DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Norway; Lord Wajid Ali Khan addresses the Stability Pakistan Conference in Oslo

ناروے۔ ملک دشمن عناصر سے ہوشیار رہیں، پاکستان کی سا لمیت میں ہی سب کی بقاء ہے۔ لارڈ واجد علی خان کا اوسلو میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب

اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،عقیل قادر,22جون2022)— پاک ناروے فورم کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس منعقد کی گئی جس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے اوسلو اور گردونواح سے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ قاری نور علی سیالوی نے کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا اور عبدالمنان نے نعت رسول ﷺ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی لارڈ واجد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اسکے اداروں سے محبت کیجئے کیونکہ ریاست پاکستان جس دور سے گذر رہی ہے اسکے لیے ضروری ہے کہ بلا تفریق تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان ریاست پاکستان کے استحکام کے لیے کام کریں۔ چوہدری اقبال لوہسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے شہداء پر فخر ہے جنہوں نے وطن کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربا ن کیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کو ختم کیے بغیر ملک میں استحکام نہیں آ سکتا۔ سفیر پاکستان بابر امین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کی لازوال قربانیاں ہیں جنہیں کسی صورت بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن پاکستانیوں کو مختلف گروہوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان میں اندرونی انتشار کو ہوا دی جا سکے۔ نارویجن پارلیمینٹ کے ممبر مدثر کپور، اوسلو سٹی کونسل کے ممبر ناصر احمد، ڈاکٹر مبشر بنارس، معروف سیاستدان خالد محمود، چوہدری قمر عباس ٹوانہ، سید نعمت علی شاہ بخاری، مفتی طاہرعزیز باروی، وسیم شہزاد، طاہر ندیم، راشد علی اعوان اور دیگر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست پاکستان کے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور دشمن کی کسی چال کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اختتام پر پاک ناروے فورم کے صدر چوہدری قمر عباس ٹوانہ نے تمام مقررین اور مہمانوں کا کانفرنس میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Oslo (Pothwar.com, Aqeel Qadir, 22 June 2022) – The Stability Pakistan Conference was organized by the Pak-Norwegian Forum in which people from all walks of life from Oslo and surrounding areas participated in large numbers.

Qari Noor Ali Sialvi started the conference with recitation from Holy Quran and Abdul Manan was blessed to deliver Naat. The special guest of the conference, Lord Wajid Khan, in his address said that love Pakistan and its institutions because the state of Pakistan is going through a period in which it is necessary for the workers of all political parties to work for the stability of the state of Pakistan without any discrimination.

Addressing the gathering, Chaudhry Iqbal Lohsar said that he was proud of his martyrs who sacrificed their lives for the security of the country. He said that stability in the country could not be achieved without eradicating corruption.

Addressing the gathering, Ambassador of Pakistan Babar Amin said that overseas Pakistanis have made everlasting sacrifices for the development of Pakistan which cannot be forgotten under any circumstances. He said that the enemies of Pakistan wanted to divide Pakistanis into different groups so as to stir up internal strife in Pakistan.

Mudassar Kapoor, Member of Norwegian Parliament, Nasir Ahmed, Member of Oslo City Council, Dr. Mubashir Banaras, Prominent Politician Khalid Mahmood, Chaudhry Qamar Abbas Towana, Syed Nemat Ali Shah Bukhari, Mufti Tahir Aziz Barvi, Wasim Shehzad, Tahir Nadeem, Rashid Ali Awan and others. Addressing the conference, he said that he stood by the institutions of the state of Pakistan and would not allow any move of the enemy to succeed. At the end, the President of Pak-Norway Forum Chaudhry Qamar Abbas Towana thanked all the speakers and guests for attending the conference.

Show More

Related Articles

Back to top button