو رکھا گیا۔ اس شو کے میزبان معروف ریڈیو پریزینٹر رِکی لوبو (وجاہت میر علی) تھے۔ کمیونٹی کو اپنے گیتوں سے محظوظ کرنے والے فنکاروں میں پاکستان کے مایہ ناز گلوکار رجب علی کے ہمراہ ملکہئ ترنم نُورجہان کی آواز میں گائیکی کرنے والی گلوکارہ ریحانہ کنول بھی تھیں۔ جو پاکستان کے دل لاہور سے برطانیہ آئی ہوئی ہیں۔ دونوں قومی فنکاروں نے اپنی بہترین آواز کا جادو جگا کر سامعین پر سحر طاری کر دیا۔ وہاں موجود شرکاء نے خوب داد دی جبکہ پونڈوں کی شکل میں ویلیں بھی دیں۔انکے علاوہ مقامی فنکار حماد نے بھی محمد رفیع کی آواز میں گانا گایا۔ گلوکاروں کے بول کے ساتھ سازندوں نے بہترین کارکردگی دکھائی اور اچھا میوزک دیا۔ عید اسپیشل شو پر وہاں موجود شرکاء میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنماء جناب محمد زاہد راجہ، میاں سلیم (ریڈنگ)، نذر عباس، سابق میئر آف سلاؤ شفیق چوہدری، رانا عاطف رحمان خان، نوید رانا، چیئرمین ویکسم کورٹ پیریش کونسل کونسلر افتخار احمد، سابق پیریش کونسلر آزاد جرال، لالہ گلنواز خان، راجہ شعیب، کونسلر زاہدہ نُوری (ساؤتھ آل)، محترمہ طاہرہ (ایسکٹ)،چوہدری منظور اور شیخ فیاض کے علاوہ دیگر تھے۔ سامعین نے بڑے سکون اور اطعمنان کے ساتھ آڈیٹوریم میں بیٹھ کر گلوکاروں کو سنا۔ اس پروگرام کیلئے تعاون بریجنِگ گیپس اور فلائی وے و دیگر نے کیا تھا۔ ایک سو سے زائد شرکاء کو شو کے شروع میں ریفریشمنٹ کے طور پر پکوان، پکوڑوں، چٹ پٹی چاٹ، سموسوں اور مشروبات سے خاطرتواضع کی گئی۔ رِکی لوبو انٹرٹینمنٹ لمیٹڈ کی جان سے عید اسپیشل پر پیش کردہ دی لیجنڈ رجب علی شو بہترین پرفارمنس دے گیا۔ جس کو کامیاب بنانے کیلئے بڑی محنت کی گئی اور اسٹیج ڈیکوریشن کے علاوہ بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔

London; (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, July 14, 2022) Legendary singer Rajab Ali celebrated an evening special in the beautiful town of Slough. Ricky Lobo Entertainment Limited hosted an Eid special show in the name of The Legend Rajab Ali on Sunday evening. The show was hosted by renowned radio presenter Ricky Lobo (Wajahat Mir Ali). Among the artists who entertained the community with their songs was Pakistan’s famous singer Rajab Ali and singer Rehana Kanwal who sang in the voice of Noor Jahan. Apart from them, local artist Hammad also sang in the voice of Muhammad Rafi. With the lyrics of the singers, the composers performed well and gave good music. Among the participants present on the Eid special show were PTI Central Leader Mr. Mohammad Zahid Raja, Mian Saleem (Reading), Nazar Abbas, Shafiq Chaudhry, Rana Atif Rehman Khan, Naveed Rana, Iftikhar Ahmed,  Azad Jarral, Lala Gulnawaz Khan, Raja Shoaib, Councilor Zahida Noori, Mohtarma Tahira, Chaudhry Manzoor and Sheikh Fayyaz were among others.

 

Show More

Related Articles

Back to top button