کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15جون2022)—مظہر اقبال سکنہ سہر نے مقدمہ درج کرایا کہ میں برطانوی شہری ہوں اور آج کل پاکستان آیا ہوا ہوں۔گزشتہ روز دن 02بجے کے قریب میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ اچانک میری بھتیجی مسماۃ (ل) سکنہ لاہور اور 7/8کے قریب افراد جو آتشیں اسلحہ سے مسلح تھے دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہو گئے اور ہم سب کو اسلحہ کی نوک پر حبس بے جا میں رکھ کر قتل کرنے کی دھمکیاں دیں اور میرے اور میرے بھائی کے گھر کا گھریلو سامان اور موٹر سائیکل کو توڑ پھوڑ دیا اور جاتے وقت دونوں گھروں کا قیمتی سامان بھی ہمراہ لے گئے۔
Kallar Syedan (RPothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 15 June 2022) * Mazhar Iqbal resident of Sehar filed a case that I am a British citizen and I have come home for holidays, Suddenly his niece living in Lahore and about 7/8 other people who were armed with firearms climbed the wall and entered and threatened to kill us all by keeping us at gunpoint. And they smashed my and my brother’s household goods and stole a motorcycle and took away the valuables of both the houses on their way out.