DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Raja Waheed Ahmad Khan led PTI workers in spite of all obstacles for Islamabad in large numbers.

پی ٹی آئی کہوٹہ کے سابق صدر راجہ وحید احمد خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنان تمام تر روکاوٹوں کے باوجود کہوٹہ کے ورکرز کارکنان کثیر تعداد میں اسلام آباد روانہ ہوئے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26مئی2022)
پی ٹی آئی کہوٹہ کے سابق صدر راجہ وحید احمد خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنان تمام تر روکاوٹوں کے باوجود کہوٹہ کے ورکرز کارکنان کثیر تعداد میں اسلام آباد روانہ ہوئے پی ٹی آئی ورکنان راجہ وحید احمد خان ا ور دیگر مقامی قائدین کی قیادت میں کہوٹہ سے PTI کے ورکرز اور کارکنان پولیس کی تمام تر روکاوٹوں کو عبور کر کے آڑی سیداں سے قافلے کی صورت میں حقیقی آزادی مارچ میں جانے میں کامیاب قافلے میں سابق ناظم راجہ صدیق،چوہدری واحد آف پیکاں،راجہ افتخار عرف کالاآف کوٹ، سردار صغیر احمد ایڈووکیٹ، سردار مظہر حسین، طاہر ارشاد ستی، نمبردار راجہ ندیم رشید، ناصر نذیر ستی، ولید کیانی، رئیس جنجوعہ، کے علاوہ کثیر تعداد میں پی ٹی آئی کے ورکرز کارکنان موجود تھے اس موقع پر راجہ وحید احمد خان نے کہا کہ ہمارے گھروں پر چھاپے مارے گئے کارکنان کو گرفتار کیا گیا لنگ و دیگر مقامات پر روڈ بند کی گئی مگر PTI کے ورکرز کارکنان عمران خان کی کام پر ہر حال میں اسلام آباد جائیں گے راجہ وحید احمد خان نے کہا کہ یہ نسل نو کا مسلہ ہے ہم نہ امریکہ کی غلامی قبول کریں گے اور نہ ان چوروں کی حکومت کو تسلیم کریں گے امپورٹڈ حکومت کی طرف سے جسطرح لانگ مارچ کو روکنے کی کوشش کی گئی اور لوگوں پر آنسو گیس کے شیل برسائے گئے گرفتاریاں ہوئیں انکی شدید مذمت کرتے ہیں ادھر پولیس تھانہ کہوٹہ میں کاشف ستی، خالد ستی سمیت دیگر کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔ حلقہ پی پی سیون تحصیل کہوٹہ کی پی ٹی آئی کی سرکردہ شخصیات قافلے میں نظر نہیں آئیں گرفتاری کا ڈر یا انفرادی طور پر اسلام آباد گئے معلوم نہ ہوسکے جبکہ راجہ وحید احمد خان کے قافلے کے علاوہ کوئی نظر نہ آیا۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, May 26, 2022)
Former President of PTI Kahuta Raja Waheed Ahmed Khan led PTI workers in spite of all obstacles Kahuta workers left for Islamabad in large numbers. Raja Waheed Ahmed Khan and other local leaders Former Nazim Raja Siddique, Sardar Mazhar Hussain, Tahir Irshad Satti, Raja Nadeem Rasheed, Nasir Nazir Satti, Waleed Kayani, Raees Janjua, a large number of PTI workers were present on the occasion. Raja Waheed Ahmad Khan said that our Homes were raided, workers were arrested, and roads were blocked at Ling and other places, but PTI workers still manged their way to Islamabad at any cost for Imran Khan’s work. Meanwhile, Kashif Satti, Khalid Satti and other workers were arrested at Kahuta police station. Leading figures of PTI from constituency PP-7 Kahuta did not appear in the convoy for fear of arrest or went to Islamabad individually while no one was seen except the convoy of Raja Waheed Ahmed Khan.

کہوٹہ کے علاقہ نڑھ میں چشمہ حادثے میں 6 خواتین کی نماز ے جنازہ میں کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت کی

Namaz e janaza of 6 women killed in landslide held in Nahr

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26مئی2022)
کہوٹہ کے علاقہ نڑھ میں چشمہ حادثے میں 2مزید زخمی خواتین چل بسی مرنے والوں کی ٹوٹل تعداد 6ہو گئی نماز ے جنازہ میں سابق ممبران اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی، کرنل شبیر اعوان، راجہ خورشید احمد ستی،راجہ طارق عظیم،راجہ عقیل اختر ایڈوکیٹ کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت کی۔ریسکو 1122، سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکاروں اور اہل علاقہ نے ڈیڈ ھ باڈی نکالی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کہوٹہ کے علاقہ نڑھ میں ایک افسوس ناک واقع پیش آیا تھاکہ چشمے سے پانی بھر نے کے لیے تقریبا 10خواتین گیں تھیں وہ پانی بھر رہی تھیں کہ اسی اثنا میں چشمے کے اوپر ایک بڑا پتھر گر گیا جس کے نتیجے میں 2خواتین موقع پر،2کہوٹہ ہسپتال میں اور 2خواتین زخمی بعد میں فوت ہو گیں مر نے والی خواتین میں گلفرین زوجہ خوشی محمد، نمرہ بی بی زوجہ ظفراللہ عمر،شبنم اشتیاق زوجہ محمد اشتیاق، عائشہ جاوید ولد محمد جاوید،ثمینہ بی بی زوجہ محبوب اور ایمان بی بی دخترمحبوب ربانی شامل ہیں ان کی نمازے جنازہ میں سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی،سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان،فرزند کہوٹہ راجہ طارق عظیم،معروف قانون دان راجہ عقیل اختر ایڈوکیٹ،جامع مسجد الخلیل کے امام حافظ صغیر احمد قادری، ایم صغیر زرگر،محمد عدیل افضل،صحافی افتخار ستی،صحافی اعجاز ستی سمیت علاقے بھر سے کثیر تعداد میں افراد نے شر کت کی ایک وقت میں 6اموات سے ماحول انتہائی سوگوار تھا

یاسین ملک عمر قید کی سزا دینے پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی طرح پوری پاکستانی قوم بھی شدید مذمت کرتی ہے

The entire Pakistani nation, like the people of Occupied Kashmir, strongly condemns the sentencing of Yasin Malik to life imprisonment

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26مئی2022)
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ سعید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے کشمیری حریت راہنما یاسین ملک خو عمر قید کی سزا دینے پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی طرح پوری پاکستانی قوم بھی شدید مذمت کرتی ہے سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات بنا کر حریت راہنماؤں کو جیلوں میں ڈالا جاتا ہے اور کسی کو سزائے موت کسی کو شہید کسی کو عمر قید کی سزا دی جاتی ہے ہم اس بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں 8 لاکھ بھارتی مسلح افواج کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر جو مظالم ڈھائے جا رہے ہیں اقوام متحدہ اور نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے بنیادی حقوق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے انکو حق خواداریت دے انھوں نے فوری طور پر یسین ملک کو رہا کر کے سزا ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کہوٹہ کے سیکرٹری ذوالفقار علی احسن عمرئے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ آئے

Kahuta secretary Zulfiqar Ali Ahsan returned home after Umrah

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26مئی2022)
کہوٹہ کے سیکرٹری ذوالفقار علی احسن عمرئے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ آئے اہر پورٹ پر عزیز وں دوستوں نے پر تباک استقبال کیا۔مونسپل کمیٹی کہوٹہ کے سیکرٹری ذوالفقار علی احسن عمرئے کی ادائیگی کے بعدبخیریت وطن واپس پہنچ گے اہر پورٹ پر ان کو مسلم لیگ ن کہوٹہ ایم سی کے صدر معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی، محمد اختر قریشی، محمد وسیم قریشی، حاجی محمد سلیم، حاجی محمد یٰسین، عنصر محمود،محمد عثمان اور دیگر عزیز و اقارب نے ان کو پر تباک استقبال کیا اور ان کو ایک بڑھے جلوس کے ساتھ ان کی رہائش گاہ لیا گیا تمام عزیزوں، دوستوں نے سیکرٹری ذوالفقار علی احسن کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button