DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; Bewal bazaar in complete lockdown today in connection with energy saving campaign like in rest of the country

بیول اور گردو نواح میں بڑے بڑے شہروں کی طرح آج توانائی بچاؤ مہم کے سلسلے میں مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا

گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،راجہ طارق ایوب ,25جون2022)—بیول اور گردو نواح میں بڑے بڑے شہروں کی طرح آج توانائی بچاؤ مہم کے سلسلے میں مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا۔تمام شہر کا شہر دن بھر بند رھا۔یہ لاک ڈاؤن حکومت پنجاب کی جانب سے کیا گیا تھا جس کا مقصد بجلی کی بچت کرنا تھا اس کی وجہ سے آج نہ صرف بیول جبر قاضیاں حبیب چوک بھڈانہ چھوٹے بازار دن بھر بند رھے بلکہ تمام بڑے بڑے بازار بھی مکمل بند رھے۔ہر طرح کی مارکیٹ بند رھیں۔صرف سبزی فروٹ،بیکری،کریانہ نان بائی کی دکانیں کھلنے کی اجازت تھی ُ

Gujar Khan (Pothwar.com, Raja Tariq Ayub, June 25, 2022) * Like the big cities in ret of the country, Bewal and surrounding areas were in a complete lockdown in connection with the energy-saving campaign. The entire city remained closed throughout the day. This was done by the Punjab government with the aim of saving electricity. Due to this, not only Bewal also Jabber, Qazian, Habib Chowk, Bhadana bazaar remained closed all day but also all big bazaars remained completely closed. All kinds of markets were closed. Only vegetable, fruit, bakery, grocery, and bakery shops were allowed to open.

ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کرام کے معاوضہ جات بڑھائے

Increase the remuneration of duty teachers or threat of strike

گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،راجہ طارق ایوب ,25جون2022)—گھر گھر جا کر ووٹ کی تصدیق کرنے والے اساتذہ کوالیکشن کمیشن کی جانب سے بہت کم معاوضہ دیا گیا ہے۔گزشتہ سال ماہ نومبر دسمبر میں ووٹ کی تصدیق کے لئے ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ نے بتایا کہ مسلسل ایک ماہ سے زیادہ گھر گھر جا کر ایک ایک ووٹ کی تصدیق کی گئی پھر دوسرا مرحلہ بھی آیا جس میں ڈیوٹی کی گئی اور اب چھ ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے بعد جب معاوضہ دیا گیا تو وہ بھی ٹیکس کاٹ کر دیا گیا اور بہت کم دیا گیا۔اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ ہمیں یہ معاوضہ جات قبول نہیں الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔نہ صرف گزشتہ ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کرام کے معاوضہ جات بڑھائے بلکہ آئیندہ کے لئے بھی اپنے معاوضہ جات میں اضافہ کرے اور باقاعدہ لسٹ جاری کرے نہیں تو اساتذہ کرام الیکشن ڈیوٹیز کا بائیکاٹ کریں گے اور احتجاج بھی کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button