DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Brigadier (retd) Shaz-ul-Haq Janjua and former Nazim UC Mator Sardar Ilyas Akhtar, along with thousands of others, announced their support for Col. Shabbir Awan.

برگیڈئیر(ر)شاز الحق جنجوعہ اور سابق ناظم یوسی مٹور سردار الیاس اختر نے ہزاروں افراد کے ہمراہ کرنل شبیر اعوان کی حمائت کا اعلان

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20جون2022)
برگیڈئیر(ر)شاز الحق جنجوعہ اور سابق ناظم یوسی مٹور سردار الیاس اختر نے ہزاروں افراد کے ہمراہ کرنل شبیر اعوان کی حمائت کا اعلان کر دیا۔کرنل شبیر اعوان کا پلڑا بھاری،عوام جوق در جو ق کرنل شبیر اعوان کے ساتھ شمولیت کر نے لگے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت برگیڈئیر(ر)شاز الحق جنجوعہ آف مٹور اور سابق ناظم یوسی مٹور سردار الیاس اخترنے اپنی رہائشگاوں پردو الگ الگ بڑھے جلسوں کا انعقاد کیا جس میں پیر صاحب لٹوری سیداں، برگیڈئیر(ر)راجہ عباس جنجوعہ،ایس ایس پی (ر) راجہ طیفور اختر،ایس ایس پی(ر) راجہ شاہد،سردار شعور اختر،حاجی شفقت محمود، راجہ شاہد جنجوعہ،راجہ عباس جنجوعہ،راجہ خرم جنجوعہ، راجہ علی اکبر جنجوعہ سمیت یونین کونسل مٹور کے کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات معززین علاقہ نے شر کت کی اس موقع پر تمام افراد نے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان کی بھر پور حمائت کا اعلان کر دیا کرنل محمد شبیر اعوان نے برگیڈئیر(ر)شاز الحق جنجوعہ، سابق ناظم یوسی مٹور سردار الیاس اختر،پیر صاحب لٹوری سیداں، برگیڈئیر(ر)راجہ عباس جنجوعہ،ایس ایس پی (ر) راجہ طیفور اختر،ایس ایس پی(ر) راجہ شاہد،سردار ظہور اختر،سردار شعور اختر سمیت تمام شرکاء کا شکر یہ ادا کیا اور کہاکہ انشاء اللہ کامیاب ہو کر علاقے کی عوام کے تمام مسائل حل کروں گا۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 20 June 2022)
Brigadier (retd) Shaz-ul-Haq Janjua and former Nazim UC Mator Sardar Ilyas Akhtar along with thousands of people announced their support for Col. Shabbir Awan. According to the details, the well-known political and social personality of Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Brigadier (retd) Shaz-ul-Haq Janjua of Mator and former Nazim UC Mator Sardar Ilyas Akhtar held separate meetings at their residences in which Pir Sahib Lotori Syedan, Brigadier (R) Raja Abbas Janjua, SSP (r) Raja Taifur Akhtar, SSP (r) Raja Shahid, Sardar Shoor Akhtar, Haji Shafqat Mahmood, Raja Shahid Janjua, Raja Abbas Janjua, Raja Khurram Janjua, Raja Ali Akbar Janjua A large number of political and social personalities of the area, including Union Council Mator, participated in the event. Muhammad Shabbir Awan called on Brigadier (retd) Shaz-ul-Haq Janjua, former Nazim UC Mator Sardar Ilyas Akhtar, Pir Sahib Lotori Syedan, Berg. He thanked all the participants including  (R) Raja Abbas Janjua, SSP (R) Raja Taifur Akhtar, SSP (R) Raja Shahid, Sardar Zahoor Akhtar, Sardar Shoor Akhtar.

ملک میں جاری مہنگائی کی اصل وجہ سابقہ حکومت کا آئی ایم ایف سے کیے ہوئے معائدے ہیں

The real reason for the ongoing inflation in the country is the agreements made by the previous government with the IMF

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20جون2022)
مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ سعید احمد نے نمائندہ پریس کلب کہوٹہ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی عوام سابقہ حکومت کا خمیازہ بھگت رہی ہے ملک میں جاری مہنگائی کی اصل وجہ سابقہ حکومت کا آئی ایم ایف سے کیے ہوئے معائدے ہیں جس کی پاسداری میں اتحادی حکومت کو مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف سے معائدہ عمران حکومت نے کیا اسی معائدے کے تحت پٹرول اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ کیا جا رہا قوم کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ اس مہنگائی کی وجہ پی ٹی آئی حکومت کا آئی ایم ایف سے معائدہ بھی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک ایجنڈے کے تحت یہ سب کیا تاکہ ملکی معشیت کا بیڑا غرق کیا جا سکے گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل جاری ہے اقدام سے ملکی زر مبادلہ بڑھے گاماضی میں لئے گئے قرضوں نے عوام کا جینا محال کر دیا جس کے باعث ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا اور تمام بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد عوام کا فائدہ ہوگا ملکی ترقی میں اضافہ ہو گا۔

کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی کامیابی کے لیے آستانہ عالیہ گودڑی بادشاہ کے سجادہ نشین خصوصی دعا

Sajjada Nasheen ghodri Badshah Special Prayers of Astana Alia Godri Badshah for the success of Col (retd) Wasim Janjua

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20جون2022)
کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی کامیابی کے لیے آستانہ عالیہ گودڑی بادشاہ کے سجادہ نشین خصوصی دعا۔کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے ان کا شکر یہ ادا کیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل پاکستان اور آزادکشمیر کی عظیم روحانی ہستی حضرت بابا گودڑی بادشاہؒکے سجادہ نشین صاحبزادہ ساہیں عمران فاروق اور صاحبزادہ ساہیں فیضان فاروق سے کرنل (ر) وسیم جنجوعہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی اس موقع پر انہوں نے صاحبزادہ ساہیں عمران فاروق اور صاحبزادہ ساہیں فیضان فاروق کو اپنے الیکشن لڑنے کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ عوام اور علاقے کے مسائل دیکھ کر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے اللہ پاک کے کرم، عوام کے تعاون اور آپ کی خصوصی دعاوں سے الیکشن میں کامیاب ہونگا اور جیت اپنے علاقے کی عوام کے مسائل حل کروں گا آستانہ عالیہ گودڑی بادشاہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ ساہیں عمران فاروق اور صاحبزادہ ساہیں فیضان فاروق نے کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی اس موقع پر اس موقع پر نمبردار راجہ ندیم رشید، پیر سید ظہیر عباس نقوی،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ بھی بھی موجودتھ

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20جون2022)
سابق کونسلر ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈووکیٹ کے والدِ محترم کی وفات پراظہار تعزیت کا سلسلہ بدستور جاری۔معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق کونسلر ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈووکیٹ کے والدِ محترم کی وفات پر ادارہ شماریات کے ڈائریکٹر ایڈمن راجہ بشیر جنجوعہ،سابق چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی،سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،سینئر راہنما پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،سیکرٹری ذوالفقار علی،آفتاب ستی محکمہ ایجوکیشن، ٹھیکیدار راجہ طالب حسین آف پنیالی،معروف صحافی ملک عامر محمود،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ پر جا ان کے اظہار تعزیت کی اور مر حوم کے درجات بلندی کے لیے دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button