امریکہ /کلرسیداں; (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،19مئی2022)—موت کا مقام اور وقت کس طرح مقرر ہے اس کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ امریکہ سے چھٹیاں گزارنے پاکستان آنے والا محمد رمضان گھر پہنچنے کے فوری بعد چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔محمد رمضان امریکہ سے وطن لوٹا اسلام آباد ایئرپورٹ سے کلرسیداں کے قریب اپنے گاؤں بھلہ پہنچا اس نے مدت سے بند گھر کے تالے کھولے اس کی صفائی کے لیئے مزدور لگائے اور خود پانی کی ٹینکی کو دیکھنے کے لیئے سیڑھی لگا کر اوپر چڑھتے ہوئے پاؤں پھسل جانے سے نیچے آ گرا،اسے کلرسیداں سے راولپنڈی لے جایا جا رھا تھا کہ کے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ اس طرح محمد رمضان ہزاروں میل کا سفر کرکے کلرسیداں اپنے گھر پہنچے اور دو گھنٹوں کے اندر اندر سیڑھی سے گر کر جاں بحق ہو گئے۔
USA / Kallar Syedan; (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 19, 2022) — Muhammad Ramzan, who came to Pakistan from the United States for a holiday, in village Bhalla. Mohammad Ramzan reached his village Bhala from Islamabad Airport. He opened the locks of his house which had been closed for some time. As he was climbing the ladder, his foot slipped and he fell down. He was being taken to Rawalpindi from Kallar Syedan when he died on the way. Thus Muhammad Ramzan traveled thousands of miles and reached his home and within two hours he fell down the stairs and died.