DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Raja Pervez Ashraf to play his full role for the development of all the union councils of Choa Khalsa.

راجہ پرویز اشرف حلقہ این اے 58مرکز چوآ خالصہ کی تمام یونین کونسلیں میں تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20جون2022)—پیپلزپارٹی تحصیل گوجر خان کے سنئیر راہنما ایم مقصود قریشی، نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف حلقہ این اے 58مرکز چوآ خالصہ کی تمام یونین کونسلیں میں تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے رابطہ سڑکوں سوئی گیس بجلی تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جائے گی جس سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پہ حل کیے جائیں گے راجہ پرویز اشرف کے فرزند شاہ رخ پرویز راجہ دن رات کلر سیداں کے عوام کے ساتھ رابطہ رکھے ہوئے ہیں اور علاقہ کے مسائل کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں کیونکہ پیپلزپارٹی کی سیاست عوام کی خدمت کی ہے تھانہ کچہری کی سیاست سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ کلر سیداں دھانگلی روڈ، کی منظوری حاصل کرکے پرویز اشرف نے عوام کے دل جیت لیے جلد ہی کلر سیداں اور گوجر خان کی عوام کے لیے میگا پراجیکٹس پر عمل درآمد شروع کیا جائے گا راجہ پرویز اشرف نے گوجرخاں میں پنجاب یونیورسٹی کا کیمپس منظور کروا کے گوجرخان کو بڑا تحفہ دیا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, June 20, 2022) – Senior Leader of PPP Tehsil Gujar Khan M. Maqsood Qureshi, in his statement, said that Speaker National Assembly Raja Pervez Ashraf constituency NA-58 Center Choa Khalsa construction in all union councils will continue. Special attention will be given to the field of Sui Gas, Power and Education. The problems of the people will be solved at their doorsteps.

پنجاب حکومت کے حالیہ بجٹ میں پی ٹی آئی حکومت میں شروع کیئے گئے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیئے بھی رقوم مختص کی ہیں

In the recent budget of the Punjab government, funds have also been allocated to complete the projects started in the PTI government.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20جون2022)—پنجاب حکومت کے حالیہ بجٹ میں پی ٹی آئی حکومت میں شروع کیئے گئے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیئے بھی رقوم مختص کی ہیں جن میں کلرسیداں اور گردونواح میں ماہلی ستھوانی،چواخالصہ پیر حالی،نوتھیہ موڑ سے موہڑہ بختاں،بمعہ گنگال،کمبیلی صادق سے پھلینہ،کلر سے بیول،گوجرخان سے بیول،حبیب چوک سے اسلام پورہ،مندرہ بھاٹہ روڈ،،جٹھہ ہتھیال سے بسالی سڑکوں کے علاوہ چک بیلی بائی پاس بھی شامل ہے گرلز مدارس چوآ خالصہ،کلرسیداں میں اضافی کمروں کے لیئے بھی فنڈز رکھے گئے ہیں دولتالہ،گوجرخان کے کالجوں میں اضافی کمروں کی منظوری دی گئی جی ٹی روڈ روات میں زیرتعمیر ٹی ایچ کیو ہسپتال کی تکمیل اور جوڑیاں میں 60 بستروں کے ہسپتال کے لیئے رقوم مختص کی گئی ہیں جنرل ہسپتال واہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے مساوی سہولیات کی فراہمی کے لیئے خطیر رقم رکھی گئی ہے بھوربن اور کہوٹہ میں تحصیل اسپورٹس کمپلیکس،ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں جدید سہولیات کی فراہمی،راولپنڈی رنگ روڈ،مری بلک واٹرسپلائی اسکیم،کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ بائی پاس کے لیئے بھی رقوم مختص کی گئی ہیں کلرسیداں میں زیرتعمیر پولیس اسٹیشن جی تکمیل کے لیئے فنڈز رکھے گئے ہیں گورنمنٹ گرلز کالج چنگا بنگیال کو بھی پنجاب بجٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ضمنی الیکشن کے حوالے اہم مشاورتی اجلاس

Important Consultative Meeting on PTI Pp7 By-Election

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20جون2022)—پی ٹی آئیPp7 کے ضمنی الیکشن کے حوالے اہم مشاورتی اجلاس میں کلرسیداں کی مختلف برادریوں کے سر براہان کے علاوہ سماجی و کاروباری افراد نے شرکت کی،تقریب کے منتظم سید سیماب حیدر شاہ تھے اس موقع پر پی ٹی آئی تحصیل کلر کے سابق صدر راجہ ساجد جاویر نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ ہم نے عمران خان کے نامزد امیدوار کو ووٹ دینی ہے مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے عوام اس حکومت سے چند ہفتوں میں اکتا گئے ہیں۔اب وقت آ گیا ہے ہم سب متحد ہو کر ایک جگہ اگھٹے ہو کر کرنل شبیر اعوان کی الیکشن مہم میں حصہ لیں گھر گھر عمران خان کا پیغام پہچائیں۔سید سیماب حیدر شاہ نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں ایم سی کلرسیداں سے پی ٹی آئی نے بھاری کامیابی حاصل کی تھی اس بار پہلے سے بھی زیادہ ووٹ لیں گے راجہ عبدالحمید،اظہر اقبال،غلام عباس گڈو،اسد علوی،حفیظ خلجی،حنیف مغل،عاصم مختار مغل،ضمیر صدیقی،تصور قریشی چوہدری ندیم الفت اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کلر سیداں میں نچلے طبقے کے تاجروں نے مہنگائی کیخلاف احتجاجی مارچ کیا۔

In Keller Syedan, lower class traders staged a protest march against inflation.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20جون2022)—کلر سیداں میں نچلے طبقے کے تاجروں نے مہنگائی کیخلاف احتجاجی مارچ کیا۔ شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ ”غریب کو جینے دو،مہنگائی کو کم کرو،ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نامنظور،غریب سے روٹی نہ چھینو،غریب مٹاؤ فارمولا بند کرواور ظالمانہ حکومت نہ منظور ”۔ کلر سیداں کے معروف قانون دان چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ نے اس موقع پر کلر سیداں چوک میں احتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی عروج پر ہے اور تمام ضروری اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں جس سے غریب کیلئے جسم اور جان کا رشتہ قائم رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔حکومت نے عوام کی امیدیں آئی ایم ایف کے آگے بیچ دیں۔امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی بم گرا کر عوام کا جینا دشوار کر دیا ہے۔حکومت مہنگائی کنٹرول نہیں کر سکتی تو اقتدار سے فورا الگ ہو جائے۔ہر طبقہ ظالم حکمرانوں سے نجات کیلئے سڑکوں پر نکل آیا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اعلی عہدوں پر فائز آفسران کے اخراجات میں کمی لائے۔مہنگائی کی وجہ سے غریب لوگ بے راہ روی کا شکار ہو کر چوری اور ڈکیتی جیسی وارداتیں کرنے پر مجبورہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سیاست میں جو جی میں آئے کرے مگر غریب کو جینے کا حق دے۔احتجاجی ریلی کی وجہ سے دونوں اطراف سے ٹریفک کی آمدورفت بھی شدید متاثر ہوئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button