DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; PTI is the ideological real PTI. In the days to come, big names will be part of our party, Akhtar Iqbal Dar
پی ٹی آئی نظریاتی ہی اصل تحریک انصاف ہے آنے والے ایام میں بڑے نام ہماری جماعت کا حصہ ہوں گے,اختر اقبال ڈار

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،12،مئی،2022ء)—ملک کے معروف سیاسی رہنما سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں غیر روائتی سیاستدان ہوں میں سیاست اقتدار کے لیئے نہیں،اقدار،عزت اور عام افراد کی خدمت کے لیئے کرتا ہوں۔اقتدار کی کرسی کا نشہ اس قدر ہوتا ہے کہ وہاں مشورہ دینے والے کو نہیں خوشامدی لوگوں کو ہی پسند کیا جاتا ہے کلر سیداں کے لوگ وفا شعار ہیں ان کی قدر ہمیشہ میرے دل میں رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنی رھائش گاہ چکری میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفد کی قیادت پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کی ملاقات میں پی ٹی آئی نظریاتی کے ایڈیشنل سیکرٹری عثمان ڈار،پنجاب یوتھ کے صدر زبیر حسین،کلرسیداں اور شیخوپورہ کے صحافی اکرام الحق قریشی،سلطان حمید راہی کے علاؤہ سابق چیئرمین دوست محمد مہمند،چوہدری خلیل احمد،راجہ صفدر کیانی اور شیخ ساجد الرحمان بھی موجود تھے۔چوہدری نثار علی خان نے کہا اللہ تعالیٰ کے ہر فیصلے میں بہتری ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے میں نے سیاست اقتدار اور ذاتی مفاد کے لیئے نہیں بلکہ ہمیشہ اقدار اور مخلوق خدا کی بلاامتیاز خدمت کے لیئے ہی کی ہے غیر روائتی سیاست دان ہوں اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا اللہ پر توکل رکھنے والا شخص ہوں ضمیر پر کچھ بوجھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ میڈیا سے ملنے سے گریزاں رہتے ہیں کیونکہ اس سے وہ کچھ شائع ہو جاتا ہے یا منسوب کر دیا جاتا ہے جو میں نے کبھی کہا ہی نہیں ہوتا مگر میرا سینئر صحافیوں سے رابطہ رھتا ہے ملاقاتیں بھی ہوتی ہیں مگر میں خبروں میں آنا نہیں چاہتا۔انہوں نے کلرسیداں کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں کے لوگوں نے ہمیشہ میرے ساتھ وفا کی یہ وفاشعار لوگوں کی سرزمین ہے جہاں کے لوگ جھگڑالو نہیں ہیں ان کی محبت میرا ہمیشہ سرمایہ رہے گی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں کسی کو بھی کوئی مشورہ دینے کی پوزیشن میں نہیں ہوں کیونکہ اقتدار کی کرسی کا اپنا نشہ ہوتا ہے ایسے میں کوئی درست مشورہ اچھا بھی نہیں لگتا اقتدار میں خوشامدی بڑی تعداد میں سامنے آ جاتے ہیں اور صاحب اقتدار انہی کے مشروں کو پسند بھی کرتے ہیں۔پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی نظریاتی ہی اصل تحریک انصاف ہے آنے والے ایام میں بڑے نام ہماری جماعت کا حصہ ہوں گے ہم ہی حقیقی تبدیلی لائیں گے ہمارے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں ہم اپنی بات پر قائم رہتے ہیں یوٹرن نہیں لیتے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 12, 2022) * Leading political leader of the country, former Interior Minister Chaudhry Nisar Ali Khan has said that I am an unconventional politician, not for power, values, honor and I do it for the service of the common people. The people of Kallar Syedan are loyal. He expressed these views while talking to a delegation at his residence Chakri on Wednesday. The delegation was led by PTI Ideology Chairman Akhtar Iqbal Dar. Apart from Zubair Hussain, Kallar Syedan and Sheikhupura journalist Ikram-ul-Haq Qureshi, Sultan Hameed Rahi, former chairman Dost Muhammad Mohmand, Chaudhry Khalil Ahmed, Raja Safdar Kayani and Sheikh Sajid-ur-Rehman were also present. He said that politics is the name of service to the people. He said that politics is not for power and personal interest. I cannot compromise on principles. I am a person who trusts in God. There is no burden on my conscience. In response to a question, he said that he was not in a position to give any advice to anyone because the seat of power has its own addiction. Akhtar Iqbal Dar, Chairman PTI Ideology, said that PTI Ideology is the real PTI. In the days to come, big names will be part of our party and we will bring real change. There is no contradiction in our words and deeds. We stick to our word and do not take uturn.
کلر سیداں دوبیرن روڈ سروہا چوہدریاں کے مقام پر دوموٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق
A youth was killed as a result of a collision between two motorcycles at Kallar Syedan Doberan Road near Saroha Chaudhrian




