DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
Bradford; Taxi driver Sohail killed in M606 car crash
ٹیکسی ڈرائیور سہیل حادثے کے نتیجے میں جاں بحق

بریڈفورڈ کے بریڈ فورڈ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ,16,جون2022)—M606موٹروے پر المناک حادثہ پیش آیا ہے غلط سمت سے آنے والی وین نیایک ٹیکسی کار کو ٹکر مار دی پولیس وین کے تعاقب میں تھی جس کی وجہ سے ڈرائیور نے وین موٹر وے کی غلطسمت دوڑا دی دونوں گاڑیوں کے حادثے کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کے نتیجے ہلاک ہونے والوں میں ٹیکسی کار ڈرائیور اور مسافر شامل ہوئے حادثہ گزشتہ رات گیارہ بجے پیش آیا۔ جنازہ گروپ کے مطابق ہلاک ہونے والاٹیکسی ڈرائیور 27سالہ سہیل علی بریڈفورڈ ارائیول ٹیکسی میں کام کرتا تھا۔حادثے کے باعث رات سے بندموٹر وے اب ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ویسٹ یارکشائر پولیس نے تصادم تک لے جانے والے حالات میں پولیس گاڑی کے ملوث ہونے کی وجہ سے آزاد دفتر برائیپولیس کنڈکٹ کو مطلع کیا ہے۔سہیل نے آخری کسٹمر بریڈ فورڈ رائل انفرمری ہسپتال سے اٹھایا تھاجسے چھوڑنے کے کیے ہڈرزفیلڈ جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔




