DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Col (retd) Shabbir Awan will win by a landslide, Imran Khan’s arrival in Kahuta will be a historic welcome, Raja Arshad

کرنل(ر) شبیر اعوان بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے آج عمران خان کا کہوٹہ آمد پر تاریخی استقبال ہوگا ,راجہ ارشد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،8جولائی2022)
پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیات راجہ ارشد، چوہدری واحد محمودنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ17 جولائی کو PTI کے نامزد امیدوار کرنل(ر) شبیر اعوان بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے آج عمران خان کا کہوٹہ آمد پر تاریخی استقبال ہوگا حلقہ PP7 کپتان کا گڑھ ثابت ہوگا کہوٹہ کے غیور عوام اپنے مہمان کا شان شان استقبال کریں گے تفصیلات کے مطابق PTI کے راہنما راجہ ارشد آف بھورہ حیال اور چوہدری واحد محمود آف پیکاں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان کو کہوٹہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں کپتان کا شاندار استقبال کیا جائے گا ملکہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہونے جا رہا ہے حلقہ PP7 کے عوام اپنے قائد سے الہانہ محبت رکھتے ہیں انھوں نے کہا کہ 17 جولائی کا سورج PDM کو ساتھ لیکر غروب ہوگا پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کرنل شبیر اعوان بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے PP7 پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ ہے عوام غداری کرنے والوں اختساب کریں گے اور بلے پر مہر لگا کر عمران خان اور پاکستان کو مضبوط کریں گے۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 8 July 2022)
Political and social personalities of PTI Tehsil Kahuta Raja Arshad, Chaudhry Wahid Mahmood in their joint statement said that on July 17 PTI nominee Col (retd) Shabbir Awan will win by an overwhelming majority. According to the details, PTI leaders Raja Arshad of Bhura Hayal and Chaudhry Wahid Mahmood of Paikan said in an interview that they would welcome Imran Khan on his arrival in Kahuta today. The captain will be given a warm welcome. The people of PP7 constituency have a great love for their leader.  Col. Shabbir Awan will win by a landslide. PP7 is the stronghold of Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI).

ہم اپنے قائد عمران کو آج کہوٹہ آمد پر خوش آمد ید کہتے ہیں , نوید مغل

We welcome our leader Imran to Kahuta today, Naveed Mughal

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،8جولائی2022)
نوجوان سیاسی،سماجی وکاروباری شخصیت نوید مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے قائد عمران کو آج کہوٹہ آمد پر خوش آمد ید کہتے ہیں حلقے کی تقدید کا فیصلہ کرنل(ر)شبیر اعوان کی کامیابی سے منسلک ہے پی پی سیون کی عوام اگر علاقے میں ترقی دیکھنا چاہتی ہے تو وہ اپنا قیمتی ووٹ کرنل(ر)شبیر اعوان کو دیں مجھے قوی یقین ہے کہ حلقے کی عوام پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کرنل(ر)شبیر اعوان کو ضمنی الیکشن میں بھر پو ر کامیاب بنائیں گے، قائدتحریک انصاف عمران خا ن نے کرنل(ر)شبیر اعوان کو ٹکٹ دیاہے انشاء اللہتحریک انصاف کے سپاہی دن رات ایک کر کے کرنل(ر)شبیر اعوان کو کامیابی سے ہمکنار کرا کرحلقہ پی پی سیون کی سیٹ اپنے عمران خان کو سیٹ تحفہ میں دیں گے حلقہ پی پی سیون سے پی ٹی آئی کے تمام کارکنان اور حلقہ پی پی سات کی غیورعوام 17جو لائی کو بلے کے نشان پر مہر لگا کر عمران خان کو کامیاب بنائیں، انشا اللہ 17جو لائی کا سو رج کرنل ر شبیر اعوان کی کامیابی کی خو شخبری لیکر طلو ع ہو گا، ان خیالات کا اظہارنوجوان سیاسی،سماجی وکاروباری شخصیت نوید مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا انہو ں نے مزید کہاکہ کرنل ر شبیر اعوان کی کامیابی کیلئے ہم دن رات کام کرینگے حلقہ پی پی سات سے امید وار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سات کرنل ر شبیر اعوان کو بھاری اکثر یت سے کامیاب بنائیں گے، 17جو لائی کا سو رج کرنل ر شبیر اعوان کی خو شخبر ی لیکر طلو ع ہو گا،پی ٹی آئی کے تمام ووٹر، سپورٹر، کارکنا ن اور عوام بلے کے نشان پر مہر لگائیں گے اور عمران خان کو کامیاب بنائیں گے۔

عیدالضحیٰ ہمیں حقیت میں قربانی کا درس دیتی ہے

Eid-ul-Adha really teaches us sacrifice

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،8جولائی2022)
ممتاز عالم دین ممبر امن کمیٹی مولانا قاری عثمان عثمانی نے تمام امت مسلمہ کو حج اکبر اورعیدالضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ عیدالضحیٰ سنت ابراھمی انسانیت کے لیے ایک بہت بڑا پیغام ہے عیدالضحیٰ ہمیں حقیت میں قربانی کا درس دیتی ہے موجودہ معاشرتی حالات کے مطابق ہمیں قربانی کے جزبہ کو اپنانے کی ضرروت ہے ا قربانی کے حوالے سیللہ تعالی فرماتے ہے کہ قربانی کا نہ تو میرے تک خون پہنچتا ہے نہ گوشت جو چیز پہنچتی ہے وہ انسان کی نیت پہنچتی ہے اس لیے ہمیں جزبہ ایثار سے کام لینا چائیے انہوں نے کہا ہے کہ ہماری طرف سے تمام مسلمانوں کو عید الحضٰی کی خوشیاں مبارک ہوں انہوں نے کہا کہ قربانی اس عظیم الشان واقعہ کی یادگار ہے، جب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو جو انہیں بڑھاپے میں عطا ہوئے، اللہ تعالیٰ کے حکم اور اس کی رضا کے حصول کی خاطر قربان کرنے کے لئے تیار ہو گئے اور دوسری طرف فرمانبردار صابر و شاکر بیٹا اپنے والد گرامی کی زبان سے یہ اشارہ سن کر کہ اس کے رب نے اس کی جان کی قربانی طلب کی ہے، اسی لمحہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربان ہونے کے لئے تیار ہو گیا۔ اللہ رب العزت کو حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے بیٹے کی یہ ادا بہت پسند آئی قربانی قبول ہوئی مگر بیٹے کی جان بخش دی گئی اور اس کی جگہ ایک مینڈھا قربان کر دیا گیا، چنانچہ آج تک آپ علیہ السلام کا ذکر اور قربانی کی صورت میں آپ علیہ السلام کی یادگار موجود ہے اور قیامت تک موجود رہے گی۔

کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ اپنے علاقے کی عوام کے لیے دل میں درد رکھتے ہیں

Col (retd) Wasim Ahmad Janjua has areal feeling for the people of his area

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،8جولائی2022)
کہوٹہ کی معروف سماجی شخصیات راجہ عمران ضمیر جنجوعہ اور راجہ توقیر شبیر نے کہا ہے کہ کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ اپنے علاقے کی عوام کے لیے دل میں درد رکھتے ہیں ان کامیابی سے ہی حلقے کے مساہل حل ہونگے حلقہ پی پی سیون تحصیل کہوٹہ وتحصیل کلرسیداں کی باشعور عوام اس بار کسی سیاسی لیڈر کے دھوکے میں نہیں آئیں گے عوام کی ووٹ سے اسمبلیوں میں جانے والے اقتدار میں آکر عوام کو بھول جاتے ہیں اب حلقے کی عوام کی تقدیر بدلنے کا وقت آ چکا ہے عوام کو بھی چاہے کہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرتے ہوئے مخلص قیادت کا انتخاب کرے آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ بے لوث قیادت ہے اور بغیر کسی لالچ کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں ان کے پاس اقتدار ہو یا نہ ہو پھر بھی مخلوق خدا کی خدمت جاری رکھی ہوئی ہے حلقہ پی پی سیون کی مختلف یونین کونسلوں کی سیاسی و سماجی اور غیور عوام کی بھرپور ان کو حمایت حاصل ہے ہے ضمنی انتخابات میں بھاری اکثریت میں کامیاب ہوکر حلقہ پی پی سیون میں ترقیاتی کاموں میں ایک نیا باب شروع ہوگا۔

Show More

Related Articles

Back to top button