DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
London; Haji Raja Muhammad Shabbir Janjua passed away in Luton
حاجی راجہ محمد شبیر جنجوعہ لُوٹن (یوکے) میں وفات پا گئے
لوٹن۔یوکے ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,،20،مئی،2022ء)— حاجی راجہ محمد شبیر جنجوعہ لُوٹن (یوکے) میں وفات پا گئے۔ انا للہ وان الہٖ راجعون۔ برطانیہ میں عرصہ پچاس سال سے رہائش پزیر معروف سماجی، دینی، سیاسی و کاروباری شخصیت حاجی راجہ محمد شبیر جنجوعہ زرگر (کشمیر جیولرز آف کوٹلی) مختصر علالت کے بعد 17 مئی 2022 ء بروز منگل کو رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ حاجی راجہ کرمداد جنجوعہ (مرحوم) آف کوٹلی آزاد کشمیر کے بڑے صاحبزادے، حاجی راجہ طارق محمود جنجوعہ زرگر (مرحوم)، راجہ تنویر احمد جنجوعہ زرگر (مرحوم)، ڈاکٹر راجہ اشفاق احمد جنجوعہ (مرحوم) اور راجہ اشتیاق احمد جنجوعہ زرگر (ایم ڈی کشمیر جیولرز بازار صرافہ کوٹلی آزاد کشمیر) کے بڑے بھائی، راجہ ثاقب شبیر جنجوعہ اور راجہ نبیل شبیر جنجوعہ کے والد محترم، راجہ تبریز طارق جنجوعہ زرگر کے تایا جان،قاسم جنجوعہ (لندن) مرکزی راہنماء پی ٹی آئی (یوکے)، سرفراز جنجوعہ، نعمان جنجوعہ (ڈڈلی) اور اسرار الحق جنجوعہ (سلاؤ) کے خالہ زاد بھائی، ابوزر جنجوعہ زرگر (جمالپور، کوٹلی) اور ندیم جنجوعہ (ڈڈلی) کے ماموں زاد بھائی، حبیب الرحمٰن جنجوعہ (ہالینڈ) اور نمبردار عبدالغفور جنجوعہ (لوٹن) کے بہنوئی حاجی راجہ محمد شبیر جنجوعہ مرحوم کی نماز جنازہ ڈڈلی ویسٹ مڈلینڈز انگلینڈ (یوکے) میں ادا کی گئی۔ بعد از نماز جنازہ مرحوم کو ڈڈلی ٹاؤن کے مقامی قبرستان میں سپُرد خاک کر دیا گیا۔ سابق میئر آف سلاؤ راجہ لطیف خان، فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن (یوکے) کے چیئرمین عبدالحلیم جنجوعہ، کونسلر مشتاق ملک (سلاؤ)،سابق صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ راجہ محمد ایوب خان، عبدالمجیب جنجوعہ (برمنگھم)، شعیب ساگر جنجوعہ (برمنگھم)، یونس جنجوعہ (سلاؤ)، حاجی چوہدری مشتاق حسین (میڈن ہیڈ)، (مرحوم) کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انکے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی جبکہ پس ماندگان کو صبر کی تاکید کی۔
Luton-UK (Pothwar.com, May 20, 2022) – Haji Raja Muhammad Shabbir Janjua passed away in Luton (UK). Haji Raja Muhammad Shabbir Janjua a prominent social, religious, political and business personality who has been living in UK for over 50 years, passed away on Tuesday, May 17, 2022 after a short illness. Eldest sons of Haji Raja Karamdad Janjua (deceased) of Kotli Azad Kashmir, Haji Raja Muhammad Shabbir Janjua’s funeral prayer was offered at Dudley West Midlands England (UK). After the funeral prayer, the deceased was buried in the local cemetery in Dudley Town.