DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Col. (retd) Wasim Janjua, submitted his nomination papers as an independent candidate.
کہوٹہ شہرکی سیاسی وسماجی شخصیت کرنل(ر)وسیم جنجوعہ نے آزاد امیدارکے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کر ا دیے
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8جون2022)
حلقہ پی پی سیون کی سیاست میں ہلچل سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے علاوہ کہوٹہ شہرکی سیاسی وسماجی شخصیت کرنل(ر)وسیم جنجوعہ نے آزاد امیدارکے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کر ا دیے کرنل(ر)وسیم جنجوعہ نے سینکڑوں کارکنوں، ورکروں،سپورٹروں اورعلاقے کی سیاسی وسماجی شخصیات کے ہمراہ ریٹرینگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کر اے۔ کرنل وسیم جنجوعہ کو صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم کے مرکزی آفس سے ٹی ایم ااے آفس ایک بڑھے جلوس کے ہمراہ لیا گیا راستے میں تمام دوکانداروں نے کرنل(ر)وسیم جنجوعہ کا پر تباک استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اس موقع پرسابق سٹی ناظم راجہ امان اللہ غازی، کرنل راجہ تبسم جنجوعہ،کیپٹن راجہ الطاف جنجوعہ،راجہ اظہر مامون،صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم،راجہ خورشید عالم،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ،راجہ توقیر شبیر سمیت دیگر برادریوں کی سر کر دہ شخصیات بھی موجود تھے اس موقع پر کرنل(ر)وسیم جنجوعہ نے کہا کہ حلقہ پی پی سیون اورکہوٹہ سٹی آج کے جدید دور میں بھی تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں نوجوانوں کے لیے صحت تعلیم اور سپورٹس جیسے مسائل ہیں جو آج تک حل نہ ہو سکے میرا مشن بلا تقریف عوام کی خدمت ہے پورے حلقے میں جاوں گامیرے بڑھے میرے ساتھ ہیں حلقہ پی پی سیون کے مسائل کے حل کے لیے جد وجہد جاری رکھوں گا کرنل(ر)وسیم جنجوعہ کے الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد کہوٹہ میں خوشی کی لہر دوڑگئی ہئے۔




