DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Batool Zain Janjua, a PTI leader from Sultan Khail village, was elected a member of the Punjab Assembly on special seats for women.

کلرسیداں سے تعلق رکھنے والی پی ٹی آئی کی خاتون رہنما بتول زین جنجوعہ خواتین کی خصوصی نشستوں پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،03جولائی,2022)—کلرسیداں کے گاؤں سلطان خیل سے تعلق رکھنے والی پی ٹی آئی کی خاتون رہنما بتول زین جنجوعہ خواتین کی خصوصی نشستوں پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئی ہیں یہ علاقہ کے معروف سیاسی سماجی رہنما راجہ زین جنجوعہ کی دختر ہیں ان کا تعلق کلرسیداں کی یونین کونسل دوبیرن کلاں کے پسماندہ ترین گاؤں سلطان خیل سے ہے۔بتول زین جنجوعہ کی چند ماہ قبل اپریل میں ہی شادی ہوئی ہے یہ پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کی رکن بھی ہیں اور پی ٹی آئی میں یہ نہ صرف یوتھ کی نمائندگی کرتی ہیں بلکہ ان کا تعلق بھی پی ٹی آئی میں دسویں نمبر پر ہے۔یہ زرتاج گل کی بھی گہری دوست ہیں ان کے والد راجہ زین جنجوعہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ وہ اپنے بیٹی کے رکن اسمبلی منتخب ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں ان کی بیٹی بتول زین نے سترہ برس کی عمر میں ہی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی یہ خواتین کے بارے میں قانون سازی کرنا چاہتی ہیں۔وہ خواتین کو جائیداد میں حصے کو لازمی قرار دینے کے لیئے موثر قانون سازی کا ارادہ رکھتی ہیں وہ دیہات میں خواتین پر گھریلو تشدد اور نفرت کے خاتمے میں بھی کلیدی کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ادہر کلرسیداں میں بھی بتول زین جنجوعہ کی رکن اسمبلی منتخب ہونے پر لوگوں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ بتول زین جنجوعہ نہ صرف پی ٹی آئی کی دیہات تک مقبولیت میں کردار ادا کریں گی بلکہ یہ اپنے علاقے کا بھی نام روشن کرنے کا موجب بنیں گی۔دریں اثنا آئی ایس آئی کے ریٹائرڈ ڈی جی جنرل ظہیر الاسلام راجہ نے بتول زین جنجوعہ کے والد راجہ زین جنجوعہ سے ملاقات کی اور ان کی دختر کے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, July 03, 2022) Batool Zain Janjua, a PTI leader from Sultan Khail village, was elected a member of the Punjab Assembly on special seats for women. Batool Zain Janjua is the daughter of political and social leader Raja Zain Janjua, She is also ranked tenth in PTI. She is also a close friend of Zartaj Gul, Her father Raja Zain Janjua when contacted said that his daughter Batool Zain joined PTI at the age of 17. She wants to legislate for women, for the property, I intend to enact effective legislation to make the section mandatory in the country. She is also intended to play a key role in its elimination. In other parts of the country, people were happy to see Batol Zain Janjua elected as a member of the Assembly. Meanwhile, retired ISI DG General Zaheer-ul-Islam Raja met Raja Zain Janjua, father of Batool Zain Janjua and he congratulated him on the election victory of his daughter to the Punjab Assembly and presented a bouquet of flowers.

ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی, انجینئر قمر الاسلام راجہ

PML-N will win by-elections by a landslide, says Engineer Qamar-ul-Islam Raja

www.pothwar.com / File photo of Engineer Qamar Ul Islam

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،03جولائی,2022)— مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے چیئرمین انجینئر قمر الاسلام راجہ نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی عوام دو ماہ کی کارکردگی نہیں چار سال کی کارکردگی دیکھ کر ووٹ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز معروف کاروباری مسعود احمد بھٹی کے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجہ اخلاق حسین،راجہ طارق محمود،راجہ پرویز اختر،راجہ ناصر منہاس بھی موجود تھے۔انجینئر قمراسلام راجہ نے کہاکہ پنجاب کل کی طرح آج بھی مسلم لیگ ن کا ہے سابق حکومت کے آئی ایم ایف سے کئے گئے غلط معاہدوں کی وجہ سے مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔عوام کوعلم ہے کہ نیازی حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا،میاں شہباز کے اقتدار میں آنے کے بعد عوام کو بہتری کی امید ہے اور موجودہ حکومت عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔ہماری سابق کارکردگی آج بھی عوام کے سامنے ہے جتنی ترقی مسلم لیگ ن کے دور میں ہوئی کسی اور دور میں نہیں ہوئی۔انجینئر قمر الاسلام راجہ نے کہا کہ حمزہ شہباز 22 جولائی کے بعد بھی واضح برتری سے وزیر اعلی پنجاب منتخب کر لیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت کی 4سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے پنجاب میں عمران نیازی نے فرح گوگی کے ذریعے خوب مال بنایا۔انہوں نے کہا کہ پی پی 7 کے ضمنی الیکشن مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔پی ٹی آئی ضمنی انتخابات میں ہی نہیں آئندہ عام انتخابات میں بھی بدترین شکست سے دوچار ہو گی۔

حلقہ پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں تیزی،مسلم لیگ ن،پی ٹی آئی اور تحریک لبیک کے اجتماعات میں مرکزی قائدین کی شرکت کا اغاز۔

In the by-elections of constituency PP-7, the participation of central leaders in the rallies of PML-N, PTI and Tehreek-e-Labbaik has started

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،03جولائی,2022)—حلقہ پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں تیزی،مسلم لیگ ن،پی ٹی آئی اور تحریک لبیک کے اجتماعات میں مرکزی قائدین کی شرکت کا اغاز۔پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل شبیر اعوان کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک اجتماع آج بروز اتوار کی شام ممیام میں ہو رہا ہے جس میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما قاسم سوری شرکت کریں گے جبکہ مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پانچ جولائی بروز منگل شام چھ بجے کلرسیداں پہنچ رہے ہیں جہاں وہ سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس مرحوم کے دفتر میں انتخابی کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد وہاں ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے جبکہ تحریک لبیک کے سربراہ علامہ سعد رضوی آٹھ جولائی بروز جمعہ شام چار بجے کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں بھی انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے،علامہ سعد رضوی کا یہ پہلا دورہ کلرسیداں ہوگا۔

علاقہ کے بہتر مفاد کیلئے اپنے ووٹ اور عہدے کی قربانی دی۔ راجہ صغیر احمد

I sacrificed for the betterment of the region. Raja Saghir Ahmed

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،03جولائی,2022)—صوبائی حلقہ پی پی 7 سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار راجہ صغیر احمد نے کہا کہ میں نے علاقہ کے بہتر مفاد کیلئے اپنے ووٹ اور عہدے کی قربانی دی۔2018کے انتخابات میں پی ٹی آئی والوں نے مجھے نہیں بلکہ میں نے ان کی حمایت کی اور پانچ ووٹوں کے عوض ساڑھے تین ارب روپے کے فنڈز حاصل کر کے علاقہ کی تعمیر و ترقی پر خرچ کئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع جسوالہ میں سخاوت حسین بھٹی اور ابرار بھٹی کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔اس موقع پر بھٹی برادری،ملک و راجہ برادری اور منہاس برادری نے راجہ صغیر احمد کی حمایت کا اعلان کیا۔راجہ صغیر احمد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ایک کروڑ کی نوکریوں کے بدلے میں مجھے سات نوکریاں دی گئیں۔ملک کا پیسہ گوگی لے گئی جبکہ پی ٹی آئی نے تین برسوں میں قرضے لے کر ملک اور قوم کو مسائل کے دلدل میں پھنسا دیاجس کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ساڑھے تین برسوں میں مسلم لیگ ن کے حکمرانوں کی ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت نہ کر سکے۔ان کے پاس وزیر اعلی کا امیدوار نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ایم سی بحال ہونے کے بعد تمام فنڈز ضلع کونسل سے واپس لا کر ایم سی کلر سیداں کی تمام وارڈز میں برابر کی سطح پراستعمال کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کی حکومت میں کوئی پلاٹ لیا نہ کوٹھی بلکہ اپنا ذاتی ہوٹل بھی سیاست کی نذر کر دیا۔انہوں نے کہا کہ میں صغیر بھی ہوں اور فقیر بھی ہوں۔مسلم لیگ (ن) تحصیل کلر سیداں سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلر سیداں میں مسلم لیگ ن متحد اور تمام کونسلرز ایک صفحہ پر ہیں اور انشاء اللہ 17 جولائی کا سورج راجہ صغیر احمد کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔ سابق ممبر بلدیہ شیخ حسن ریاض نے خطاب میں کہا کہ جسوالہ کی عوام نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے حق میں فیصلہ دے کر 17 جولائی کے انتخاب میں راجہ صغیر احمد کی کامیابی کو یقینی بنادیا ہے۔تقریب سے سابق ممبر بلدیہ راجہ ظفر محمود نے بھی خطاب کیا۔

پولیس کی شراب سپلائرکے خلاف کاروائی، ملزم گرفتار

Police take action against liquor supplier, accused arrested

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،03جولائی,2022)—کلر سیداں پولیس کی شراب سپلائرکے خلاف کاروائی، ملزم گرفتار،100بوتل شراب برآمد،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس نے شراب سپلائرکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم کبیر احمد سکنہ نلہ مسلماناں کو گرفتار کرکے ملزم سے100بوتل شراب برآمدکرلی،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ نے ایس ایچ او کلرسیداں اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔ منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

فری میڈیکل کیمپ آج بروز اتوار گاؤں پھلینہ میں لگایا جا رہا ہے

A free medical camp is being set up in Pahlina village on Sunday

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،03جولائی,2022)—فری میڈیکل کیمپ آج بروز اتوار گاؤں پھلینہ میں لگایا جا رہا ہے جہاں مریضوں کا مفت چیک اپ اور انہیں ادویات بھی مہیا کی جائیں گی۔

دوبیرن روڈ, دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئ

Four people were injured in a collision between two motorcycles on Dobern Road

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،03جولائی,2022)— دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو کو تشویش ناک حالت میں راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا۔ٹریفک کا یہ حادثہ دوبیرن روڈ پر پیش آیا جہاں دو تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکراگئے جس سے 21 سالہ عمیر،18 سالہ اسرار،14 سالہ قدیر اور 15 سالہ عبداللہ زخمی ہو گیا جنہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں شفٹ کر دیا گیا جن میں سے اسرار اور عبداللہ کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈیوٹی آفیسر ٹریفک وارڈنز عمران نواب خان بھی موقع پر پہنچ گئے۔

صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر ریفریشمنٹ سنٹر کے مالک کیخلاف مقدمہ درج

A Case against the owner of the refreshment center for poor sanitation arrangements

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،03جولائی,2022)—صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کلر سیداں میں ریفریشمنٹ سنٹر کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔اسماء شفیق نے استغاثے میں تحریر کیا کہ میں ہمراہ انیقہ حسن (فوڈ سیفٹی آفیسر) اور کنول عابد (اسسٹنٹ فوڈ آفیسر) نے دن ایک بجے کے قریب نصیر عبدل علی،ریفریشمنٹ سنٹر مین چوک کلر سیداں کا معائنہ کیا اور معائنے کے دوران ریفریشمنٹ سنٹر میں صفائی کے انتظامات ناقص پائے گئے جبکہ نصیر عبدل علی کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے وقتا روقتاصفائی کے متعلق ہدایات بھی دی جاتی رہی تھیں جس پر اس نے کوئی توجہ نہ دی۔گزشتہ روز بھی معائنہ کے دوران صفائی کی ابتر صورتحال پائی گئی جس پر مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button