DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; SHO Kahuta Umar Saddique Gujjar Transferred and is replaced by Ishtiaq Masood Cheema
تھانہ کہوٹہ میں تعینات فرض شناس ایس ایچ او عمر صدیق گجرکا تبادلہ اشتیاق مسعود چیمہ نئے ایس ایچ او تعینات
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16جون2022)
تھانہ کہوٹہ میں تعینات فرض شناس ایس ایچ او عمر صدیق گجرکا تبادلہ اشتیاق مسعود چیمہ نئے ایس ایچ او تعینات۔تھانہ کہوٹہ کے ملازمین اور سول سوسائٹی کے معززین نے فرض شناس ایس ایچ او عمر صدیق گجرکونیک خواہشات اور ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ کہوٹہ میں تعینات فرض شناس ایس ایچ او عمر صدیق گجرکا تبادلہ ہو گیا جبکہ ان کی جگہ اشتیاق مسعود چیمہ تھانہ کہوٹہ کے نئے ایس ایچ او تعینات فرض شناس آفیسرعمر صدیق گجر نے اپنی کہوٹہ تعیناتی کا حق ادا کیا منشیات فروش کی بات ہو،لکڑی چوروں یا دیگر جرائم پیشہ افراد کا ذکر ہو ایس ایچ اوعمر گجر نے بڑھے بڑھوں کی بولتی بند کرتے ہوئے سب کو لگام ڈالی ایس ایچ اوعمر گجر رخصت کے وقت تھانہ کے آفیسر ملازمین کا شکریہ ادا کیا جبکہ حوالات میں بند ملزمان سے آخری ملاقات کی کہوٹہ کی نوجوان سیاسی شخصیت جابر کیانی آف کلیال ،نوجوان قانون دان و اینکر پرسن ارسلان اصغر کیانی،انعام الحق ہاشمی اورتھانہ کے عملہ نے ایس ایچ او کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا ایس ایچ اوعمر گجر نے تمام افراد کاشکر یہ ادا کیا۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 16 June 2022) SHO Kahuta Umar Saddique Gujjar Transferred and is replaced by Ishtiaq Masood Cheema.
Employees of Kahuta police station and civil society dignitaries have praised SHO Umar Siddique Gujjar.
پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان کا دورہ
PTI nominee for Punjab Provincial Assembly Col. Muhammad Shabbir Awan visits Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16جون2022)
پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان کا دورہ تحصیل کہوٹہ مختلف مقامات پر حاضری دی،کارکنوں،ورکروں سے بھی ملاقات کی تفصٰل کے مطابق گذشتہ روز سابق ایم پی اے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان نے کہوٹہ کا دورہ کیا انہوں نے اپنے دورے میں ڈھنگور سیداں والے غلام نبی کی نمازے جنازہ میں شر کت کی لواحقین سے اظہار تعزیت کیا،سروٹ راجگان والے راجہ محسن کمال جنجوعہ کے صاحبزادے کی وفات پرفاتحہ خوانی کی،ٹٹھی سیداں کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید نذابت حسین شاہ کے والد محترم کی وفات پرفاتحہ خوانی،(صداقت میڈیکل سٹور والے) مرزا صداقت سے ملاقات کی،کہوٹہ کی معروف مذہبی و علمی شخصیت حضور قبلہ حافظ عبدالغفور سے ملاقات کی اس موقع پر ان کے ہمراہ امیدوار برائے چیئرمین MC کہوٹہ راجہ عمران ستار جنجوعہ،ماسٹر محمد زبیر، نوید ستی آف کلیال، نوید اقبال مغل،کونسلر عبدالحمید کیانی، ساجد ستی آف گلہ، عدیل افضل، سردار ماجد حسین،ملک سہیل سہیلی، عقیل قریشی بھی ہمراہ موجود تھے۔
کرنل (ر) وسیم جنجوعہ سے کہوٹہ کی یوتھ اور کھلاڑیوں کے وفد کی ملاقات
A delegation of youth and players of Kahuta called on Col (retd) Wasim Janjua




