DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; In most of the villages of UC Dakhali, the esteemed area has announced its full support to Col (retd) Wasim Ahmed Janjua.

یوسی دکھالی کے بیشتر گاؤں میں معززین علاقہ نے کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کی بھر پور حمائت کا اعلان

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30جون2022)
ٓٓآزاد امیدوار صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ کی حمائت کا سلسلہ بدستور جاری۔ روزانہ حلقے کی عوام جوق در جوق آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل وسیم احمد جنجوعہ کے قافلے میں شامل۔یوسی دکھالی کے بیشتر گاؤں سے سینکڑوں کی تعداد میں معززین علاقہ نے کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کی بھر پور حمائت کا اعلان کر دیاتفصیل کے مطابق گذشتہ روز معروف سیاسی وسماجی شخصیت آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل وسیم احمد جنجوعہ نے مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا اس موقع پریونین کونسل دکھالی کے موضع لونہ اور گاؤں تھلہ کے معززین راجہ جاوید آف دکھالی، راجہ نوید آف دکھالی، راجہ وحید آف دکھالی، راجہ شبیر، نمبردار راجہ خالد،حسن محمود،مسعود صادق،شاہد محمود دکھالی،سید عون شاہ کھڑانگ سیداں، صوبیدار لطیف نے اپنے عزیز و اقارب، دوستوں، برادری اور ساتھیوں کے ہمراہ،آزاد امیدوار کرنل وسیم جنجوعہ کی مکمل حمائت کا اعلان کردیا کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ نے تمام افراد کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ اقتدار میرا مشن نہیں ہے بلکہ اپنے حلقے کی عوام کے مسائل حل کر نا میرا اولین مشن ہے آپ بھائیوں کے تعاون سے الیکشن جیتوں گا اور جیت کر حلقے میں ترقیاتی کاموں کے جھال بچھاد وں گا۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, June 30, 2022)
* Independent candidate for Punjab Assembly constituency PP-7 Col (retd) Wasim Ahmad Janjua continues to tour various places. The people of the constituency Dhakali joined the caravan of Col. Waseem Ahmed Janjua, an independent candidate for the Punjab Provincial Assembly, PP-7 constituency. According to the details announced yesterday, well-known political and social personality Independent candidate for Punjab Assembly constituency PP-7 Col. Waseem Ahmad Janjua visited various union councils. Naveed of Dakhali, Raja Waheed of Dakhali, Raja Shabbir, numbered Raja Khalid, Hassan Mahmood, Masood Sadiq, Shahid Mahmood Dakhali, Syed Aun Shah Kharang Syedan, Subedar Latif along with their relatives, friends, community and colleagues, announced to support independent candidates Col (retd) Waseem Ahmad Janjua.

راجہ صغیر احمد بھاری اکثریت سے کامیاب ہو ں گے۔کونسلر راجہ عباس پپو اور کامران کیانی آف بگلہ راجگان

Raja Saghir Ahmed will win by a landslide. Councilors Raja Abbas Pappu and Kamran Kayani of Bagla Rajgan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30جون2022)
کونسلر راجہ عباس پپو اور کامران کیانی آف بگلہ راجگان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضمنی الیکشن میں پی پی سات سے مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار راجہ صغیر احمد بھاری اکثریت سے کامیاب ہو ں گے۔ راجہ صغیر احمد نے حمزہ شہباز کو ووٹ دیکر احسان کیا ہے جس کا صلہ دینا ن لیگ کے ورکرز کی اولین ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہارکونسلر راجہ عباس پپو اور کامران کیانی آف بگلہ راجگان نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا راجہ صغیر احمد نڈر بے باک لیڈر ہیں اوران کا کئی نسلوں سے مسلم لیگ(ن) سے تعلق ہے انہوں نے کہا کہ اب ہمارے معاشرے میں ایک گروہ پیدا ہو گیا ہے جس کا وطیرہ الزام تراشی ہے۔کسی پر الزام لگا نا آسان ہے لیکن ثابت کرنا مشکل ہو تا ہے۔ الزام تراشی کی سیاست کر نے والوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چا یئے۔ ہر انسان کو چا ئیے کہ وہ اپنے اند ر ایسی ر صلاحیتیں پیداکر ے کہ دنیا اس کی تعریف کر ے ہم نے ہمیشہ اصولوں پر سیاست کی ہے اور ہم پہلے کی طرح اپنے مقام پر کھڑے ہیں پہلے الیکشن میں بھی مسلم لیگ(ن) کی حمایت کی اور اب بھی مسلم لیگ(ن) کی حمایت کر رہے ہیں۔ ہمارا جینا مرنا مسلم لیگ کے ساتھ ہے ہم پارٹی کے فیصلوں کے پابند ہیں مسلم لیگ کی قیادت جس کو بھی ٹکٹ دے اسکی حمایت کرنا ہم پر لازم ہے۔

آزاد امیدوار حلقہ پی پی 7 انجینئر راجہ نزاکت حسین کا تحصیل کہوٹہ کا دورہ

Independent candidate PP-7 Engineer Raja Nazakat Hussain visits Kahuta Tehsil

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30جون2022)
آزاد امیدوار حلقہ پی پی 7 انجینئر راجہ نزاکت حسین کا تحصیل کہوٹہ کا دورہ اور انتخابی مہم کے سلسلہ میں کہوٹہ میں بازار تاجروں سے ملاقاتیں کی اور اپناانتخابی منشور کے پمفلٹ تقسیم کیے اس موقع پر انجینئر راجہ نزاکت حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر حلقے کی پسماندگی کو دور کرنا ہے تواسکا واحد حل ہے روایاتی مفاداتی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا اگرحلقے کی محرومیوں کا ازالہ کرنا ہے تو اس سیاست کو ہمیشہ دفن کرنا ہوگا آج یہ حکقہ پسماندہ ترین ہے ہماری مائین بنہیں آج کے جدید دور میں بھی میلوں دور جا کر پانی لانے پر مجبور ہیں ہسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کے باعث ہماری مائیں بہنیں بیٹیاں اور ہمارے بھائی ذلیل و خوار ہو رہے ہیں مین جب یہ منظر دیکھتا ہوں تو میرا دل خون کے آنسو روتا ہے انجنئیر راجہ نذاکت نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک پڑھی لکھے لوگ قیادت نہ کریں راولپنڈی کی سب سے پرانی تحصیل کہوٹہ جوآج کے جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے سڑکیں کھنڈرات، ہسپتال میں سہولیات کی عدم دستیابی، کالجز نہ ہونے کے باعث دور دراز علاقوں کی بچیاں میٹرک کے بعد تعلیم حاصل نہیں کر سکتی جبکہ واٹر سپلائی نہ ہونے کے باعث خواتین میلوں دور جا کر پانی لانے پر مجبور ہیں ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں عوام کو اپنے حقوق کے لیے اب اٹھ کھڑا ہونا ہوگا ووٹ اللہ کی امانت ہے شخصیت کا انتحاب کرتے وقت اسکے کردار کو دیکھیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button