DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kallar Syedan; Receipt of nomination papers for Punjab Assembly constituency PP-7 by-election has started

نجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 کے ضمنی الیکشن کے لیئے کاغزات نامزدگی کی وصولی شروع ہو گئی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07جون2022)—پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 کے ضمنی الیکشن کے لیئے کاغزات نامزدگی کی وصولی شروع ہو گئی، پی ٹی آئی کے کرنل شبیراعوان نے کاغزات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے پانچ امیدواروں ہارون کمال ہاشمی،حافظ سہیل اشرف ملک،کرنل شبیر اعوان،راجہ وحید اور راجہ طارق محمود مرتضی نے پارٹی کو ٹکٹ کے لیئے درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں پی ٹی آئی کا الیکشن بورڈ عمران خان کی قیادت میں آج بروز منگل اپنے پارٹی امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دیں گے۔تحریک لبیک نے حافظ منصور ظہور لنگڑیال،پیپلز پارٹی نے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،جماعت اسلامی نے راجہ تنویر حسین کو نامزد کیا ہے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 07 June 2022) * Receipt of nomination papers for the by-election of Punjab Assembly constituency PP-7 has started, Col. Shabir Awan of PTI has submitted nomination papers. Five candidates of PTI Haroon Kamal Hashmi, Hafiz Sohail Ashraf Malik, Col. Shabbir Awan, Raja Waheed and Raja Tariq Mehmood Murtaza have submitted applications for tickets too. The party will finalize the names of its candidates on Tuesday. Tehreek-e-Labbaik has nominated Hafiz Mansoor Zahoor Langarial, PPP has nominated district president Chaudhry Zaheer Mahmood and Jamaat-e-Islami has nominated Raja Tanveer Hussain. Today is the last day to submit nomination papers.

راجہ جاوید اخلاص کی قیادت میں مسلم لیگ ن کلرسیداں کے وفد کی رانا ثنااللہ اور شاہد خاقان عباسی سے ملاقات

A delegation of PML-N led by Raja Javed Ikhlas called on Rana Sanaullah and Shahid Khaqan Abbasi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07جون2022)—مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص کی قیادت میں مسلم لیگ ن کلرسیداں کے وفد کی وفاقی وزیر قانون رانا ثنااللہ اور مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی سے ملاقات،کلردھانگلی روڈ کو پنجاب کے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں شامل کرنے کی یقین دھانی،مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈروں کو ترقیاتی اسکیموں کی سفارش کا بھی اختیار دے دیا گیا۔ وفد میں محمد ظریف راجا،راجہ ندیم احمد،راجہ طلال خلیل اور طیب محمود قریشی بھی موجود تھے، وفاقی وزیر رانا ثنااللہ نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت نے تمام اپنے ٹکٹ ہولڈروں سے ترقیاتی اسکیموں میں مشاورت اور رہنمائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس بارے میں ٹکٹ ہولڈروں کو بھی مطلع کیا جا رھا ہے ہم ترقیاتی سفر وہیں سے شروع کر رہے ہیں جہاں سے یہ سلسلہ ٹوٹا تھا۔ ادہر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفد کو کلرسیداں دھاندلی روڈ کی ازسر نو تعمیر کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے دورہ نرڑھ میں اس کی تعمیر کا اعلان کیا تھا مگر پی ٹی آئی نے اس منصوبے کو نظرانداز کیا یہ سڑک آزادکشمیر کے متعدد اضلاع کو راولپنڈی اسلام آباد سے ملاتی ہے اس کا پی سی ون تیار ہو چکا ہے اس منصوبے کو پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ بنایا جا رہا ہے وفد نے رانا ثنااللہ اور شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کیا۔

راجہ خرم پرویز اشرف کابنک چوک کنوہا میں منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب

Raja Khurram Pervez Ashraf addressing a gathering held at bank Chauk, Kanoha

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07جون2022)—پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری راجہ خرم پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہماری سیاست علاقہ کی تعمیر و ترقی،عوام اور علاقہ کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنانا ہے۔گفتار کی بجائے عملی کردار اور منفی پروپیگنڈہ اور جھوٹے دعوؤں کی بجائے عمل کو اپنی سیاست کا مرکز و محور بنا نا ہی ہماری سیاست کا اصل مقصد ہے جس کیلئے ہم کبھی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز کلر تا دھانگلی روڈ کیلئے سروئے ٹیم کے ہمراہ نواحی علاقہ بنک چوک کنوہا میں منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان،تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ،سٹی صدر نوید اختر مغل،چوہدری محمد ایوب،عاطف اعجاز بٹ اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کو مسائل سے نجات اور تمام علاقوں کی یکساں بنیادوں پر تعمیر و ترقی پر یقین رکھتی ہے۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک و قوم کیلئے قربانیاں دیں آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل کلر سیداں کی شرقی چھ یونین کونسلوں میں پسماندگی کا خاتمہ کر کے سڑکوں کو جال بچھا دیا جائے گا۔آمدہ بجٹ کے فوری بعد کلرتادھانگلی روڈ کی تعمیر کا آغاز کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں کام کرنے دیا گیا تو ہم گوجرخان کی طرح کلر سیداں میں بھی ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے۔ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے،علاقائی تعمیر و ترقی اولین ترجیح ہے ہم اپنا مشن جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دے کر علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔راجہ خرم پرویز اشرف بعد ازاں چوآ خالصہ روانہ ہو گئے۔

موجودہ حکومت کا اصل مقصد یہ ہے کہ کسی طریقے سے پی ٹی آئی کو ختم کر دیا جائے۔راجہ ساجد جاوید

The main objective of the present government is to abolish PTI in some way. Raja Sajid Javed

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07جون2022)—پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت جس تیزی سے گراوٹ کا شکار ہے بجلی کی بندش اور گیس کی کمیابی کی وجہ سے جس طرح دھڑا دھڑ صنعتی یونٹ بند ہو رہے ہیں اس سے پاکستان کی برآمدات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے زر مبادلہ میں کمی کا سامنا کرنا پڑے گا، زمیندار اپنی فصلوں کو پانی لگانے سے ٹیوب ویل چلانے سے قاصر ہیں۔ 12، 12 گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، گیس مل نہیں رہی، ان سارے حالات کا اثر معیشت کا تیزی سے تباہی کی طرف جانے کا سفر جاری و ساری ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جب اقتصادی حالت تباہی کی طرف گامزن ہو گی تو سب سے زیادہ متاثر بھی ہماری فوج ہوگی۔جب ایٹمی اثاثے اور مضبوط افواج بھی ہمارے پاس نہ ہوں تو کیا اس ملک کو متحد و مضبوط رکھنا ممکن ہوسکے گا؟انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی سیاسی قوت نہیں جو پورے ملک کے ہر صوبے اور ہر جگہ موجود ہو، لیکن بدقسمتی سے اسے بھی دیوار کے ساتھ لگا دیا گیا ہے، لگتا یہی ہے کہ اقتصادی حالات کو بہتر بنانے کے بجائے موجودہ حکومت کا اصل مقصد یہ ہے کہ کسی طریقے سے پی ٹی آئی کو ختم کر دیا جائے۔

کلر سیداں سمیت چار یونین کونسلوں میں پانچ سال تک کے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا

A special immunization campaign for children under five and pregnant women has been launched in four union councils, including Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07جون2022)—تحصیل کلر سیداں میں ایم سی کلر سیداں سمیت چار یونین کونسلوں میں پانچ سال تک کے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جو 14جون تک جاری رہے گا۔ حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے تحت ایم سی کلر سیداں سمیت یونین کونسل بشندوٹ،کنوہا اور سموٹ شامل ہیں جس میں پانچ سال تک کے عمر کے 1600 بچوں اور 200کے قریب حاملہ خواتین کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے جس کیلئے چار یوسی ایم اوز سمیت60کے قریب ایل ایچ ڈبلیوز اور30کے قریب دیگر محکمہ صحت کے اہلکار اس خصوصی مہم کا حصہ ہونگے۔

چیلنج کبڈی میچ آصف پٹھان کے نام،پنجاب بھر سے نامور کھلاڑیوں نے شرکت کی

Challenge Kabaddi match in which Asif Pathan pertcipated

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07جون2022)—چیلنج کبڈی میچ آصف پٹھان کے نام،پنجاب بھر سے نامور کھلاڑیوں نے شرکت کی،کانٹے دار مقابلہ میں آصف پٹھان کی ٹیم نے قاری امین سندھی کو 10 پوائنٹ کے مقابلے میں 15 پوائنٹ حاصل کر کے جیت اپنے نام کرلی۔کبڈی میچ کے مہمان خصوصی سابق تحصیل ناظم ملک سہیل اشرف،سابق چیئرمین چوہدری شفقت محمود،بانی کلر یوتھ کونسل چوہدری صغیر حسین،شیخ قمرالسلام صدر پریس کلب کلرسیداں،سردار محمد اشتیاق اور سردار محمد وسیم تھے۔جیتنے والی ٹیم کو تین لاکھ روپے نقد اور رنر ٹیم کو دو لاکھ روپے نقد دیے گئے خصوصی انعام ماسٹر تاج کو ایک لاکھ روپے دیا گیا کبڈی میچ کو کامیاب بنانے میں ملک ندیم اختر آف جسوالہ،شیخ شکیل اعجاز،ابرار بھٹی،راجہ ارشد محمود،شمس تبریز چٹھہ،اظہر بھٹی،عرفان فانی،مسعود بھٹی،ندیم الفت عرف بلو کو چوہدری صغیر حسین نے مبارکباد دی۔ انہوں نے بہترین کھیل پیش کرنے پر سعودی عرب میں مقیم معروف کاروباری چوہدری صغیر حسین نے ہزاروں روپے نقد انعامات دیئے۔اس موقع پر چوہدری صغیر حسین نے کہا کہ اچھی صحت کا راز کھیل ہے اور میں کلرسیداں کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اتنی بڑی تعداد میں شرکت کر کے کبڈی میچ کو چار چاند لگا دیے۔کبڈی ہمارے پوٹھوہار کی ثقافت ہے انشااللہ اگلے سال اس سے بھی بہتر اور اچھے نامور کھلاڑیوں کو کلرسیداں میں لائی گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button