DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Participation of former MPA Raja Muhammad Ali and others at the wallima of Ch Waqas Mahmood
چوہدری وقاص محمود کی دعوت ولیمہ میں سابق ایم پی اے راجہ محمد علی ودیگر کی شر کت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11مئی2022)
چوہدری وقاص محمود کی دعوت ولیمہ میں سابق ایم پی اے راجہ محمد علی، چیئرمین چوہدری صداقت حسین،تنویر ناز بھٹی ودیگر کی شر کت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزقبل نائب صدر مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب و سابق معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب راجہ محمد علی نے یونین کونسل دوبیرن کلاں کے رہائشی چوہدری ضیافت حسین مرحوم کے بیٹے چوہدری عابد حسین اور چوہدری حاجی امیر افضل کے بھانجے وقاص محمود کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی اس موقع پرسابق چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین، سابق امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں تنویر ناز بھٹی، مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر حسن سرائیکی، سابق وائس چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں ٹھیکیدار محمد بشارت اور چوہدری ظفر اقبال چوہدری ظہیر احمد چودھری طاہر ایوب خان صدیق خان اور مسلم لیگی عہدیدران و کارکنان بھی ہمراہ تھے۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, May 11, 2022)
Former MPA Raja Muhammad Ali, Chairman Chaudhry Sadaqat Hussain, Tanveer Naz Bhatti and others were present at the wallima of Chaudhry Waqas Mahmood. Naz Bhatti, President Muslim League Youth Wing Hassan Seraiki, Former Vice Chairman Union Council Doberan Kallan Contractor Muhammad Basharat and Chaudhry Zafar Iqbal Chaudhry Zaheer Ahmad Chaudhry Tahir Ayub Khan Siddique Khan and Muslim League officials and workers were also present.
عوام عمران خان کے اقتدرار کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے باہر نکل رہے ہیں
People are coming out not for Imran Khan’s rule but for Pakistan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11مئی2022)
پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت انجینئر راجہ نزاکت حسین نے کہا ہے کہ ملک کی عوام عمران خان کے اقتدرار کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے باہر نکل رہے ہیں قائد تحریک انصاف عمران خان کے جلسوں نے حکومتی ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے ملک کی عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا،حکومت کے پاس مینڈیٹ عوام کا نہیں بلکہ غیر ملکی طاقتوں کا ہے ان خیالات کا اظہار معروف نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت انجینئر راجہ نزاکت حسین نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک کے کونے کونے سے عوام نے عمران خان اور ریاست پاکستان کیخلاف ہونے والی سازشوں کو مسترد کرتے ہوئے موجودہ حکومت کو غیر آئینی اور امپورٹڈ قرار دے دیا اور کہا ہے کہ اس حکومت کے پاس مینڈیٹ عوام کا نہیں بلکہ غیر ملکی طاقتوں کا ہے جو ملک کو اپنے من پسند فیصلے چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو اس غلامی اور محکومی سے نجات دلانے کیلئے سڑکوں پر آ گئے ہیں اب اسے روکنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے نہوں نے کہا کہ چند خاندان پاکستان میں بار بار بحران پیدا کر رہے ہیں،ان کی ہوس اقتدار نے پاکستان کا ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے مگر اب پاکستان مورثی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔سیاسی خاندانوں کی غلامی کی بیڑیاں توڑ ے بغیر مادر وطن پاکستان کی آزادی کا پہرہ نہیں دیا جا سکتاانشاء اللہ عمران خان ہی اس ملک کو ایشین ٹائیگر بناہیں گے۔
مسلم لیگ (ن) کیخلاف کرپشن کا پروپیگنڈہ کرنے والے آج خود بے نقاب ہو رہے ہیں
Proponents of corruption against the PML-N are exposing themselves today




