DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Unidentified men set fire to more than six villages in two UC Doberan Kallan and Kanoha
کلرسیداں تحصیل کی دو یوسیز دوبیرن کلاں اور کنوھا میں چھ سے زائد دیہات میں نامعلوم افراد نے جنگلات میں آگ لگا دی

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،15،مئی،2022ء)—کلرسیداں تحصیل کی دو یوسیز دوبیرن کلاں اور کنوھا میں چھ سے زائد دیہات میں نامعلوم افراد نے جنگلات میں آگ لگا دی لاتعداد درخت جل کر گر گئے ان گنت پرندے آگ میں جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ دھویں کے بادل میلوں دور سے بھی نظر آنے لگے محکمہ جنگلات کلرسیداں کا واقعہ کو دبانے کی کوشش،اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کی ہدایت پر ریسکیو کلرسیداں نے دوبیرن کلاں میں لگی آگ پر قابو پالیا جبکہ دیگر علاقوں میں لگی آگ میں مسلسل اضافہ ہو رھا ہے تاہم کنوہا کے موضع سہوٹ بدھال میں ستر کنال سے زائد رقبے پر لگی آگ پر مقامی لوگوں نے سات گھنٹوں بعد قابو پالیا تاہم سینکڑوں درخت جل کر زمین بوس ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم ملزمان نے کلرسیداں کی یوسی دوبیرن کلاں کی چھ سے زائد دیہات دوبیرن،پنڈ بینسو،گھوئی،گڑہالہ اور کنوہا کے موضع سہوٹ بدھال سمیت متعدد مکامات پر جنگل میں آگ لگا دی گئی۔تیز ہوا اور شدید گرمی سے آگ تیزی سے پھیلتی چلی گئی دھویں کے بادل آسمان سے بغل گیر ہو گئے اور یہ میلوں دور سے بھی دکھائی دینے لگے ملحقہ آبادیوں کو بھی شدید دھویں سے مشکلات لاحق تھیں جب اس صورتحال سے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان کو مطلع کیا گیا انہوں نے بلا کسی تاخیر کے کلرسیداں میں واقع محکمہ جنگلات کے دفتر سے رابطہ قائم کیا تو ان سے کچھ اس طرح کا جھوٹ بولا گیا کہ آگ کلر نہیں کہوٹہ کے علاقوں میں لگی ہوئی ہے مگر بعد ازاں اے سی کلرسیداں نے اپنے طور پر تصدیق کرلی کہ آگ کلرسیداں کے دیہات میں لگی ہوئی ہے جس پر ریسکیو 1122 کلرسیداں کو بھیجا گیا اس کی پانی کی گاڑیاں آگے نہ جاسکیں البتہ اس کے اپنی مد آپ کے تحت تیار کیئے گئے فائٹر فائٹر جوانوں نے پوری لگن سے کام کرتے ہوئے دوبیرن کلاں کے قریب لگی آگ پر قابو پالیا جبکہ دیگر علاقوں میں آگ مسلسل لگی ہوئی ہے اور اس میں اضافہ بھی ہو رھا ہے جبکہ سہوٹ بدھال میں ستر کنال کا رقبہ جل کر خاکستر ہوگیا۔سینکڑوں درخت جل گئے مقامی لوگوں نے سات گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم ایک ہی روز کلرسیداں کے ہزاروں ایکٹر رقبے پر لگے جنگلات بری طرح جھلس گئے درخت جل گئے سینکڑوں رنگ برنگے پرندے اور ان کے بچے آگ میں جھلس کر ہلاک ہو گئے اور محکمہ جنگلات اس ساری صورتحال سے لاعلم اور بے خبر خواب خرگوش کے مزے لیتا رہا۔




