DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; PTI top leadership action, Sadaqat Ali Abbasi removed from the presidency of North Punjab, Amir Mahmood Kayani appointed president.

گذشتہ روز قبل پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے کارکنان ورکنان کی احتجاجی پریس کانفر س پر پارٹی اعلیٰ قیادت کا ایکشن، صداقت علی عباسی شمالی پنجاب کی صدارت سے فارغ، عامر محمو د کیانی کو صدر بنا دیا گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 7مئی2022)
گذشتہ روز قبل پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے سردار ارشد مجید اور دیگرکارکنان ورکنان کی احتجاجی پریس کانفر س پر پارٹی اعلیٰ قیادت کا ایکشن، صداقت علی عباسی شمالی پنجاب کی صدارت سے فارغ، عامر محمو د کیانی کو صدر بنا دیا گیا، کارکنوں میں خوشی کی لہر، صداقت علی عباسی کو شمالی پنجاب کی صدارت سے فارغ کرنے پر کہوٹہ کے نوجوانو ں کی جانب سے چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی عہدیدران کا شکریہ اداتفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز قبل پی ٹی آئی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت و سابق جنرل سیکرٹر ی یو تھ ونگ پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ سر دار ارشد مجید اور سابق صد ر لیبر ونگ کہوٹہ فیصل جرال کی پریس کانفر س کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت نے سابق ایم این اے حلقہ این اے ستاون صداقت علی عباسی کو شمالی پنجاب کی صدارت سے فارغ کرتے ہوئے، سابق وفاقی وزیر عامر محمو د کیانی کو نیا صد ر منتخب کردیا، جس پر کہوٹہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے چیئرمین تحریک انصاف پاکستان عمران خان سمیت پارٹی کی اعلی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آج پارٹی کی اعلی قیادت اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ثابت کردیا کہ تحریک انصاف حقیقی معنوں میں کارکنوں کی جماعت ہے اور اس جماعت میں انصاف کیا جاتا ہے۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, May 7, 2022)
The action of the top leadership of the party at the protest press conference of Sardar Arshad Majeed and other workers of PTI Youth Wing yesterday, Sadaqat Ali Abbasi removed from the presidency of North Punjab, Amir Mahmood Kayani was appointed president On behalf of the youth of Kahuta,  Chairman Imran Khan and other party officials were thanked for removing Sadaqat Ali Abbasi from the presidency of North Punjab. Former Federal Minister Amir Mahmood Kayani has been elected as the new president of Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI). Top leadership and former Prime Minister Imran Khan proved that PTI is real In this sense, it is a party of workers and justice is done in this party.

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے دیے

Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan candidate for Punjab Assembly constituency PP-7 has submitted nomination papers

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 7مئی2022)
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے دیے انہوں نے کہوٹہ ٹی ایم اے آفس میں ریٹرینگ آفیسر کے پاس کاغذات نمائنددگی جمع کرائے اس موقع پر کثیر تعداد میں ووٹر، سپورٹر سیاسی وسماجی شخصیات موجود ہیں کرنل محمد شبیر اعوان نے تمام افراد کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ضمیر کی آواز اور قوم کی امانت ہوتی ہے میرے علاوہ اور بھی امیدوار ہیں عوام اپنے دل سے پوچھیں کہ ان کی ووٹ کا صیح حقدار کون ہے اور کون امیدوار ہے جو آپ کے مسائل کو حل کرانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور آوازبن کرپنجاب اسمبلی میں آپ کے حق کی خاطر لڑھ سکتا ہے اس لیے ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے جوش سے نہیں بلکہ ہوش سے کام لیں اس موقع پر ملک جہانگیر اعوان،سید سمیاب حید ر شاہ، راجہ علی اصغر سابق چیئرمین یوسی سموٹ، راجہ عبد الحمید، شیخ فیاض،عاصم مغل،علی اصغر بھٹی، راجہ اظہر اقبال پاکستانی، چوہدری اکرام،علی اصغر کیانی،آصف کیانی، چوہدر ی ارشاد،محمد شہزاد،راجہ بلال،عاقب علی،محمد عاقب بنگال،راجہ محمد ارسلان، وقار بٹ، معروف قانون دان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران ستا ر جنجوعہ امیدوار برائے چیئرمین ایم سی کہوٹہ،راجہ محمد شبیر آف ٹیری،مرزا بلال کلر سیداں،عامر انور سابق جنرل سیکرٹری،نذاکت حسین سابق جنرل سیکرٹری، چوہدری اکرام آف نم،ملک شہزاد پٹواری،سردار ظریف سرصوبہ شاہ، بیرسٹر جبران طارق ایڈووکیٹ عمران نثار، ملک صغیر،ملک شبیر، جہانزیب ملک، بلال وینس،سابق کونسلرعبدالحمید کیانی،سیاسی وسماجی شخصیت ماسٹر محمد زبیر،مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء،سردار ارشد مجید،سردار فیضان خانزادہ،یوتھ ونگ کے تظرف ستی،انعام کیانی،سابق نائب ناظم عابد کیانی،چیف سپورٹر(کرنل محمد شبیر اعوان) عدیل افضل،معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری واحد آف پیکاں،ملک جمیل اعوان، ملک محمد ارشداعوان،ملک صوبیدار فاروق اعوان،سردار ماجد حسین،ملک سہیل عرف سہیلی، عقیل افضل قریشی، حافظ عدیل قریشی،سید عمران علی،راجہ خاور جنجوعہ،مرزا اشرف بیگ،سیاسی وسماجی شخصیت مرزا نوید اقبال مغل،چوہدری ظفر گجر سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات شخصیات موجود تھیں کرنل محمد شبیر اعوان نے کورینگ امیدوار کے طور پر اپنے صاحبزادے احمد شاہ زیب ملک کے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

 

ملکی معیشت کی تباہی کے ذمہ دارپی ٹی آئی حکومت ہے

The PTI government is responsible for the destruction of the country’s economy

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 7مئی2022)
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ علی اصغر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملکی معیشت کی تباہی کے ذمہ دارپی ٹی آئی حکومت ہے جنہوں نے ساڑھے 3سال ملکی فلاح و بہبود کے لیے کام کر نے بجائے صرف اپوزیشن کے خلاف نت نئے کیس تیار کر تی رہی ان کے اس تین سالہ دور اقتدار میں ملک کی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہو گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ عمران خان ٹولے کی نااہلی کی سزا آج پاکستانی عوام کو بھگتنا پڑ رہی ہے،تاہم وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی اتحادی حکومت اس پر قابو پانے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے،انشاء اللہ بہت جلد عوام کو خوشخبریاں ملنا شروع ہو جائیں گی، عمران خان اور شوکت ترین کے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کی وجہ مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، ملک کو تباہی کر دھانے پر لانے والے عمران خان آج کس منہ سے ملکی معیشت پر لیکچر دیتے ہیں، عمران خان کے تمام بیانیوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے کیونکہ وہ بات اچھی طرح جان چکے ہیں کہ یہ شخص صرف گفتار کا غازی ہے، اگر وہ اپنے دور اقتدار میں اپنے مخالفین کو کچلنے کے بجائے عوام کی خدمت پر توجہ دیتے تو آج ملک کے یہ حالات نہ ہوتے۔

مسلمان ممالک انڈیا کی مکمل بائیکاٹ کریں,عبد المجید مغل

Muslim countries should boycott India completely, Abdul Majeed Mughal

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 7مئی2022)
عبد المجید مغل پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای کے سنیئر نائب صدر وسر پر ست اعلی آل پاکستان مغل ویلفیئرسوسائٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے نبی پاکﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان کی مذمت کرتے ہیں پاکستان سمیت تمام مسلمان ممالک انڈیا کی مکمل بائیکاٹ کریں اور اس مسلے کو اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر اٹھاہیں بی جے پی ترجمان کا یہ اقدام ہر مسلمان کے خلاف ہے، اس پر مشرق سے مغرب تک تمام مسلمانوں کو ایک ہونا چاہے توہین آمیز اور متنازع بیانات سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، ایسے بیانات ہندوستان میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے عکاسی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ مودی کی قیادت میں بھارت مذہبی آزادی پامال کر رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں پر شدید ظلم و ستم جاری ہے بی جے پی ترجمان کے نفرت انگیز حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں مودی حکومت مسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیزی اور نفرت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے مو دی حکومت کی سرپرستی میں مسلمانوں پر حملے کرائے جا رہے ہیں۔ نبی کریم ﷺ کی گستاخی مسلمانوں کیلئے بہت تکلیف دہ ہے تمام مسلمان ممالک اگھٹے ہو کر اس کا مکمل حل نکالیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button